• 29 اپریل, 2024

پہاڑوں کے متعلق مفید معلومات

سطح زمین سے بلند جگہ جو اپنی اردگرد کی زمین سے اٹھی ہوئی ہو اور نسبتاً زیادہ ٹھوس ہو خصوصاً وہ جگہ جس کی چوٹی بھی ہو پہاڑ کہلاتی ہے پہاڑ بڑے چھوٹے ہوتے ہیں ۔پہاڑ Volcanism یا Tectonic Plates کے ذریعے بنتے ہیں۔ یہ پہاڑ دریاؤں کے زور سے موسمی اثرات سے گھٹتے رہتے ہیں۔خدا تعالیٰ نے اپنے پاک کلام میں پہاڑوں کو دو ناموں سے پکارا ہے۔ 1۔ جَبَلٌ رَوَاسِیٌ

1 ۔جَبَلٌ:( ج) جِبَال۔ اِسْم لِکُلِّ وَتَد مِنْ اَوْتَادِ الْاَرْضِ اِذَا عَظُمَ وَطَال وَ اَمَّا صَغُرَ وَ الْفِرَادُ فَھُوَ مِنَ القَنَانِ وَ الَأکُم

(لسان العرب)

رَوَاسِیٌ:(ج) رَسَا ۔ رَسَا الجَبَل یَرسُوْا اِذَا ثَبت اَصْلہٗ فیِ الْاَرْضِ

(لسان العرب)

پہاڑ کیسے بنتے ہیں؟

پہاڑ کیسے بنتے ہیں یہ جاننے کے لئے زمین کا سٹرکچر جاننا بہت زیادہ ضروری ہے۔ بنیادی طورپر زمین کے مندرجہ ذیل 3 حصے ہیں۔

  1. Core
  2. Mantle
  3. Crust

مگر کام کے لحاظ سے اس کے 5 حصے ہیں۔

Inner Core

یہ زمین کا سب سے اندرونی حصہ ہوتا ہے اور درجہ حرارت کے لحاظ سے انتہائی گرم ترین حصہ ہے اس کا درجہ حرارت قریباً 5500 ڈگری سینٹی گریڈ کے قریب بتایا جاتا ہے۔

Outer Core

Inner Core کا اوپر والا حصہ یہ Inner Core سے قدرے کم گرم ہوتا ہے مگر پھر بھی اس کا درجہ حرارت 4 ہزار سینٹی گریڈ بتایا جاتا ہے اس کا فاصلہ انر کور سے قریباً 5100 کلو میٹرہے۔ یہ حصہ درجہ حرارت کی وجہ سے پگھلا ہوا ہوتا ہے۔

Mantle

Outer core سے اوپر والا حصہ یہ حصہ Outer Core سے قدرے ٹھنڈا ہوتا ہے مگر اس کا درجہ حرارت قریب 3000ڈگری سینٹی گریڈ ہوتاہے ۔ Mantle کا فاصلہ جوں جوں Crust کے قریب ہوتا جاتا ہے درجہ حرارت کم ہوتا جاتا ہے۔ اس کا حجم 2900KM ہے۔

Upper Mantle Lithosphere

Crust اور Uper Mantle کو ملا کر جو حصہ خشکی کا بڑا خطہ بنتا ہے اسے Tectonic Plates کہتے ہیں۔ اس کا حجم قریباً 100km ہے۔

Crust

زمین کا سب سے بیرونی حصہ Crust ہے۔ اس کی دو اقسام

  1. Continental
  2. Oceanic

Continental Crust کا فاصلہ Convection Current کہلاتا ہے۔ اس چکر کی وجہ سے Tectonic Plates مسلسل حرکت کر رہی ہیں اور یہ رفتار اتنی کم ہے کہ ایک سال میں ایک پلیٹ 4 سے 5 cm حرکت کرتی ہے جہاں دو پلیٹیں آپس میں ملتی ہیں اسے Boundaries کہتے ہیں۔ دنیا میں 8 بڑی Major پلیٹیں ہیں۔

