• 3 مئی, 2024

فقہی کارنر

جمعہ پڑھنے کے لئے تعطیل کی تجویز

حضرت مفتی محمد صادقؓ صاحب تحریر کرتے ہیں:۔
96-1895ء میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلاة والسلام نے گورنمنٹ میں ایک تحریک کرنی چاہی تھی کہ سر کاری دفاتر کے مسلمانوں کو نماز جمعہ کے ادا کرنے کے واسطے جمعہ کے دن دو گھنٹہ کے لئے رخصت ہوا کرے۔ اس کے لئے حضرت صاحبؓ نے ایک میموریل لکھا جس پر مسلمانوں کے دستخط ہونے شروع ہوئے۔ مگر مولوی محمدحسین صاحب نے ایک اشتہار شائع کیا کہ یہ کام تو اچھا ہے۔ لیکن مرزا صاحبؓ  کو یہ کام نہیں کرنا چاہئے۔ ہم خود اس کام کو سر انجام دیں گے۔ حضرت مسیح موعود علیہ الصلاة والسلام نے بذریعہ اعلان مشتہر کر دیا کہ ہماری غرض نام سے نہیں بلکہ کام سے ہے۔ اگر مولوی صاحب اس کام کو سر انجام دیتے ہیں تو ہم اس کے متعلق اپنی کاروائی کو بند کر دیتے ہیں۔ چنانچہ حضرت صاحبؓ نے اپنی کارروائی بند کر دی مگر افسوس ہے مولوی محمد حسین صاحب یا کسی دوسرے مسلمان عالم نے اس کے متعلق کچھ کاروائی نہ کی اور یہ کام اسی طرح درمیان میں رہ گیا۔

(ذکر حبیب از حضرت محمد صادق ؓ صفحہ42۔43)

(مراسلہ: داؤد احمد عابد۔ استاد جامعہ احمدیہ برطانیہ)

اگرچہ بعد میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے یہ میموریل جناب لارڈ کرزن کو بھیجا تھا۔ جس کا ذکر الحکم 24؍جنوری 1903ء صفحہ 5۔6 میں ہے۔

پچھلا پڑھیں

ٹبورا، تنزانیہ میں پہلی مسجد کی تعمیر

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 30 دسمبر 2022