تاثرات۔ آراء۔ تجاویز
مکرم کولمبس خان۔جرمنی لکھتےہیں:
مکرم ایڈیٹر صاحب روزنامہ الفضل لندن آن لائن
السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہٗ
آپ کی طرف سے ارسال کردہ الفضل آن لائین ملا ہے۔ فوراً اسے پڑھا ہے۔ مکرم غلام مصباح بلوچ کے مضامین میں بزرگان کی سوانح بیان کی جاتی ہے۔ یہ بھی ایک قسم کی صحبتِ صادقین ہے جو گھر بیٹھے عطا ہو جاتی ہے۔ اللہ تعالیٰ ہمیں ان بزرگان کے نقشِ قدم پر چلنے کی توفیق دے اور آپ جس طریقے سے الفضل کی خدمت کر رہے ہیں آپ بھی اللہ تعالیٰ کے حضور مقبولیّت پانے والے ہوں۔ آمین