• 9 مئی, 2024

تنزانیہ میں ریفریشر کورس کا انعقاد

اللہ تعالیٰ کے فضل اور کرم سے جلسہ سالانہ تنزانیہ کے معاً بعد تین روزہ ریفریشر کورس مسجد سلام (دارالسلام) میں منعقد ہوا۔ جس میں ملک بھر سے مبلغین سلسلہ، معلمین اور دیگر جماعتی عہدیداران نے شرکت کی۔

ریفریشر کورس کے تینوں دن بالترتیب خلافت، نظام جماعت اورتبلیغ و تربیت کے موضوعات مختص کیے گئے تھے۔ ان موضوعات کی مناسبت سےمبلغین کرام نے لیکچر تیار کرکے پیش کیے۔ جس کے بعد سوال و جواب کا سیشن بھی رکھا گیا۔ لیکچرز کے عناوین کچھ اس طرح تھے۔

3؍ اکتوبر 2022ء (خلافت)

عنوانمقرر
خلافت کا مقام و مرتبہمکرم کریم الدین شمس
مبلغ سلسلہ موروگورو
خلافت کے ساتھ وفا اور اطاعت کے حوالہ سے واقفین زندگی کے واقعاتمکرم خرم شہزاد
مبلغ سلسلہ رُوُوما ریجن
خلافت احمدیہ کی تحریکات اور اس کے شیریں ثمراتمکرم محمد شفیع میمن مبلغ سلسلہ اروشا
(بوجہ سفر ان کا لیکچر مکرم ایاز احمد ڈوگر مبلغ سلسلہ واستاد جامعہ نے پڑھا)
حفاظت و استحکام خلافت اور ہماری ذمہ داریاںمکرم طاہر رمضان مرُنڈا مبلغ سلسلہ
سوال و جواب
نصائحمکرم طاہر محمود چوہدری
امیر و مشنری انچارج تنزانیہ

4؍ اکتوبر 2022ء (نظام جماعت)

عنوانمقرر
جماعت کا انتظامی ڈھانچہمکرم شہاب احمد
مبلغ سلسلہ و استاد جامعہ
جماعتی اور تنظیمی عہدیداران کے نظام جماعت کے قیام کے لیے فرائضخاکسار عابد محمود بھٹی
نائب امیر و پرنسپل جامعہ
جماعت میں مالی نظام کا تعارفمکرم عمرعلی Mnungu
معلم سلسلہ
جماعت میں نظام وقف زندگی
اور اس کی برکات
مکرم شعبان شُنڈا مبلغ سلسلہ
سوال و جواب

5؍ اکتوبر 2022ء (تبلیغ و تربیت)

عنوانمقرر
بطور واقف زندگی
ہمارا فریضہٴ تبلیغ و تربیت
مکرم خواجہ مظفر
مبلغ سلسلہ ڈوڈوما ریجن
تبلیغ کے مختلف طریق اور ایمان افروز واقعاتمکرم ریاض احمد ڈوگر
مبلغ سلسلہ ارنگا ریجن
بعض تربیتی مسائل اور ان کا حلمکرم عبد الرحمن آمے نائب امیر
ایم ٹی اے اور جماعتی کتب – تبلیغ و تربیت کے بہترین ذرائعمکرم آصف محمود بٹ
مبلغ سلسلہ و نگران ایم ٹی اے اسٹوڈیو
سوال و جواب
اختتامی خطاب و دعامکرم طاہر محمود چوہدری
امیر و مشنری انچارج تنزانیہ

اللہ تعالیٰ تمام شاملین کو جزائے خیر سے نوازے۔ آمین

(رپورٹ: عابد محمود بھٹی۔ نمائندہ الفضل آن لائن تنزانیہ)

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 29 اکتوبر 2022

اگلا پڑھیں

ارشاد باری تعالیٰ