• 12 جولائی, 2025

میں بخیل نہیں ہوں

تقوی یہی ہے یارو کہ نخوت کو چھوڑ دو
کبر و غرور و بخل کی عادت کو چھوڑ دو

جب ہم ٹی آئی کالج ربوہ میں داخل ہوئے تو اس دور کے محبوب پرنسپل حضرت حافظ مرزا ناصر احمد صاحب نے اپنے استقبالیہ ایڈریس میں کامیاب زندگی کے لئے تین سادہ سی نصائح فرمائیں

  1. محنت
  2. دعا
  3. حسد نہیں کرنا

بد قسمتی سے دنیا میں ایک دوسرے کو نیچا دکھانے کے لئے بعض لوگ حسد اور بخل سے کام لیتے ہیں اور خود محنت کرنے کی بجائے دوسروں کے لئے رکاوٹیں کھڑی کرتے رہتے ہیں اور بعض اہم کام نہیں ہونے دیتے۔

حضرت حافظ مرزا ناصر احمد صاحب کو جب خدا تعالٰی نے مسند خلافت پر متمکن فرمایا تو آپ نے 1976ء کے جلسہ سالانہ ربوہ پر اپنے افتتاحی خطاب میں فرمایا:

’’میں بخیل نہیں ہوں میں یہ نہیں کہتا کہ ہمارے جتنی تمہیں خدمت کی توفیق ملے۔ میں یہ کہتا ہوں کہ تمہیں مجھ سے بڑھ کر توفیق ملے خدا تعالٰی کی راہ میں قربانیاں دینے کی اور مجھ سے زیادہ تم اس کے فضلوں کے وارث بنو۔‘‘

آپ کا یہ فقرہ ہمیشہ میرے ذہن میں گونجتا رہتا ہے اور یہ دعا اور خواہش رہتی ہے کہ ہمارے بچے علم اور عمل کے میدان میں ہم پر سبقت لے جائیں۔

اور ہم سے زیادہ اللہ تعالیٰ کے فضلوں کے وارث بنیں اور بہتر رنگ میں دین و دنیا کی خدمت کرنے والے ہوں۔

(انجینئر محمود مجیب اصغر)

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 5 مئی 2020

اگلا پڑھیں

Covid-19 اپ ڈیٹ 06۔مئی2020ء