• 27 اپریل, 2024

20 ویں صدی کی مشہور ایجادات اور دریافتیں

بیسویں صدی میں سائنسی ایجادات نے ہماری زندگی پر گہرے اثرات مرتب کئے اور آج ہم جن حالات میں زندگی گزار رہے ہیں ان میں بیسویں صدی کی ایجادات نے مرکزی کردار ادا کیا ہے۔ ذیل میں بیسوی صدی کی چند اہم ایجادات کا مختصر ذکر پیش خدمت ہے۔

مرسڈیز

ڈیملر نے مشہور زمانہ کار مرسڈیز 31مارچ 1901 کو مکمل کی۔ ڈیملر نے کار کا نام اپنے بیٹی مرسڈیز کے نام پر رکھا۔

کیمرہ

کوڈک کیمرہ کے موجد جارج ایسٹ مین نے 20اکتوبر 1901 کو ایک بین الاقوامی ادارے کی داغ بیل ڈالی، جس نے مشہور عالم کوڈک کیمرے کو دنیا کے طول و عرض میں پہنچانے کے لئے کیمرے کو بہت بڑے پیمانے پر تیار کرنا شروع کیا۔

اکوفون

اِکوفون Akouphone 30 دسمبر 1901کو ایجاد ہوا۔ یہ آلہ سماعت سے محروم افراد کے کام آتا ہے۔

ریزر بلیڈ

کنگ جیلٹ نے 2دسمبر 1901کو داڑھی مونڈنے کے لئے ایک ریزر بلیڈ بنانے میں کامیابی حاصل کی۔

وائرلیس

مارکونی نے 11دسمبر 1901 کو وائرلیس ایجاد کیا۔ اس ایجاد سے نشریات کی دنیا میں انقلاب آگیا۔

بیٹری

امریکہ کے مشہور موجد ٹامس ایکو ایڈیسن نے 28مئی 1902کو بیٹری ایجاد کی۔

ہوائی جہاز

امریکی ریاست نارتھ کیرولینا کے ساحل پر 17دسمبر 1903 کو رائٹ برادران نے دنیا کا پہلا ہوائی جہاز اڑانے کا کامیاب مظاہر ہ کیا۔ اس جہاز کو فلائر اول (Flyer First) کا نام دیا گیا۔ اس جہاز نے 27میل فی گھنٹہ کی رفتار سے 12سیکنڈ تک پرواز کی اور 120فٹ کا فاصلہ طے کیا۔

اسپرین

دنیامیں سب سے زیادہ استعمال ہونے والی دوا اسپرین 30اکتوبر 1905 کو پہلی مرتبہ فروخت کے لئے پیش کی گئی۔ یہ دوا جرمنی کے مشہور دواساز ادارے بائر نے 1899میں تیار کی تھی۔

نظریہ اضافت

یکم جولائی 1905 کو آئن سٹائن نے کمیت اور توانائی کے باہمی رشتے کو ایک مساوات E=MC2 کے ذریعے ظاہر کیا تھا۔ یہ نظریہ سائنسی تاریخ میں نظریہ اضافت کے نام سے مشہور ہوا۔ جس نے طبیعات کی دنیا میں انقلاب برپا کردیا۔

رنگین فوٹو گرافی

متحرک فلموں کے موجد فرانسیسی بھائیوں آکسٹن اور لوئی لیو میرے نے 10جون 1907کو رنگین فوٹو گرافی کی ایجاد کا اعلان کیا۔

ہیلی کاپٹر

فرانسیسی سائیکل ڈیلر ہال کورنو نے 13نومبر 1907 کو ہیلی کاپٹر کی پہلی کامیاب پرواز کی۔

انسولین

27جولائی 1921 کو یونیورسٹی آف ٹورنٹو میڈیکل اسکول کینیڈا کے ڈاکڑ فریڈرک بیٹنگ اور ان کے معاون چارلس بیسٹ نے ذیابیطس کا علاج کا موثر ترین انسولین دریافت کرنے میں کامیابی حاصل کی۔

ٹیلی ویثرن

27جولائی 1926 کو اسکاٹ لینڈ کے الیکڑیکل انجینئیر جان لوئی بیرڈ نے اپنی ایجاد ٹیلی وائزر کا عملی مظاہرہ کیا۔ 1929 میں بی بی سی نے بیرڈ کے نظام پر مبنی ایک ٹرانسمیٹر نصب کرکے ٹیلی وائزر کی (جسے اب ٹیلی ویثرن کہا جاتا ہے) باقاعدہ نشریات کا آغاز کیا۔

