• 18 مئی, 2024

جلسہ مصلح موعود مونسراڈو کاوئنٹی لائبیریا

مونسراڈو کاوئنٹی لائبیریا کو مورخہ 21فروری 2021ء بروز اتوار بیت المجیب میں جلسہ یوم مصلح موعود منعقد کرنے کی توفیق حاصل ہوئی جو کہ اللہ تعالیٰ کے فضل سے نہایت کامیاب رہا۔ الحمدللہ۔ جلسہ مصلح موعود ’’مونرویہ‘‘ جماعت میں ہوا جو کہ لائبیریا کا دارالحکومت ہے جس میں خدام، لجنہ، انصار، اطفال اور ناصرات سے کل 60 افرادنے شرکت کی۔

جلسہ کا آغاز تلاوتِ قرآنِ کریم اور بعد ازاں اردو نظم سے ہوا۔ تعارف پیشگوئی مصلح موعود مکرم حافظ سانبولا صاحب نے پیش کیا جس کے بعد مکرم منصور احمد ناصر صاحب پرنسپل شاہ تاج احمدیہ سکول نے حضرت مصلح موعود کے کامیاب دور خلافت کے موضوع پر تقریر کی۔ تقریر کے معاً بعد حضرت خلیفتہ المسیح الثانی رضی اللہ تعالی عنہ کی حیات مبارک پر مبنی انگریزی زبان میں ایک دلچسپ ڈاکومینٹری دکھائی گئی ۔

آخر پر محترم مکرم نوید احمد عادل صاحب امیر و مشنری انچارج لائبیریا نے یوم مصلح موعود کی اہمیت کے متعلق خطاب فرمایا اور تمام ذیلی تنطیموں کو ہدایت ارشاد فرمائی کہ وہ تمام ملک میں اپنی اپنی سطح پر جلسہ یوم مصلح موعود منعقد کریں ۔

اختتامی تقریر کے بعد احباب جماعت نے باجماعت نماز ظہر و عصر ادا کی۔ جسکے بعد کھانا تقسیم کیا گیا اور جلسہ یوم مصلح موعود مونسراڈو کاوئنٹی باحسن طریق پر اختتام پذیر ہوا۔

امیر صاحب کی ہدایت پر تمام ملک میں جلسہ ہائے یوم مصلح موعود کا بڑے پیمانے پر آغاز ہوا۔ جس کی تعمیل میں مونسراڈو کاوئنٹی کی دیہاتی جماعت ’’بے بےما‘‘ میں بھی جلسہ منعقد کیا گیا جس میں انصار خدام اطفال اور لجنہ نے بھرپور شرکت کی اور بعد از پروگرام تمام احباب جماعت نے اپنے پیارے آقا کو دعائیہ خطوط لکھ کر اس جلسہ کا لطف اور بھی دوبالا کر دیا الحمد للہ علی ذالک

یاد رہے کہ لائبیریا مغربی افریقہ کا ایک ملک ہے جہاں کی آبادی لگ بھگ تین میلین افراد پر مشتمل ہے جنکی اکثریت عیسائی مذہب سے تعلق رکھتی ہے۔ اس ملک میں پندرہ کاوئنٹیز ہیں اور لائبیریا کا کیپیٹل مونرویہ بھی اسی کاوئنٹی میں آتا ہے۔ اس ملک کی زبان انگلش ہے۔ خدا تعالیٰ اس ملک کو احمدیت کے نور سے منور کرے اور خلافت کے سچےشیدائی اس ملک سے پیدا ہوں۔

(رپورٹ: مرزا عمر احمد مبلغ انچارج مونسراڈو کاوئنٹی لائبیریا)

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 30 مارچ 2021

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 31 مارچ 2021