  1. African
  2. Australian
  3. Indian Plate
  4.  Eurasian
  5. N.American
  6. Antarctic
  7. S.American
  8. Pacific

یہ پلیٹیں 3 طرح سے حرکت کر رہی ہیں۔

  1. Convergent Boundary
  2. Divergent Boundary
  3. Transform Boundary

Convergent

جو دو پلیٹیں ایک دوسرے کی طرف بڑھ رہی ہوں ایک دوسرے سے مل رہی ہوں اسے Convergent کہتے ہیں۔

Divergent

جب دو پلیٹیں ایک دوسرے کےمخالف سمت میں حرکت کر رہی ہوں تو اسے Divergent کہتے ہیں۔ Upper Mantle سے 40 سے 70km ہوتا ہے۔ اور Oceanic Crust کا Mantle سے فاصلہ صرف 6km ہوتا ہے۔

Tectonic Plates کیا ہیں؟

20ویں صدی کی ابتداء میں ایک سائنسدان نے یہ انکشاف کیا کہ زمین مختلف خطوں میں بٹی ہوتی ہے اور یہ حصے مسلسل حرکت کرہے ہیں اس سائنسدان کا نام Alfred Wegener تھا اس نے یہ انکشاف کیا کہ زمین ٹکڑے مسلسل آہستہ آہستہ حرکت میں ہیں اور یہ سب ٹکڑے پہلے ایک ہی بڑا ٹکڑا تھا 200 Million سال پہلے اسے Pangaea کہتے تھے۔ پہلے اس کی اس تھیوری کو کسی نے نہیں مانا مگر اس نے اپنے نظریات قلمبند کر دیئے اور مر گیا۔ اب سائنسدانوں نے جب مزید تحقیق کی ہے تو تب انہوں نے Alfred کی اس بڑی کامیابی کو سراہا۔

Tectonic Plates جو حرکت کرتی ہیں سوال پیدا ہوتا ہے کہ کیوں کرتی ہیں اس کام کو Plate Tectonics کہتے ہیں یہ خشکی کے بڑے ٹکڑے Convection Current کی وجہ سے حرکت کرتے ہیں۔

Convection Current کیا ہے؟

شروع میں بتایا گیا تھا کہ زمین کو جو کور والا حصہ ہے وہ شدید گرم ہوتا ہے اور Mantle جو کہ قدرے سخت ہوتا ہے اس کی چٹانیں Core کی شدید گرمی کی وجہ سے پگھل کر اوپر کی طرف اٹھتی ہیں اور ٹھنڈی ہو کر اپر مینٹل سے ٹکڑا کردوبارہ Core کی طرف گرتی ہیں اسCircuit کو Convection Current کہتے ہیں۔

Transform Boundary

جب دو پلیٹیں ایک دوسرے کے مخالف سمت میں حرکت کررہی ہوں یعنی ایسے

اس کی مثال San Francisco میں پڑنے والا Fault ہے۔

پہاڑوں کی اقسام

پہلے زمین کی ساخت اور پھر Tectonics کے بارے میں جاننا ضروری تھا اب بتائیں گے کہ پہاڑ کیسے بنتے ہیں Tectonics کا پہلے اس لئے بتایا گیا اور ان کی حرکت کا بھی کیونکہ پہاڑ بنتے ہی Tectonics کی حرکت سے ہیں۔

پہاڑوں کی بنیادی طورپر 5 بڑی اقسام ہیں۔

  1. Fold Mountain
  2. Volcanic Mountain
  3. Fault Block
  4. Dome
  5. Plateau

Fold Mountain

یہ پہاڑ Convergent Bound کی وجہ سے بنتے ہیں جب دو Tectonics آپس میں ملتی ہیں تو فولڈ پہاڑی سلسلہ وجود میں آتا ہے اس کی عام مثال سمجھنے کے لئے دو کپڑوں کو آمنے سامنے رکھیں پھر جب ان کو ملائیں تو ملانے سے جو سلوٹیں پڑیں گی یہ Fold Mountains ہوتے ہیں۔

Himalaya Mountain Ural Mountain Fault Block

Tectonics کی مسلسل حرکت کی وجہ سے ان میں ہلکے فریکچر ہوتے ہیں پھر وہ پلیٹ وہاں سے سرک کر نیچے گِر جاتی ہے یا زمینی زبردست قوتیں اسے اوپر اٹھا دیتی ہیں۔

