• 12 جولائی, 2025

فہرست بدری صحابہؓ

فہرست بدری صحابہؓ
حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ کے خطبات کی روشنی میں

حضرت حمزہؓ بن عبدالمطلب۔آپؓ رسول اللہ ﷺ کے چچا تھے۔ غزوہ احد میں شہید ہوئے۔

(خطبہ جمعہ 4مئی 2018ء)

  • حضرت عبداللہ بن جحش ؓ۔ آپ آنحضرت ﷺ کے پھوپھی زاد بھائی تھے۔ غزوہ احد میں شہید ہوئے۔
  • حضرت کعب بن زید بن قیس بن مالکؓ۔ آپ غزوہ خندق میں شہید ہوئے۔
  • حضرت صالح شُقرانؓ۔ آپ حضرت عبداللہ بن عوف کے حبشی نژاد غلام تھے۔ دورخلافت ثانیہ میں وفات پائی۔
  • حضرت مالک بن دُخْشُمؓ۔ قبیلہ خزرج کے خاندان بنو غَنم بن عوف سے تھے۔

(خطبہ جمعہ 11مئی2018ء)

  • حضرت عُکاشہ بن مِحْصَنؓ۔ 12ہجری میں شہید ہوئے۔
  • حضرت خَارجہ بن زیدؓ۔ قبیلہ خزرج کے خاندان اَغَرّسے تھے۔ غزوہ احد میں شہید ہوئے۔
  • حضرت زیاد بن لبیدؓ۔ 41ہجری میں وفات پائی۔
  • حضرت مُعَطِّبْ بن عُبَیْدؓ۔ آپ نے یوم الرجیع میں شہادت پائی۔
  • حضرت خالد بن بُکَیْرؓ۔ دارارقم میں اسلام قبول کیا اور یوم الرجیع میں شہادت پائی۔

(خطبہ جمعہ یکم جون2018ء)

  • حضرت عمار بن یاسرؓ۔ قحطانی نسل کے تھے۔ یمن ان کا اصل وطن تھا۔ دارارقم میں اسلام قبول کیا۔ جنگ صفین میں شہید ہوئے۔

(خطبہ جمعہ 22جون 2018ء)

  • حضرت عباد بن بشرؓ انصاری۔ جنگ یمامہ میں شہادت پائی۔
  • حضرت حرام بن ملحانؓ۔یوم رجیع میں شہادت پائی۔
  • حضرت عبداللہ بن عمروؓ انصاری۔ غزوہ احد میں شہادت پائی۔
  • حضرت عمرو بن جموحؓ۔غزوہ احد میں شہادت پائی۔
  • حضرت ابوطلحہؓ انصاری۔
  • حضرت ابی بن کعبؓ۔

(خطبہ جمعہ 9مارچ 2018ء)

  • حضرت سُبَیع بن قَیس بن عَیْشَہؓ۔انصاری اور خزرجی تھے۔
  • حضرت اُنَیْس بن قتادہؓ۔ جنگ اُحد میں یہ شہید ہوئے۔
  • حضرت مُلَیْل بن وَبَرَہؓ۔آپ کا تعلق خزرج کی شاخ بنو عجلان سے تھا۔
  • حضرت نوفل بن عبداللہ بن نَضْلَہؓ۔ غزوہ اُحد میں آپ شہید ہوئے۔
  • حضرت وَدِیْعَہ بن عَمْروؓ۔ آپ کا تعلق بنو جہینہ سے تھا۔
  • حضرت یَزِید بن مُنْذِرؓ بن سَرح بن خُنَاس۔ آپ کا تعلق قبیلہ بنو خزرج سے تھا۔
  • حضرت خارِجَہ بن حُمَیِّر اَشْجَعِیؓ۔
  • حضرت سُرَاقَہ بن عَمْروؓ۔انصاری تھے۔ جنگ موتہ میں شہید ہوئے۔
  • حضرت عَبَّاد بن قَیْسؓ۔جنگ موتہ میں آپ کی شہادت ہوئی۔
  • حضرت ابو الضّیَّاح بن ثابِت بن نُعمانؓ۔غزوہ خیبرمیں شہید ہوئے
  • حضرت اَنَسَہؓ۔
  • حضرت اَبُوکَبْشَہ سُلَیمؓ۔ان کی وفات دورِ خلافت حضرت عمرؓ میں ہوئی۔
  • حضرت مَرْثَدْ بن ابی مَرْثَدْؓ۔ مقام رجیع میں شہادت ہوئی۔
  • حضرت ابومَرْثَدْکَنَّاز بن اَلْحُصَیْن غنویؓ۔ ان کی وفات 12ہجری میں ہوئی۔
  • حضرت سلیط بن قَیس بن عمروؓ ۔ جنگ ِجِسْر 14ہجری میں شہید ہوئے۔
  • حضرت مُجَذَّرْ بن زِیَادؓ۔ غزوہ اُحد میں ان کی شہادت ہوئی۔
  • حضرت حُبَابْ بن مُنْذِر بن جَمُوْحؓ ۔ حضرت عمرؓ کے دور خلافت میں وفات پائی۔
  • حضرت رِفَاعَہ بن رافعؓ بن مالک بن عَجْلَان انصاری۔ ان کی وفات حضرت امیر معاویہ کی امارت کے ابتدائی ایام میں ہوئی۔

