• 29 اپریل, 2024

کرونا وائرس کی وباء اور جماعت احمدیہ شمالی مقدونیہ کی خدمات

گزشتہ کچھ عرصہ سے دنیا بھر میں کرونا وائرس کی وباء نے دنیا بھر میں زندگی کو جامد کر دیا ہے۔ لوگ گھروں میں بند رہنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔بیروزگاری میں اضافہ ہو رہا ہے۔ شمالی مقدونیہ بھی ان حالات سے گزر رہا ہے۔جماعت احمدیہ اور humanity first کا یہ طُرہ امتیاز ہے کہ وہ خدمتِ خلق کے میدان میں صفِ اوّل میں رہ کر انسانیت کی خدمت کرتے ہیں۔ شمالی مقدونیہ میں Berovo اور Pehcevo دو جماعتیں ہیں جہاں کی انتظامیہ نے جماعت سے رابطہ کر کے اس مشکل وقت میں لوگوں کی مدد کی درخواست کی۔ تب humanity first جرمنی کے تعاون سے غرباء میں خوراک تقسیم کرنے کا پروگرام بنایا گیا اور مورخہ 15 اور 16 اپریل 2020ء کو دو شہروں اور 6 دیہات میں خوراک کے پیکٹ تقسیم کئے گئے۔ اس کارِخیر میں 20 احباب جماعت نے حصہ لیا۔ مقامی انتظامیہ کی طرف سے بتائے گئے غرباء کے گھروں میں جا کر پیکٹ تقسیم کئے گئے جبکہ Berovo شہر میں کونسل بلڈنگ اور جماعتی سیٹرز میں پیکٹ تقسیم کئے گئے۔ جس میں Berovo کے میئرمسٹر Z.vonko,pekeusk بھی شامل ہوئے۔مقامی میڈیا میں بھی خبر نشر ہوئی۔ میئر موصوف نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ جماعت احمدیہ کےمشکور ہیں کہ اس مشکل حا لات میں انہوں نے Berovo کے شہریوں کی جو مدد کی ہے وہ یاد رکھی جائے گی۔مقامی شہریوں نے بھی جماعت کا شکریہ ادا کیا کہ مشکل وقت میں انہیں یہ مدد ملی۔اس چھوٹی سی خدمت سے 700 شہریوں کی مدد کی گئی۔ الحمد للہ

(وسیم احمد سروعہ۔مقدونیہ)

پچھلا پڑھیں

افریقہ Covid-19 ڈائری نمبر7 ،23 ۔اپریل 2020

اگلا پڑھیں

افریقہ Covid-19 ڈائری نمبر8 ،24۔اپریل2020ء