اپنے باطن میں ذرا سا جھانکئے اس ماہ میں
ہو رہے ہیں نفس کے یوں تزکیے اس ماہ میں
پیارے آقا کی نصیحت یاد رکھنا یہ سدا
نیکیوں کا بیج بونا چاہئے اس ماہ میں
جھوٹ غیبت اور چغلی باطنی بیماریاں
کرنے ہیں قلبِ نہاں کے تجزیئے اس ماہ میں
گڑگڑا کر چھوٹے بچوں کی طرح مانگیں دعا
رات کو مولا کی خاطر جاگیے اس ماہ میں
نیکیاں بندے کی دوجی ہیں اسی کے واسطے
روزے کی رَبّ خود جزا ہے جانئے اس ماہ میں
طاق راتیں ایک تحفہ قُربِ مولیٰ کے لئے
خالق و مالک کو منؔ پہچانئے اس ماہ میں
(منصورہ فضل منؔ۔قادیان)