(خطبہ جمعہ 6جولائی 2018ء)

  • حضرت ابواُسَیْد مالکؓ بن ربیعہ ساعدی۔ آپ کا تعلق خزرج کی شاخ بنو ساعدہ سے تھا۔ 60ہجری میں آپ کی وفات ہوئی۔
  • حضرت عبداللہ بن عبدالاسَدؓ۔ آپ نبی کریم ﷺ کے پھوپھی زاد بھائی اور آپؐ اور حضرت حمزہؓ کے رضاعی بھائی بھی تھے۔ جنگ احد میں لگنے والے زخم سے وفات ہوئی۔ ان کی بیوہ حضرت اُمّ سلمہ سے آنحضرت ﷺ نے نکاح کیا۔

(خطبہ جمعہ 13جولائی 2018ء)

  • حضرت خَلَّاد بن رَافِع زُرَقی ؓ انصاری۔
  • حضرت حَارِثَہ بن سُراقہ ؓانصاری۔ غزوہ بدر میں شہید ہوئے۔
  • حضرت سَوَادْ بِن غَزِیّہؓ انصاری۔ان کا تعلق قبیلہ بنو عدی بن نجار سے تھا۔

(خطبہ جمعہ 20جولائی 2018ء)

  • حضرت منذر بن محمدؓ۔ آپ کا تعلق قبیلہ بنوجَحْجَبَا سے تھا۔ بئر معونہ کے واقعہ میں شہید ہوئے۔
  • حضرت حاطب بن ابی بلتعہؓ۔ ان کا تعلق قبیلہ لخم سے تھا۔ان کی وفات 30ہجری میں مدینہ میں ہوئی۔

(خطبہ جمعہ 27جولائی 2018ء)

  • حضرت عامر بن ربیعہؓ۔ آپ قبیلہ عَنْزسے تھے۔ وفات 32 ہجری میں ہوئی۔
  • حضرت حَرَام بن مِلْحَانؓ۔انصار کے قبیلہ بنو عدی بن نجار سے تھے۔بئر معونہ میں شہید ہوئے۔
  • حضرت سعدؓ بن خولہ۔آپ آزاد کردہ غلام تھے۔ آپ کی وفات حجۃ الوداع کے موقع پر ہوئی۔
  • حضرت اَبُو الْہَیْثَمْ بن التَّیِّھَان ؓانصاری۔ بعض کے نزدیک آپ کی وفات 20 یا 21ہجری میں ہوئی تھی اور یہ بھی کہا جاتا ہے کہ آپ نے جنگ صِفِین 37 ہجری میں حضرت علیؓ کی طرف سے لڑتے ہوئے شہادت پائی۔

(خطبہ جمعہ 17۔اگست 2018ء)