Volcanic Mountain

یہ پہاڑیاں دو طرح سے بنتی ہیں Divergent سے بھی اور Convergent سے بھی۔ Divergent سے اس طرح کہ جب دو پلیٹیں مخالف سمت میں حرکت کرتی ہیں تو درمیان میں جو رخنہ آتا ہے اس کو پگھلا ہوا Magma Metal اسے بھر دیتا ہے اس طرح Magma کی اکٹھے ہوتے ہوئے سمندر کے اندر ہی ایک پہاڑی بن جاتی ہے۔

Divergent Volcano

دوسری قسم کے پہاڑ Convergent سے بنتے ہیں جب سمندر کی سطح اور زمین کی سطح ٹکراتی ہیں تو سمندر کی سطح باریک ہونے کے باعث زمین کی سطح کے نیچے چلی جاتی ہے اور Crust کے نیچے موجود Magma میں شاید انرجی پیدا ہوتی ہے جس سے Magma جو ہے وہ Lava کی صورت میں باہر نکلتا ہے اورکئی دہائیوں بعد وہاں پہاڑ بن جاتا ہے۔

قرآن کا معجزہ

وَالْجِبَالُ اَوْتَادًا یعنی اور ہم نے پہاڑوں کو میخیں بنایا۔ پہلے لوگ قرآن کریم پر مذاق کرتے تھے کہ پہاڑ تو صرف وہی ہےجو ہمیں آنکھوں سے نظرا ٓتا ہے وہ زمین سے اوپر ہے زمین کے نیچے ہونا مذاق ہے۔ حالانکہ اور نیچے ہونےسے مرادگڑے ہوئے ہوناہے۔ مگر آج کی سائنس نے اس بات کو تسلیم کر لیا ہے کہ پہاڑ کی جڑیں بھی ہوتی ہیں جو بہت زیادہ زمین کے اندر ہوتی ہے۔ Frank Press جو بہت زیادہ مشہور Geologist ہیں۔

انہوں نے اپنی مشہور اور مستند ترین کتاب The Earth میں لکھا ہے کہ پہاڑ زمین کو ایسے سٹیبل رکھتے ہیں جیسے کیل، میخ سے مراد وہ بڑی کیلیں ہیں جو خیمہ کو تیز ہوا سے اکھڑنے سے روکتی ہیں۔

غرض قرآن میں خدا نے تب یہ بات بتائی جب یہ کوئی سوچ بھی نہیں سکتاتھا۔ مثال کے طور پر ماؤنٹ ایورسٹ یہ 9Km اوپر ہےجو ہمیں دکھائی دیتا ہے جبکہ 125km نیچے کو ہے۔

Dome Mountain

یہ پہاڑ کی وہ قسم ہے جو سب سے تھوڑے ہیں یہ پہاڑ اس طرح بنتے ہیں کہ جب Magma میں انرجی پیدا ہوتی ہے تو وہ اوپر اٹھتا ہے اور زمین کی Crust کو اوپر اٹھا دیتا ہے او رCrust کو توڑ نہیں سکتا۔ یہ ایک گنبد نما شکل کا ہوتا ہے۔

Magma جب اندر ٹھنڈا ہو جا تا ہے تو پھر کئی صدیوں تک ہوا او ربارشوں کے کٹاؤ سے اوپر کو مٹی والا حصہ ختم ہو جا تا ہے اور نیچے سے ایک کٹا ہوا گنبدنما ایک جسم نکل آتا ہے۔ Mount Rushmore US اس کی مثال ہے۔

Plateau Mountain

یہ پہاڑ کٹاؤ پتھراؤ سے بنتے ہیں کئی صدیوں تک ہوا کے دباؤ سے اور بارشوں کی وجہ سے ان کی چوٹی ختم ہوجاتی ہے اور یہ پہاڑ اوپر سے بالکل ہموار ہو جاتے ہیں۔ یہ پہاڑ زیادہ تر وہاں ہوتے ہیں جہاں دو Boundaries آپس میں ملتی ہیں۔ مثلاً New Zealand Mountain.

(فہیم احمد)

پچھلا پڑھیں

جماعت سُرینام کی مذہب کے عالمی دن کے پروگرام میں شرکت

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 8 فروری 2020