• 26 اپریل, 2024

سیرالیون، مکینی ریجن میں سیکنڈری اسکول کا بابرکت افتتاح

محض اللہ تعالیٰ کے فضل سے احمدیہ مسلم جماعت سیرالیون کو مؤرخہ 10 جون 2021ء کو مکینی کے علاقہ بونکو بانہ میں ایک احمدیہ سیکنڈری سکول کے افتتاح کی توفیق ملی۔ الحمدللہ

یہ سکول IAAAE کی جانب سے بونکوبانہ کے ماڈل ویلج میں بنایا گیا ہے اور اس کا کل مسقف احاطہ 25×82 فٹ ہے اور اس میں چار کلاس روم اور ایک سٹاف روم شامل ہے۔ ہر کلاس روم میں 40 طلباء کے بیٹھنے کی گنجائش ہے۔ اس طرح اس سکول میں 160 طلباء تعلیم حاصل کرسکیں گے۔ اس عمارت کا سنگِ بنیاد مکرم طاہر احمد بھٹی صاحب مبلغ سلسلہ مکینی ریجن نے رکھا تھا اور آپ ہی کو اس کے تعمیری کام کی نگرانی کی سعادت حاصل ہوئی۔

مؤرخہ 10جون کو افتتاح کی باقاعدہ تقریب بونکو بانہ میں منعقد ہوئی جس کی صدارت مکرم سعیدالرحمٰن صاحب امیرومشنری انچارج سیرالیون نے فرمائی۔ تلاوتِ قرآن کے بعد مہمانوں کا تعارف کروایا گیا۔ امیر صاحب نے اپنے خطاب میں بدرسومات سے بچنے اور اسلامی تعلیمات پر چلنے کی نصیحت فرمائی۔

مکرم امیر صاحب نے باقاعدہ فیتہ کاٹ کراسکول کا افتتاح فرمایا اور دعا کروائی۔

علاقہ کے لوگوں کی جانب سے اس سکول کے افتتاح پر بہت خوشی کا اظہار کیا گیا اور سکول کے طلباء نے مل کرنظمیں پڑھیں۔ اس تقریب میں 20اساتذہ، گورنمنٹ کے نمائندوں اور علاقہ کے نمائندگان سمیت ساڑھے آٹھ سو افراد نے شرکت کی۔

(رپورٹ: عبدالہادی قریشی۔نمائندہ روزنامہ الفضل آن لائن سیرالیون)

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 30 جولائی 2021

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 31 جولائی 2021