• 23 اپریل, 2024

سانحہ ارتحال

مکرم رانا برہان احمد صاحب مربی سلسلہ حال مقیم ایران تحریر کرتے ہیں کہ
مؤرخہ 18؍مئی 2021ء بروز منگل میرے والد مکرم چوہدری محمد یوسف صاحب ولد مکرم رانا محمد علی صاحب(پنڈی بھاگو ضلع سیالکوٹ) بقضائے الہی وفات پاگئے ہیں ۔ اناللہ و اناالیہ راجعون۔

مرحوم پیدائشی احمدی تھے ۔آپکی پیدائش پنڈی بھاگو ضلع سیالکوٹ میں ہوئی ۔ہمارے خاندان میں احمدیت کا نفوذ خاکسار کے دادا جان ، مکرم رانا محمد علی صاحب کے ذریعے ہوا جنہیں حضرت خلیفة المسیح الثانی ؓکے ہاتھ پر قادیان کے مقدس شہر میں جا کر بیعت کرنے کا شرف حاصل ہوا ۔خاکسار کے والد محترم نہایت شفیق اور رحم دل شخصیت کے مالک تھے۔ مربیان کرام اور واقفین زندگی کا از حداحترام کیا کرتے تھے اور اسی وجہ سے انہوں نے خاکسار کو وقف نو کی بابرکت تحریک میں پیش کیا ۔ جماعتی چندہ جات کی ادائیگی انکی اولین ترجیح ہوتی۔ گذشتہ کچھ عرصہ سے جوڑوں کی تکلیف میں مبتلا تھے جس کی بنا پر انکو چلنے پھرنے میں دشواری کا سامناتھا۔ جب کبھی بھی بیمار پڑتے تو خاکسار کو ہدایت فرماتے کہ جلد از جلدپیارے حضور کی خدمت میں دعائیہ خط لکھو۔وفات سے دو روز قبل آپ پیٹ درد کے عارضہ میں مبتلا ہوئے تاہم حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی دعاسے بالکل صحت یاب ہوگئے تھے۔ وفات کے دن اچانک ان کی طبعیت دوبارہ خراب ہوگئی اور حرکت قلب بند ہونے کی وجہ آپ اپنے خالق ِ حقیقی سے جاملے ۔

مرحوم کے پسماندگان میں خاکسار کی والدہ محترمہ صغرٰی بیگم صاحبہ ، خاکسار کے علاوہ پانچ بھائی اور چار بہنیں شامل ہیں۔ خاکسار کے سب سے بڑے بھائی مکرم رانا جاوید اقبال صاحب سعودی عرب میں ملازمت اور خاکسار ایران میں فارسی زبان میں تعلیم کی وجہ سے والد محترم کے جنازہ میں شامل نہیں ہو پائے۔

احباب سے دعا کی درخواست ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے اور جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے نیز جملہ لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے ۔آمین

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 29 مئی 2021

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 31 مئی 2021