  • حضرت عاصمؓ بن ثابتؓ۔ان کا تعلق قبیلہ اَوس سے تھا۔ یوم رجیع میں شہادت پائی۔
  • حضرت سہل بن حُنَیفؓ انصاری۔آپ کی وفات کوفہ میں 38ہجری میں ہوئی۔
  • حضرت جبار بن صخرؓ بن اُمَیَّہ انصاری۔ ان کی وفات 30ہجری میں مدینہ میں ہوئی۔

(خطبہ جمعہ 24۔اگست2018ء)

  • حضرت عمیر بن ابی وقاصؓ۔ ان کی شہادت غزوہ بدر میں ہوئی۔ آپ کا تعلق قریش کے قبیلہ بنو زھرہ سے تھا۔
  • حضرت قطبہ بن عامر انصاریؓ۔ بنی سلمہ سے تھے۔ حضرت عمرؓ یا حضرت عثمانؓ کے دور خلافت میں وفات پائی۔
  • حضرت شجاع بن وہب بن ربیعہؓ۔ آپ کا خاندان بنو عبدشمس کا حلیف تھا۔ جنگ یمامہ میں شہادت پائی۔
  • حضرت شماس بن عثمانؓ۔ غزوہ احد میں شہادت ہوئی ۔ ان کا تعلق بنو مخزوم سے تھا۔
  • حضرت ابو عبس بن جبر بن عمروؓ۔انصار کے قبیلہ بنوحارثہ سے تھے۔ 34ہجری میں آپ کی وفات ہوئی۔
  • حضرت ابوعقیل بن عبداللہؓ انصاری۔ ان کی شہادت جنگ یمامہ میں ہوئی۔ آپ کا تعلق قبیلہ بلیّ کی ایک شاخ بنو عنیب سے تھا۔

(خطبہ جمعہ 31۔اگست 2018ء)

  • حضرت عُمارہ بن حَزْمؓ۔ فتح مکہ کے دن بنومالک بن نجار کا جھنڈا ان کے ہاتھ میں تھا۔ جنگِ یمامہ میں ان کی شہادت ہوئی۔

(خطبہ جمعہ 28ستمبر 2018ء)

  • حضرت عبداللہ بن مسعودؓ۔بنو ھُذَیل قبیلہ سے تھے ان کی وفات 32ہجری میں ہوئی۔

(خطبات جمعہ 28ستمبرو5۔اکتوبر 2018ء)

  • حضرت قدامہ بن مظعونؓ۔ ابتدائی مسلمان تھے۔ آپ نے 36ہجری میں وفات پائی۔

(خطبہ جمعہ 5۔اکتوبر2018ء)

