• 28 اپریل, 2024

قرآن کریم کا دور

حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں۔
’’رمضان کا مہینہ ایک مسلمان کی زندگی میں کئی بار آتا ہے اور ایک عمل کرنے والے مسلمان کو یہ بھی علم ہے کہ رمضان کے مہینے میں قرآنِ کریم کا نزول شروع ہوا ۔ایک باعمل اور کچھ علم رکھنے والے مسلمان کو یہ بھی پتہ ہے کہ رمضان کے مہینے میں آنحضرت ﷺ کی زندگی میں ہر سال اُس وقت تک جتنا بھی قرآن نازل ہوا ہوتا تھا، اُس کا دور حضرت جبرئیل علیہ السلام آنحضرت ﷺ کے ساتھ کیا کرتے تھے، سوائے آپ ﷺ کی زندگی کے آخری سال کے۔ جب قرآنِ کریم مکمل نازل ہوچکا تھا…اُس آخری سال میں حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کی روایت کے مطابق آنحضرت ﷺ نے فرمایا کہ اِس دفعہ جبرئیل نے قرآنِ کریم کا دور دو مرتبہ مکمل کروایا ہے…پس قرآنِ کریم کی رمضان کے مہینے کے ساتھ ایک خاص نسبت ہے ۔ہر سال جب رمضان آتا ہے ہمیں اس طرف بھی توجہ دلاتا ہے کہ یہ وہ مہینہ ہے جس میں قرآنِ کریم نازل ہوا ۔گویا رمضان اپنے اور فیوض کے ساتھ ہمیں اس بات کی بھی یاددہانی کے لئے آتا ہے کہ اس مہینے میں قرآنِ کریم کا نزول ہوا۔‘‘

(خطبہ جمعہ 19جولائی 2013ء)

پچھلا پڑھیں

افریقہ Covid-19 ڈائری نمبر7 ،23 ۔اپریل 2020

اگلا پڑھیں

افریقہ Covid-19 ڈائری نمبر8 ،24۔اپریل2020ء