• 27 اپریل, 2024

ایڈیٹر کی ڈاک

تاثرات۔ آراء۔ تجاویز

مکرمہ ناصرہ ایوب جرمنی سےلکھتی ہیں۔
روزنامہ الفضل لندن آن لائن کا 23 مارچ 2020ء کا مسیح موعود نمبر موصول ہوا الحمد للہ۔ بہت خوب
اللہ تعالیٰ آپ کو اس کی بے انتہاء جزاء دے۔ سارا الفضل جب تک نہیں پڑھا چین نہیں آیا۔ ارشاد باری تعالی ۔حدیث مبارکہ ﷺ ، حضرت مسیح موعود علیہ السلام سلطان القلم کے رشحاتِ قلم، فرمان خلیفہ وقت ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرالعزیز کے بعد خوبصورت اداریہ جس میں مکرم بشیر احمد رفیق (سابق امام مسجد لندن) کے دو واقعات اَمَّا بِنِعْمَتِ رَبِّکَ فَحَدِّثْ میں تحریر پڑھنے کے لائق۔ پھر بیعت اولی اور جماعت احمدیہ کا قیام 23 مارچ کے حوالہ سے مکرم باسل احمد بشارت کا تحریر کردہ سیر حاصل مضمون پڑھنے کو ملا بہت ساری باتیں جو نہیں سنی تھیں یا یاد نہیں تھیں اس میں ملیں۔ پیارے امام آخرالزماں علیہ السلام اور حضرت مرزا شریف احمد رضی اللہ کی تصاویر مبارکہ۔ پھر حضرت مولانا عبدالکریم سیالکوٹی رضی اللہ عنہ کاایک خطبہ پڑھنے کو ملا جس میں آپ نے اپنے رب کو راضی کرنے کاگر سکھایا اور صحبت امام سے بہت سا حصہ پایا اور اپنی روح کو صاف کیا اور سینہ دھویا ۔

پھر حضرت سید ولی اللہ شاہ رضی اللہ کا ایک خوبصورت واقعہ جس میں آپ نے براہین احمدیہ کتاب پڑھنے کا دل پر کیسا اثر ہوا ،تحریر پڑھنے کو ملی جو میرے لئے بالکل ایک نیا واقعہ تھا۔ مکرم مبارک صدیقی کی نظمیں تو کس کو پسند نہیں ۔

پھر ایک لمبا مگر جامع مضمون جو 1960ء کے جلسہ سالانہ (جس میں حضرت مرزا بشیر احمد رضی اللہ عنہ نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا اللہ تعالیٰ کے عشق میں اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی محبت کے بارے میں) پڑھا گیا تھا دل کو موہ لینے والا اور حرف بحرف حوالوں سے مزین عربی، اردو فارسی میں منظوم کلام پڑھنے سے روح تک سرور آیا اور دل سے دعا نکلی۔ پھر مکرم عبدالقدیر قمر نے بھی حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی صداقت قرآن و حدیث سے واضح کرکے پیش کیا ۔اور پیارے آقانے حضرت مصلح موعود رضی اللہ عنہ کے بیان کردہ خطبات محمود میں سے خوبصورت واقعات پیش فرمائے

پھر حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی برصغیر میں طب کی خدمات کا ایک بہت لمبا مضمون جس پہ بہت محنت نظر آرہی ہے یقیناً پڑھنے کا موقع ملا اللہ ہمیں ان نسخہ جات سے فائدہ اٹھانے کی توفیق عطا فرمائے پھر منظوم کلام میں سے منتخب اشعار یہ سب پڑھتے ہوئے چار دن لگ گئے ابھی سارا الفضل نہیں پڑھا گیا ’’اللہ کرے زور قلم اور زیادہ‘‘ میرا دل اس بات سے حیران ہے کہ آپ کتنے دن پہلے نمبر لکھنا شروع کرتے ہیں اور کون کون صاحب قلم آپ کو اپنی پسندیدہ تحریرات بھیجتے ہیں اور کس کس کا کلام کس نمبر میں لکھنا ، بہت محنت طلب کام ہے اللہ آپ کو صحت سلامتی والی زندگی دے اور آپ پیارے الفضل کی اور خدمت کر سکیں۔ جزاکم اللہ

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 28 مارچ 2020

اگلا پڑھیں

ارشاد باری تعالیٰ