  • حضرت عَبْدُ رَبِّہِؓ بن حق بن اوس۔ ان کا نام عبداللہ بھی لکھا ہے۔
  • حضرت سَلَمَہ بن ثابتؓ بن وقش۔غزوہ احد میں شہید ہوئے۔
  • حضرت سنان بن صیفیؓ۔ان کا تعلق خزرج کی شاخ بنو سلمہ سے تھا۔ غزوہ خندق میں شہادت نصیب ہوئی۔
  • حضرت عبداللہ بن عبد منافؓ۔ ان کا تعلق قبیلہ بنو نعمان سے تھا۔
  • حضرت مُحْرِزؓ بن عامر بن مالک۔قبیلہ بنو عدی بن نجار سے تھے۔ جس دن حضور ﷺ نے غزوہ احد کے لئے نکلنا تھا اس دن صبح کے وقت ان کی وفات ہو گئی تھی۔
  • حضرت عائذ بن ماعصؓ انصاری۔ان کا تعلق انصار کے قبیلہ بنو زُرَیق سے تھا۔ جنگ یمامہ میں شہید ہوئے۔
  • حضرت عبداللہ بن سلمہؓ بن مالک انصاری۔ آپ انصار کے قبیلہ بَلِیّ سے تعلق رکھتے تھے۔ غزوہ احد میں شہید ہوئے۔
  • حضرت مسعود بن خلدہؓ۔انصار کے قبیلہ بنوزُرَیق سے تھے۔ آپ بئر معونہ میں شہید ہوئے۔
  • حضرت مسعود بن سعد انصاریؓ۔ انصار کے قبیلہ بنو زُرَیق سے تھے۔ بعض کے نزدیک واقعہ بئر معونہ اور بعض کے نزدیک غزوہ خیبر میں شہید ہوئے۔
  • حضرت زید بن اسلمؓ۔ انصار کے قبیلہ بنوعجلان سے تھے۔ حضرت ابوبکر کے دور خلافت میں بُزاخَہ کے دن شہید ہوئے۔
  • حضرت ابوالمُنذِر یزید بن عامرؓ۔انصار کے قبیلہ بنو سواد سے تھے۔
  • حضرت عمرو بن ثعلبہؓ انصاری۔ انصار کے قبیلہ بنو عدی سے تھے۔
  • حضرت ابو خالد حارثؓ بن قیس بن خالد بن مُخَلَّد۔انصار کے قبیلہ بنوزریق سے تھے۔ جنگ یمامہ میں زخمی ہوئے اور اسی زخم سے وفات ہو گئی۔ جنگ یمامہ کے شہداء میں شامل کیا جاتا ہے۔
  • حضرت عبداللہ بن ثَعْلَبَہ البَلَوِیّؓ انصاری۔
  • حضرت نَحَّاب بن ثعلبہؓ انصاری۔ انصار کے قبیلہ بَلِیّ سے تھے۔
  • حضرت مالک بن مسعودؓ انصاری۔ انصار کے قبیلہ بنو ساعدہ سے تھے۔
  • حضرت عبداللہ بن قَیس بن صخرؓ انصاری۔ انصار کے قبیلہ بنو سلمہ سے تھے۔
  • حضرت عبداللہ بن عبسؓ انصاری۔ قبیلہ خزرج کی شاخ بنوعدی سے تھے۔
  • حضرت مُعَتِّب بن قُشَیْرؓ انصاری۔انصار کے قبیلہ اوس کی شاخ بنو ضُبَیعۃ سے تھے۔
  • حضرت سواد بن رُزْنؓ انصاری۔
  • حضرت مُعَتِّب بن عوفؓ۔ قبیلہ بنو خُزاعہ سے تھے۔ 57ہجری میں وفات پائی۔
  • حضرت بُجَیر بن ابی بُجَیرؓ۔
  • حضرت عامر بن بُکَیْرؓ۔ قبیلہ بنو سعد سے تھے۔ آپ جنگ یمامہ میں شہید ہوئے۔
  • حضرت عمرو بن سراقہ بن المُعْتَمِرؓ۔ قبیلہ بنو عدی سے تھے۔ حضرت عثمان کے دور خلافت میں ان کی وفات ہوئی تھی۔
  • حضرت ثابت بن ھزّالؓ۔ خزرج کی شاخ بنو عمروبن عوف سے تھے۔ جنگ یمامہ میں شہید ہوئے۔
  • حضرت سُبَیْع بن قَیسؓ۔ آپ انصاری خزرجی تھے۔
  • حضرت خبّابؓ مولیٰ عُتبہ بن غزوان۔ آپ آزاد کردہ غلام تھے۔ 19ہجری میں آپ کی وفات مدینہ میں ہوئی۔
  • حضرت سفیان بن نَسرؓ انصاری۔
  • حضرت ابو مَخشی الطائیؓ۔ ابومَخشی بنو اسد کے حلیف تھے۔
  • حضرت وہب بن ابی سرحؓ۔
  • حضرت تمیمؓ مولیٰ بنو غنم انصاری۔ آپ آزاد کردہ غلام تھے۔
  • حضرت ابوالحمراءؓ مولیٰ حضرت حارث بن عفراء۔
  • حضرت ابو سَبْرۃ بن ابی رُھمؓ۔ آپ آنحضرتؐ کے پھوپھی زاد بھائی تھے۔ حضرت عثمان کے زمانہ خلافت میں وفات پائی۔
  • حضرت ثابتؓ بن عمرو بن زید۔ غزوہ احد میں شہادت پائی۔
  • حضرت ابوالاَعْوَر بن الحارثؓ۔ قبیلہ خزرج کی شاخ بنو عدی بن نجّار سے تھا۔
  • حضرت عبس بن عامر بن عدیؓ۔ قبیلہ خزرج کے خاندان بنو سلمہ سے تھا۔
  • حضرت ایاس بن بُکَیرؓ۔ آپ قبیلہ بنو سعد بن لَیث سے تھے۔ 34ہجری میں وفات پائی جبکہ ایک روایت کے مطابق جنگ یمامہ میں شہادت پائی۔
  • حضرت مالک بن نُمَیلہؓ۔ قبیلہ مُزَیْنہ سے تھے۔ غزوہ احد میں ان کی شہادت ہوئی۔
  • حضرت اُنَیس بن قتادہ بن ربیعہؓ۔قبیلہ اوس سے تھے۔ جنگ احد میں شہید ہوئے۔
  • حضرت حارث بن عرفجۃ ۔ ان کا تعلق قبیلہ بنو غنم سے تھا۔
  • حضرت رافع بن عُنْجُدہؓ انصاری۔ قبیلہ بنوامیہ بن زید بن مالک سے تھے۔
  • حضرت خُلَیدۃ بن قَیسؓ۔
  • حضرت ثقف بن عمروؓ۔ غزوہ خیبر میں آپ کی شہادت ہوئی۔
  • حضرت سَبرۃ بن فاتکؓ۔