راکٹ

16مارچ 1926 کو کلارک یونیورسٹی میں طبعیات کے پروفیسر رابرٹ گڈارڈ نے مائع ایندھن سے چلنے والے پہلے راکٹ کی پرواز کا کامیاب مظاہر ہ کیا۔ رابرٹ کی اس ایجادنے دنیا بھر میں دھوم مچادی۔ اس سے ایک طرف عسکری محاز پر تبدیلی آئی اور دوسری طرف اس کی بدولت انسا ن کے قدم چاند تک پہنچے۔

پنسلین

30ستمبر 1928 کو سر الیگزینڈر فلیمنگ نے لندن کے سینٹ میری ہسپتال میں دنیا کی مشہور اینٹی بائیوٹک دوا پنسلین کی دریافت کا اعلان کیا۔

پلوٹو

18فروری 1930 کو مشہور ماہر فلکیات کلائیڈ ٹو مباخ نے نظامِ شمسی کا ایک سیارہ دریافت کیا جس کو پلوٹو کا نام دیا گیا۔

نیو ٹران

اپریل 1932میں کیمبرج یو نیورسٹی کے دو سا ئنسدانوں سر جان کر افٹ اور ار نٹ والٹن نے ایٹم کے مرکز میں ایک نیوٹرل ذرہ نیو ٹران کی دریافت سے سائنس کی دنیا میں انقلاب بر پاکر دیا۔

ریڈار

26فروری 1935 کو ماہر طبیعات سر رابرٹ واٹس نے ریڈار ایجاد کیا۔ جو Radio Detection and Ranging کا مخفف ہے۔

بال پوائنٹ

29اکتوبر 1938 کو بال پوائنٹ پین ایجاد کیا گیا۔

نیو کلیئر فیزن

28جنوری 1939 کو ایک نئی ریڈیو ایکٹو نیو کلئیر فثزن دریافت ہوئی۔ جس کا سہرا جرمن ماہر طبیعات اوٹوہان کے سر تھا۔

ڈی ڈی ٹی

اپر یل 1939میں ڈی ڈی ٹی دریافت کی گئی جو ڈائی کلور، ڈائی فینائل، ٹرائی کلورواتھین کا مخفف ہے۔ یہ کیماء دان پال ملر نے ایجاد کی۔ یہ کیڑے مار دوائی ہے۔

کیلکو لیٹر

14 فروری 1946 کو امریکی سائنس دان جے پر پیسرا یکٹریکٹ اور جان ڈبلیوما ؤ چے نے دنیا کا پہلا الیکٹر ک کیلکو لیٹر تیارکیا۔

ویسپا

اطالوی مو جد دانگریگو پیا جو نے ویسپا سکوٹر ایجا دکیا۔

کلا شنکوف

فروری 1946 کو میخا ئل کلا شنکوف نے کلاشنکوف کی ایجاد کا اعلان کیا جسے AK-47 کا نام دیا گیا۔

ٹرانسسٹر

جون 1947 کو ویلئم شو کلے نے ٹر انسسٹر ایجاد کیا۔

کمپیوٹر

جون 1951 کو امریکہ کے دو انجنیئروں جان ایکرٹ اور جان ماڑجلے نے دنیا کا پہلا کمر شل کمپیوٹر تیار کیا۔ جسے یونی ویک کا نام دیا گیا۔

مصنوعی سیارہ

4اکتوبر 1957 کو سووئیت یو نین نے دنیا کا پہلا مصنو عی سیارہ سپتنک اول زمین کے مدار میں روانہ کیا۔

ناسا کا قیام

جولائی1958 کو خلائی تحقیق کے مشہور امریکی ادارے نیشل ایر وناٹکس اینڈ سپیس ایڈمینسٹریشن کا قیام عمل میں آیا جو اپنے نام کے ساتھ ناسا سے مشہور ہوا۔

جیٹ سروس

اکتوبر 1958میں لندن اور نیو یارک کے درمیان پہلی بار ٹرانس اٹلانٹک مسافر بردار جیٹ سروس کا آغاز ہوا۔

خلائی سیارہ

یکم فروری 1958 کو امریکہ نے اپنا پہلا خلائی سیارہ ایکسپور اول خلا میں روانہ کیا۔

لیزر

1960میں امریکی سائنسدان تھیوڈ ورسیمان نے لیزر شعاعیں ایجاد کیں۔

موسمی سیارہ

یکم اپریل 1960 کو دنیا کا پہلا موسمی سیارہ ٹالرس اوّل خلا میں بھیجا گیا۔

خلائی سفر

خلا میں بھیجا جانے والا انسان یور ی گیگرین 12اپریل1961 کو صبح نو بج کر سات منٹ پر واسٹوک اول نامی خلائی جہاز میں اپنی تاریخی سفر پر روانہ ہوا۔

