• 18 مئی, 2024

نظم

میرے آقا میرے مرشد کمال ہے تو
یہ سچ ہے کہ بے مثال ہے تو
کیا عجب پیارے انداز تبسم ہے ترا
چاند تو ہے لیکن زیادہ جمال ہے تو
ہو نصیب عاجز کو وصال تیرا
اب تو دل و دماغ کا خیال ہے تو
ہوں مرعوب زمانے والے جس کی اک جھلک سے
کوئی شک نہیں کہ وہ جلال ہے تو
ہے زندگی بخش دیدار تیرا انجم کو
روحانی فیض سے بھرپور مالامال ہے تو

(عمیر احمد انجم)

پچھلا پڑھیں

نطم

اگلا پڑھیں

عشق جب بھی کیا والہانہ کیا