(خطبہ جمعہ 12 ۔اکتوبر 2018ء)

  • حضرت سنان بن ابی سنانؓ۔ بنو اسد قبیلہ سے تھے۔
  • حضرت مھجعؓ بن صالح۔ حضرت عمرؓ کے غلام تھے۔ غزوہ بدر میں یہ سب سے پہلے شہید تھے۔
  • حضرت عامر بن مخلدؓ۔ خزرج کے قبیلے بنومالک بن نجار سے تھے۔ غزوہ احد میں شہید ہوئے۔
  • حضرت حاطبؓ بن عمرو بن عبد شمس۔ قبیلہ بنوعامر بن لُوَیّ سے تھے۔
  • حضرت ابو خُزیمہ بن اوسؓ۔ان کی وفات حضرت عثمانؓ کے دورِ خلافت میں ہوئی۔
  • حضرت تمیم مولیٰ خراشؓ۔ حضرت خراش کے آزاد کردہ غلام تھے۔
  • حضرت منذر بن قدامہؓ۔ قبیلہ بنو غنم سے تھا۔
  • حضرت حارث بن حاطبؓ۔ انصار قبیلہ اوس سے تھا۔ غزوہ خیبر میں شہید ہوئے۔
  • حضرت ثعلبہ بن زیدؓ۔ قبیلہ بنو خزرج سے تھے۔
  • حضرت عقبہ بن وہبؓ۔ قبیلہ بنو عبد شمس بن عبد مناف کے حلیف تھے۔
  • حضرت حبیب بن اسودؓ۔ آزاد کردہ غلام تھے۔
  • حضرت عُصَیمہؓ انصاری۔قبیلہ بنو اشجع سے تھے۔حضرت معاویہ کے دور میں وفات پائی۔
  • حضرت رافع بن حارثؓ۔ قبیلہ بنو نجار سے تھے۔حضرت عثمانؓ کے دورِ خلافت میں ان کی وفات ہوئی۔
  • حضرت رُخَیلہ بن ثعلبہؓ انصاری۔ قبیلہ خزرج کی ایک شاخ بنو بیاضہ سے تھے۔
  • حضرت جابر بن عبداللہ بن رئابؓ۔
  • حضرت ثابت بن اقرم بن ثعلبہؓ۔ 12ہجری میں بُزاخہ کے مقام پر شہید ہوئے۔
  • حضرت سلمہ بن سلامہؓ انصاری۔ قبیلہ اوس کے خاندان بنو اشھل سے ان کا تعلق تھا۔ 34ہجری میں مدینہ میں وفات ہوئی۔
  • حضرت جبر بن عتیقؓ ۔ 61ہجری میں وفات پائی۔
  • حضرت ثابت بن ثعلبہؓ ۔ غزوہ طائف میں شہید ہوئے۔
  • حضرت سہیل بن وہبؓ۔ مدینہ میں غزوہ تبوک سے واپسی پر 9ہجری میں وفات ہوئی۔ نماز جنازہ آنحضرت ﷺ نے مسجد نبوی میں پڑھائی۔
  • حضرت طفیل بن حارثؓ۔آپ کی وفات 32ہجری میں ہوئی۔
  • حضرت ابو سلیط اُسَیرہ بن عمروؓ۔آپ خزرج کی شاخ عدی بن نجار سے تھے۔
  • حضرت ثعلبہ بن حاطبؓ انصاری۔قبیلہ اوس کی شاخ بنو عمرو بن عوف سے تعلق تھا۔ حضرت عثمانؓ کے زمانے میں ہی ان کی وفات ہو ئی۔
  • حضرت سعد بن عثمانؓ بن خلدۃ انصاری۔ وفات کے وقت حضرت سعد بن عثمان کی 80سال کی عمر تھی۔
  • حضرت عامر بن امیہؓ۔ قبیلہ بنو عدی بن نجار میں سے تھے۔
  • حضرت عمرو بن ابی سرحؓ۔ قبیلہ بنو حارث بن فہر میں سے تھے۔ 30ہجری کو مدینہ منورہ میں حضرت عثمانؓ کے دور میں ان کی وفات ہوئی۔
  • حضرت عصمہ بن حصینؓ۔ قبیلہ بنو عوف بن خزرج سے تھے۔
  • حضرت خلیفہ بن عدیؓ۔
  • حضرت معاذ بن ماعصؓ۔واقعہ بئر معونہ میں شہادت پائی۔
  • حضرت سعد بن زید الاشھلیؓ۔ انصار کے قبیلہ بنو عبدالاشھل سے تھے۔

