شام کی دعا نمبر2
امّ المومنین حضرت امّ سلمہؓ بیان کرتی ہیں کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے شام کے وقت پڑھنے کے لئے یہ دُعا سکھائی تھی:
اَللّٰہُمَّ عِنْدَ اِسْتِقبَالِ لَیْلِکَ،وَ اِدْبَارِ نَہَارِکَ،وَ اَصْوَاتِ دُعَاتِکَ وَ حُضُوْرِ صَلَوَاتِکَ اَساَلُکَ اَنْ تَغْفِرَلِی
(ترمذی کتاب الدعوات)
ترجمہ: اے اللہ! تیری رات کی آمد اور تیرے دن کی واپسی اور تیرے بلانیوالوں کی آوازوں کے وقت اور تیری نمازوں کے اوقات میں مَیں تجھ سے التجا کرتا ہوں کہ تو مجھے بخش دے۔
(مناجات رسولؐ از خزینۃ الدعا مرتبہ علامہ ایچ ایم طارق ایڈیشن2014ء صفحہ114)
(مرسلہ: عائشہ چوہدری۔جرمنی)