نماز تہجد کی دعا
حضرت ابو بکر ؓ کی درخواست پر رسول کریمﷺ نے ان کو یہ دُعا نماز میں پڑھنے کے لئے سکھائی:
اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ ظَلَمْتُ نَفْسِیْ ظُلْمًا کَثِیرًا وَّلَا یَغْفِرُ الذُّنُوْبَ اِلَّآ اَنْتَ فَاغْفِرلِیْ مَغْفِرَۃً مِّنْ عِنْدِکَ وَارْحَمْنِی اِنَّکَ اَنْتَ الْغَفُوْرُ الرَّحِیْمُ
(بخاری کتاب الدعوات)
ترجمہ: اے اللہ!مَیں نے اپنی جان پر ظلم کیا بہت زیادہ ظلم اور تیرے سوا کوئی نہیں جو گناہوں کو بخشے۔ پس تو مجھے اپنے حضور سے خاص بخشش عطا فرما اور مجھ پر رحم کر۔ بے شک تو بہت بخشنے والا اور بار بار رحم کرنے والا ہے۔
(مناجات رسولؑ از خزینۃ الدعا مرتبہ علامہ ایچ ایم طارق ایڈیشن2014ء صفحہ70)
(مرسلہ: عائشہ چوہدری۔ جرمنی)