(خطبہ جمعہ 23نومبر 2018ء)

  • حضرت ثابت بن خالدؓ انصاری۔ قبیلہ بنو مالک بن نجار میں سے تھے۔ جنگ یمامہ میں شہید ہوئے۔
  • حضرت عبداللہ بن عرفطہؓ۔
  • حضرت عتبہ بن عبداللہؓ۔
  • حضرت قیس بن ابی صعصعہ ؓانصاری۔
  • حضرت عبیدہ بن حارثؓ۔ قبیلہ بنو مطلب سے تھے۔آپ غزوہ بدر میں شہید ہوئے۔

(خطبہ جمعہ 30نومبر 2018ء)

  • حضرت عبیدؓ بن زید انصاری۔ قبیلہ بنو عجلان سے تھے۔
  • حضرت زَاھِر بن حَرَام الاشْجَعِیؓ۔ ان کا تعلق اَشْجَعْ قبیلہ سے تھا۔
  • حضرت زید بن خطابؓ۔ جنگِ یمامہ میں شہید ہوئے۔ حضرت عمرؓ کے بھائی تھے۔
  • حضرت عُبَادہؓ بن خَشْخَاشْؓ۔قبیلہ بَلِّی سے تھے۔ غزوہ احد کے دن شہید ہوئے۔
  • حضرت عبداللہ بن جَدّ۔ قبیلہ بنو سلَمہ سے تھے۔ حضرت عثمانؓ کے دور خلافت میں وفات ہوئی۔
  • حضرت حارث بن اوس بن معاذؓ۔ غزوہ احد میں شہید ہوئے لیکن بعض دوسری روایات میں آپ احد کے بعد بھی زندہ رہے۔

(خطبہ جمعہ 7دسمبر 2018ء)

  • حضرت مسْطَح بن اُثَاثہؓ۔ ان کی وفات 34یا37 ہجری میں ہوئی۔

(خطبہ جمعہ 14دسمبر 2018ء)

