• 27 اپریل, 2024

عشرہ رحمت کی مناسبت سے قرآن، احادیث اور حضرت مسیح موعودؑ کی چند دعائیں

  • رَبِّ اغْفِرْ وَارْحَمْ وَأَنْتَ خَيْرُ الرَّاحِمِيْنَ اے میرے رب مجھے بخش دے، مجھ پر رحم فرما، تو سب سے بہتر رحم فرمانے والا ہے۔
  • آنحضرت ﷺ نے رمضان المبارک کو تین حصوں میں تقسیم فرمایا ہے۔پہلے عشرہ کو رحمت ،دوسرے کو بخشش اور تیسرے کو آگ سے نجات کا عشرہ قرار دیا ہے۔احباب جماعت کے استفادہ کے لیے پہلے عشرے یعنی رحمت کے عشرہ کی دعائیں پیش خدمت ہیں۔امید ہے احباب جماعت اس سے فائدہ اٹھائیں گے۔

قرآنی دعائیں

  • سورۃ الفاتحہ
  • رَبَّنَا وَاجْعَلْنَا مُسْلِمَيْنِ لَكَ وَمِنْ ذُرِّيَّتِنَا أُمَّةً مُسْلِمَةً لَّكَ وَأَرِنَا مَنَاسِكَنَا وَتُبْ عَلَيْنَا إِنَّكَ أَنْتَ التَّوَّابُ الرَّحِيْمُ

(البقرة:129)

  • رَبَّنَا لَا تُؤَاخِذْنَا إِنْ نَسِيْنَا أَوْ أَخْطَأْنَا رَبَّنَا وَلَا تَحْمِلْ عَلَيْنَا إِصْرًا كَمَا حَمَلْتَهُ عَلَى الَّذِيْنَ مِنْ قَبْلِنَا رَبَّنَا وَلَا تُحَمِّلْنَا مَا لَا طَاقَةَ لَنَا بِهِ وَاعْفُ عَنَّا وَاغْفِرْ لَنَا وَارْحَمْنَا أَنْتَ مَوْلَانَا فَانْصُرْنَا عَلَى الْقَوْمِ الْكَافِرِينَ

(البقرہ:287)

  • رَبَّنَا لَا تُزِغْ قُلُوبَنَا بَعْدَ إِذْ هَدَيْتَنَا وَهَبْ لَنَا مِنْ لَدُنْكَ رَحْمَةً إِنَّكَ أَنْتَ الْوَهَّابُ

(آل عمران:9)

  • لَئِنْ لَمْ يَرْحَمْنَا رَبُّنَا وَيَغْفِرْ لَنَا لَنَكُونَنَّ مِنَ الْخَاسِرِيْنَ

(الأعراف:150)

  • رَبِّ اغْفِرْ لِيْ وَلِأَخِيْ وَأَدْخِلْنَا فِي رَحْمَتِكَ وَأَنْتَ أَرْحَمُ الرَّاحِمِيْنَ

(الأعراف: 152)

  • فَاغْفِرْ لَنَا وَارْحَمْنَا وَأَنْتَ خَيْرُ الْغَافِرِيْنَ

(الأعراف:156)

  • رَبِّ إِنِّي أَعُوْذُ بِكَ أَنْ أَسْأَلَكَ مَا لَيْسَ لِيْ بِهِ عِلْمٌ وَإِلَّا تَغْفِرْ لِيْ وَتَرْحَمْنِيْ أَكُنْ مِّنَ الْخَاسِرِيْنَ

(هود:48)

  • رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِيْ صَغِيْرًا

(الإسراء:25)

  • رَبَّنَا آتِنَا مِنْ لَّدُنْكَ رَحْمَةً وَّهَيِّئْ لَنَا مِنْ أَمْرِنَا رَشَدًا

(الكهف:11)

  • أَنِّيْ مَسَّنِيَ الضُّرُّ وَأَنْتَ أَرْحَمُ الرَّاحِمِيْنَ

(الأنبياء:84)

  • رَبَّنَا آمَنَّا فَاغْفِرْ لَنَا وَارْحَمْنَا وَأَنْتَ خَيْرُ الرَّاحِمِيْنَ

(المؤمنون:110)

  • رَبِّ اغْفِرْ وَارْحَمْ وَأَنْتَ خَيْرُ الرَّاحِمِيْنَ

(المؤمنون:119)

  • رَبِّ أَوْزِعْنِيْ أَنْ أَشْكُرَ نِعْمَتَكَ الَّتِي أَنْعَمْتَ عَلَيَّ وَعَلَى وَالِدَيَّ وَأَنْ أَعْمَلَ صَالِحًا تَرْضَاهُ وَأَدْخِلْنِي بِرَحْمَتِكَ فِيْ عِبَادِكَ الصَّالِحِيْنَ

