• 29 اپریل, 2024

علمی مقابلہ جات جامعۃ المبشرین گھانا

جامعۃ المبشرین گھانا کے طلباء میں علم کی جستجو پیداکرنے اور ان میں تقریر کا ملکہ اُجاگر کرنے کے لئے تقاریر کے مقابلے کرائے جاتے ہیں۔

فروری میں دو مقابلے ہوئے جن کی مختصر رپورٹ پیش ہے۔

مقابلہ تقریر بزبان انگریزی

مؤرخہ 4فروری 2020ء کو بعد نماز عصر طلباء جامعۃ المبشرین کے مابین مقابلہ تقریربزبان انگریزی منعقد کیا گیا۔اس مقابلہ میں امانت ،دیانت، شجاعت اور صداقت گروپس کے تین تین طلباء نے حصہ لیا۔تقریروں کے عنوان مندرجہ ذیل تھے:

1.The Holy Prophet’s Kindness Towards Women
2.Backbiting a Poison
3.Global Warming

اس مقابلہ میں منصفین مکرم رضوان کوثر استاد جامعۃ المبشرین اور مکرم سجاد احمد استاد تعلیم الاسلام ہائیر سیکنڈری سکول اسارچر تھے۔اس مقابلہ میں عزیزان فردوس اسیمانی اول، صادق ڈونکو اور آدم اسماعیل دوم اور عبد الوہاب آدم سوم قرار پائے ۔تمام طلباء گھانا سے ہیں۔

مقابلہ تقریر بزبان عربی

مؤرخہ 25فروری2020ء کو بعد نماز عصر طلباء جامعۃ المبشرین کے مابین مقابلہ تقریر بزبان عربی منعقد کیا گیا۔اس مقابلہ میں امانت ،دیانت، شجاعت اور صداقت گروپس کے تین تین طلباء نے حصہ لیا۔تقریروں کے عنوان مندرجہ ذیل تھے:

شفقۃ سیدنا رسول اللّٰہ ﷺ لخلق اللّٰہ
حب سیدنا احمد علیہ الصلاۃ و السلام لرسول اللّٰہ ﷺ
الخیر کلہ فی القرآن

اس مقابلہ میں منصفین مکرم ابراہیم شہاب اور مکرم الحسن احمد اساتذہ جامعۃ المبشرین تھے۔اس مقابلہ میں عزیزان یعقوب کولیبالی اول ، علی ٹیمبینی دوم اور سیکوبومو سوم قرار پائے ۔تمام کا تعلق مالی سے ہے۔

(فہیم احمد خادم۔ گھانا)

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 2 اپریل 2020

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 3 اپریل 2020