زمین کے گرد چکر

امریکی خلا باز جون گلین نے 20فروری 1962 کو زمین کے گرد چکر لگایا۔

خلا میں چہل قدمی

18مارچ 1965 کو سوویت خلا باز الیکسی سیوناف کو خلا میں چہل قدمی کرنے والے پہلے انسان کا اعزاز حا صل ہوا۔

چاند کا سفر

31جنوری 1966 کو سو ویت یونین نے ایک خلا ئی جہاز چاند کے سفر پر روانہ کیا جو فروری میں چاند کی سطح پر اتر گیا یہ چاند کی سطح پر اترنے والا پہلا خلائی جہاز تھا۔

چاند پر پہلا قدم

جولائی 1969 کو امریکی خلا باز نیل آرمسٹرانگ نے سب سے پہلے چاند پر قدم رکھا۔ بیسوی صدی میں اس کامیابی کو انسان کا سب سے بڑا کارنامہ قرار دیا گیا۔

مریخ کا سفر

20جولائی 1972 کو وائکنگ اول مریخ کی سطح پر اُتر جو مریخ کی سطح پر اُترنے والا پہلا خلائی جہاز تھا۔ اگست 1976 کو وائکنگ دُوُم بھی مریخ پر پہنچ گیا اور وہاں پر مختلف تجربات اور تفصیل سے کام کا آ غاز کیا۔

ٹیسٹ ٹیوب بے بی

جولائی 1978 کو انگلستان میں دنیا کی پہلی ٹیسٹ ٹیوب بے بی کی پیدائش عمل میں آئی۔ اکتوبر میں بھارت کی پہلی اور دنیا کی دوسری ٹیسٹ بے بی کی ولادت کا اعلان کیاگیا۔

پرسنل کمپیوٹر

12اگست 1981 کو پہلا پر سنل کمپیوٹر فروخت کے لئے پیش کیا گیا۔

تبدیلی دل

2دسمبر 1982 کو امریکی سرجن ویلئیم ڈی وائزر نے مصنوعی دل کی تبدیلی کا پہلا اپریشن کیا۔

بندر کا دل

13نومبر 1984 کو بر طا نیہ میں ایک بچی کے سینے میں بندر کا دل لگانے کاکامیاب آپریشن کیا گیا۔

مسلم خلاء باز

17جون 1985 کو دنیا کو پہلا مسلمان خلا باز شہزادہ سلطان بن سلیمان خلائی سفر پر روانہ ہوا اسے یہ اعزاز بھی حاصل ہے جس نے خلا ء میں قر آن پاک کی پہلے تلاوت کی۔

انٹر نیٹ

1993میں آپٹیکل فا ئبر کی مدد سے انٹر نیٹ کا نظام دنیا بھر میں پھیل گیا۔ اس سے پہلے یہ امریکی محکمہ پینٹا گون میں استعمال ہوتا تھا۔

وینڈوز Windows

24اگست 1995 کو کمپیوٹر بنانے والے مشہور امریکی ادارے مائیکروسوفٹ نے ایک مشہور آپریٹنگ سسٹم وینڈوز 95متعارف کروایا۔

کلو ننگ

اسکاٹ لینڈ کے شہر ایڈنبراکے روز لین انسٹیٹوٹ کے ڈاکٹر ایان ولمٹ اور ان کے رفقاء کا ر4 جولائی 1996کو کلو ننگ کے طریقے سے ایک بھیڑ بنانے میں کامیاب ہو گئے۔ اور اس بھیڑ کا نام ڈولی ہارٹن رکھا۔ اپنے تجربہ کے نتائج کی صحت کے لئے چھ ماہ سے زیاد ہ انتظار کیا اس کا پہلی مرتبہ انکشاف27 فروری 1997کو ہوا۔

مریخ کی دریافت

4جولائی 1997 کو خلائی جہاز مریخ کی سطح پر اترا۔

انسانی جینز

جون 2000ء انسانی جینز کا کو ڈ دریافت کر لیا گیا اور اس کی کامیابی کو بھی انسانی تاریخ کی سب سے بڑی کا میابی کہا گیا۔ اور دعوی کیا گیا کہ سائنس انسان کی کتاب زندگی کا علم کرکے اس میں تبدیلی کی اہل ہو گئی ہے۔

(فرخ نعمان)

پچھلا پڑھیں

بگاں بی زوجہ بدر دین

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 31 اگست 2022