(النمل:20)

  • رَبَّنَا وَسِعْتَ كُلَّ شَيْءٍ رَحْمَةً وَعِلْمًا فَاغْفِرْ لِلَّذِينَ تَابُوْا وَاتَّبَعُوْا سَبِيْلَكَ وَقِهِمْ عَذَابَ الْجَحِيْمِ﴿۸﴾رَبَّنَا وَأَدْخِلْهُمْ جَنَّاتِ عَدْنٍ الَّتِي وَعَدْتَّهُمْ وَمَنْ صَلَحَ مِنْ آبَائِهِمْ وَأَزْوَاجِهِمْ وَذُرِّيَّاتِهِمْ إِنَّكَ أَنْتَ الْعَزِيْزُ الْحَكِيْمُ﴿۹﴾ وَقِهِمُ السَّيِّئَاتِ وَمَنْ تَقِ السَّيِّئَاتِ يَوْمَئِذٍ فَقَدْ رَحِمْتَهُ وَذَلِكَ هُوَ الْفَوْزُالْعَظِيمُ﴿۱۰﴾

(المومن:8 تا 10)

احادیث

  • روزمرہ کے استعمال کی دعائیں جس میں اللہ تعالیٰ سے رحمت طلب کی جاتی ہے۔ مسجد میں داخل ہونے کی دعا، دعائےبین السجدتین، التحیات،دعائے قنوت،ملتے وقت سلامتی و رحمت، چھینک کا جواب یَرْحَمُکَ اللّٰہُ، قرآن ختم کرنے پر مذکورہ دعا، صفات باری تعالیٰ کا تذکرہ۔
  • یَا حَیُّ یَا قَیُّوْمُ بِرَحْمَتِکَ أَسْتَغِیْثُ اے زندہ و قائم خدا! تیری رحمت کا واسطہ دے کر میں مدد کا طالب ہوں۔
  • اَللّٰھُمَّ ارْحَمْنِيْ بِتَرْكِ الْمَعَاصِيْ اے اللہ! گناہ چھوڑنے کے لیے مجھ پر خاص رحمت فرما۔
  • اَللّٰھُمَّ ارْحَمْنِیْ بِرَحْمَۃٍ تُغْنِیْنِیْ بِھَا عَنْ رَّحْمَۃٍمَنْ سَوَاکَ

اے اللہ! اپنی ایسی رحمت خاص سے مجھ کو حصہ دے جو تیرے سواء مجھے ہر قسم کی رحمت سے مستغنی کر دے۔

  • اَللّٰهُمَّ رَحْمَتُكَ أَرْجُوْ، فَلاَ تَكِلْنِيْ إِلٰی نَفْسِىْ طُرْفَةَ عَيْنٍ اے اللہ! تیری رحمت کا امید وار ہوں پس تو ایک لمحہ کے لیے بھی مجھے اپنے نفس کے سپرد نہ کرنا۔
  • اَللّٰھُمَّ اغْفِرْ لِيْ، وَارْحَمْنِيْ وَأَلْحِقْنِيْ بِالرَّفِيْقِ الْأَعْلٰى اے اللہ ! مجھے بخش دے اور مجھ پر رحم کر اور مجھے اعلیٰ دوست سے ملا دے۔
  • قُلِ اللّٰھُمَّ مَغْفِرَتِکَ اَوْسَعَ مِنْ ذُنُوبِیْ وَ رَحمَتَکَ اَرْجَی عِنْدِیْ مِنْ عَمَلِیْ اے اللہ! تیری مغفرت میرے گناہوں سے زیادہ ہے اور مجھے اپنے عمل کی نسبت تیری رحمت پر زیادہ امید ہے۔
  • اَللّٰهُمَّ اغْفِرْ لَنَا وَارْحَمْنَا وَارْضَ عَنَّا وَأَدْخِلْنَا الْجَنَّةَ وَنَجِّنَا مِنَ النَّارِ

اے اللہ ہمیں بخش دے ہم پر رحم فرما اور ہم سے راضی ہوجا ہمیں جنت میں داخل کر اور ہمیں آگ سے بچا۔

  • اَللّٰهُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ رَحْمَةً مِنْ عِنْدِكَ تَهْدِيْ بِهَا قَلْبِيْ اے اللہ! میں تیری رحمت کا خاص طلبگار ہوں۔ جس کے ذریعہ تو میرے دل کر ہدایت عطا کرے۔
  • اَللّٰهُمَّ اِنِّى اَسْئَلُكَ مُوْجِبَاتِ رَحْمَتِكَ اے اللہ! میں تجھ سے تیری رحمت کو جذب کرنے والی باتوں کی دعا کرتا ہوں۔
  • اَللّٰهُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ رَحْمَتَكَ الَّتِيْ وَسِعَتْ كُلَّ شَيْءٍ، أَنْ تَغْفِرَ لِيْ ذُنُوبِيْ اے اللہ! میں تجھ سے تیری اس رحمت کا واسطہ دیکر سوال کرتا ہوں جو ہر چیز پر حاوی ہے کہ مجھے بخش دے۔
  • لَا تُسَلِّطْ عَلَيْنَا مَنْ لَّايَرْحَمْنَا بِرَحْمَتِكَ يَا أَرْحَمَ الرَّاحِمِيْنَ اے تمام رحم کرنے والوں سے زیادہ رحم کرنے والے خدا! ہم پر ایسے لوگ مسلط نہ کرنا جو ہم پر رحم نہ کریں۔

حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی دعائیں

  • میں گناہ گار ہوں اور کمزور ہوں تیری دستگیری اور فضل کے سوا کچھ نہیں ہو سکتا۔ تو آپ رحم فرما اور مجھے پاک کر کیونکہ تیرے فضل و کرم کے سوا کوئی اور نہیں جو مجھے پاک کرے۔
  • اَللّٰہُ خَیْرٌحَافِظًا وَ ھُوَ اَرْحَمُ الرَّاحِمیْنَ اللہ ہی بہتر حفاظت کرنے والا ہے اور وہی سب سے زیادہ رحم کرنےوالا ہے۔
  • رَبِّ اغْفِرْ وَارْحَمْ مِنَ السَّمَآءِ اے میرے رب! مغفرت فرما اور آسمان سے رحم نازل فرما۔
  • یا حَیُّ یَا قَیُّوْمُ بِرَحْمَتِکَ اَسْتَغِیْثُ اے زندہ و قائم خدا! تیری رحمت کا واسطہ دیکر میں مدد کا طالب ہوں۔
  • رَبِّ کُلُّ شَیْءٍ خَادِمُکَ رَبِّ فَا حْفَظْنِیْ وَانْصُرْنِیْ وَارْحَمْنِیْ اے میرے رب! ہر ایک چیز تیری خادم ہے۔ اے میرے رب پس مجھے محفوظ رکھ اور میری مدد فرما اور مجھ پر رحم فرما (یہ دعا اسم اعظم ہے)
  • اِشْفِنِیْ مِنْ لَّدُنْکَ وَارْحَمْنِیْ اے میرے رب! مجھے اپنی طرف سے شفاء عطا فرما اور مجھ پر رحم فرما۔
  • رَبِّ اِنَّکَ جَنَّتِیْ وَرَحْمَتُکَ جُنَّتِیْ اے اللہ! تو میری جنت ہے اور تیری رحمت میری ڈھال ہے۔
  • اَللّٰھُمَّ اَرْحَمْ یا اللہ ! رحم
  • رَبِّ اِنَّکَ جَنَّتِیْ وَ رَحْمَتُکَ یُنْجِیْ مِنَ الْعَذَابِ اے میرے رب مجھ پر رحم فرما۔ یقیناً تیرا فضل اور تیری رحمت، عذاب سے نجات دیتے ہیں۔
  • اَللّٰھُمَّ ارْحَمْ اُمَّۃَ مُحَمَّدٍ اے اللہ ! محمد کی امت پر رحم فرما۔
  • فَارْحَمْنِیْ مِنْ لَّدُنْکَ اِرْحَمْنِیْ یَا رَبَّ الْاَرْضِ وَالسَّمَاءِ اِرْحَمْنِیْ یَا اَرْحَمَ الرَّاحِمِیْنَ وَلَا رَحِمَ اِلَّا اَنْتَ مجھ پر رحم فرما۔اے ارض سما کے رب! رحم فرما۔اے ارحم الراحمین! رحم فرما۔تیرے سوا کوئی رحم نہیں کرتا۔

چل رہی ہے نسیم رحمت کی جو دعا کیجئے قبول ہے آج
سن میرے پیارے باری میری دعائیں ساری
رحمت سے ان کو رکھنا میں تیرے منہ کو واری


(فرخ شاد)

پچھلا پڑھیں

افریقہ Covid-19 ڈائری نمبر7 ،23 ۔اپریل 2020

اگلا پڑھیں

افریقہ Covid-19 ڈائری نمبر8 ،24۔اپریل2020ء