• 7 مئی, 2024

ماہ رمضان 1443 ہجری قمری

اَھْلاً وَّ سَھْلاً وَّ مَرْحَبًا

ادارہ الفضل اپنے تمام قارئین کرام اور کرم فرماوٴں کی طرف سے ماہ رمضان 1443 ہجری قمری کو اس دعا کے ساتھ خوش آمدید کہتا ہے۔ رَبِّ اَدۡخِلۡنِیۡ مُدۡخَلَ صِدۡقٍ وَّاَخۡرِجۡنِیۡ مُخۡرَجَ صِدۡقٍ وَّاجۡعَلۡ لِّیۡ مِنۡ لَّدُنۡکَ سُلۡطٰنًا نَّصِیۡرًا

(بنی اسرائیل: 81)

اللہ تعالیٰ اس رمضان کو ہم سب کے لئے، جماعت احمدیہ کے لئے، امت محمدیہ اور کل عالم کے لئے خیر و برکت کا موجب بنائے۔ ہمیں مقبول روزے رکھنے کی توفیق دے۔ ہماری تمام دعائیں اور مرادیں بھر آئیں۔ ہمیں اپنے خالق حقیقی کا ملاپ حاصل ہو اور اس کے اختتام پر سب کی اس نویں اسلامی مہینے میں نومولود کی طرح نئی روحانی پیدائش ہو رہی ہو۔ آمین

اَللّٰھُمَّ اِنَّکَ عَفُوٌّ کَرِیْمٌ تُحِبُّ الْعَفْوَ فَاعْفُ عَنَّا

(ترمذی کتاب الدعوات)

(ایڈیٹر۔ ابو سعید)

پچھلا پڑھیں

آؤ! اُردو سیکھیں (سبق نمبر39)

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 31 مارچ 2022