• 5 مئی, 2024

سانحہ ارتحال

  • مکرم لئیق احمد عاطف۔مبلغ سلسلہ مالٹا یہ افسوس ناک اطلاع بھجواتے ہیں:

خاکسار کے بہنوئی مکرم محمود احمد طاہر ابن مکرم غلام رسول مؤرخہ 27 نومبر2021ء کو بعمر 54 سال بقضائے الہٰی وفات پاگئے۔ انا للّٰہ و انا الیہ راجعون۔ مرحوم موصی تھے۔ جنازہ مرکز احمدیت لایا گیا اور بہشتی مقبرہ میں تدفین عمل میں آئی۔ مرحوم نے لواحقین میں والدہ، بہن بھائی، اہلیہ، بیٹی اور بیٹا عزیزم جاذب محمود، متعلم جامعہ احمدیہ ربوہ درجہ ثالثہ سوگوار چھوڑے ہیں۔ مرحوم بہت سی خوبیوں کے مالک تھے، ہمیشہ مسکرا کر بات کرتے اور ہر کسی کے کام آتے۔ قارئین الفضل کی خدمت میں دعا کی درخواست ہے۔ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، اپنے پیاروں کے قرب میں جگہ دے۔ اللہ تعالیٰ جملہ لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ آمین۔

ادارہ الفضل کی جانب سے تعزیت قبول کریں۔

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 29 دسمبر 2021

اگلا پڑھیں

ارشاد باری تعالیٰ