قرآنِ کریم کی تلاوت میں 14 سجدے ہیں ان سجدوں میں درج ذیل ادعیہ پڑھی جاسکتی ہے۔
- اَللّٰھُمَّ سَجَدَ لَکَ سَوَادِیْ وَاٰمَنَ بِکَ فؤَادِیْ وَاَعْطِینِیْ عِلْمًا نَافِعًا وَعَمَلَ صَالِحًا یَرَفَعُنِیْ
ترجمہ: اے اللہ میں دل کی گہرائیوں سے سجدہ کرتا ہوں اور تجھ پر میرا دل ایمان لایا۔اے اللہ مجھے نفع پہنچانے والا علم عطا کر اور مجھے ایسے عمل کی توفیق عطا فرما جو میرے درجات بلند کرے۔اٰمین
- اَللّٰھُمَّ سَجَدَ لَکَ سَوَادِی وَ آمَنَ بِکَ فُؤادِی
اے اللہ تیرے لئے میرا دل سجدہ ریز ہے اور تجھ ہی پر میرا دل ایمان لایا ہے۔
- سَجَدَ لَکَ رُوْحِی وَ جَنَانِی
(اے اللہ) تیرے لئے میری روح جسم اور اور دل سجدہ ریز ہیں۔
(محمد اسلم ناصر۔یوگنڈا)