  • حضرت عبداللہ بن اَلَّربِیْعؓ انصاری۔ خزرج قبیلے کی شاخ بنو ابجر سے تھے۔ جنگ موتہ میں آپ نے شہادت کا رتبہ پایا۔
  • حضرت عَطِیَّہ بن نُوَیْرَۃؓ۔
  • حضرت سَہْل بن قَیْسؓ۔غزوہ احد میں جام شہادت نوش کیا۔
  • حضرت عَبْدُاللہ بِن حُمَیِّر اَلْاَشْجَعِیؓ۔ بنو دُھْمَان سے تھے۔غزوہ احد میں شہید ہوئے۔
  • حضرت عُبَیْد بِنْ اَوْسؓ انصاری۔
  • حضرت عبداللہ بن جُبَیْرؓ۔ غزوہ احد میں درہ کے نگرانی کرتے ہوئے شہید ہوئے۔

(خطبہ جمعہ 28دسمبر 2018ء)

  • حضرت خَلَّادْ بِن عَمرو بِن جَمُوحْ ؓانصاری۔ اپنے والد اور بھائی کے ساتھ غزوہ احد میں شہادت پائی۔
  • حضرت عُقْبَہ بن عامِرؓ ۔جنگ یمامہ میں شہید ہوئے۔

(خطبہ جمعہ 11جنوری 2019ء)

  • حضرت عامر بن فُہَیْرَۃؓ۔ قبیلہ اَزْدسے تعلق رکھتے تھے۔سیاہ فام غلام تھے۔ واقعہ بئرِ معونہ میں شہید ہوئے تھے۔

(خطبہ جمعہ 18 جنوری 2019ء)

  • حضرت طُفَیلؓ بن حارث۔ ان کا تعلق قریش سے تھا۔ وفات 32ہجری میں ہوئی۔
  • حضرت سُلَیْم بن عَمرو انصاری۔ خَزرج کے خاندان بنو سَلَمَہ سے تھے۔ غزوہ احد میں شہادت پائی۔
  • حضرت سُلَیْم بن حارثؓ انصاری۔ قبیلہ خَزرج کے خاندان بنودِینار سے تھے۔ غزوہ اُحُد میں شہادت کا رتبہ پایا۔
  • حضرت سُلَیْم بن مِلْحَانؓ انصاری۔ ان کی والدہ مُلَیْکَہ بنتِ مَالِک تھیں۔ اپنے بھائی حضرت حَرَام بن مِلْحَان کے ساتھ بئر معونہ میں شہید ہوئے۔
  • حضرت سُلَیْم بن قَیْسؓ انصاری۔ وفات حضرت عثمانؓ کے دور خلافت میں ہوئی۔
  • حضرت ثابت بن ثَعْلَبہؓ۔غزوہ طائف کے روز ہی جام شہادت نوش کیا۔
  • حضرت سِمَاک بن سعدؓ ۔ قبیلہ خزرج سے تھے۔
  • حضرت جابر بن عبداللہ بن رِئَابؓ انصاری۔
  • حضرت مُنْذِر بن عَمْرو بن خُنَیْسؓ۔ انصار کے قبیلہ خزرج کے خاندان بنو سَاعِدہ سے تھے۔ بئرِ معونہ میں شہید ہوئے۔
  • حضرت مَعْبَد بن عَبَّادؓ ۔ قبیلہ خزرج کی شاخ بنو سالم بن غَنَم بن عوف سے تھے۔
  • حضرت عَدِی بن اَبی زَغْبَاءؓ انصاری۔ آپ نے حضرت عمرؓ کے دورِ خلافت میں وفات پائی۔ آپ کا تعلق انصار کے قبیلہ جُھَیْنَہ سے تھا۔
  • حضرت رَبِیْع بن اِیَاسؓ۔ انصار کے قبیلہ خزرج کی شاخ بنو لَوْذَانْ سے تھے۔
  • حضرت عُمَیر بن عَامِرؓ انصاری۔ انصار کے قبیلہ خزرج سے تھے۔
  • حضرت سعدؓمولیٰ حضرت حاطِب بن ابی بَلْتَعہؓ۔بنوکَلْب کے قبیلے سے تھے۔ غزوہ احد میں آپ کی شہادت ہوئی۔
  • حضرت اَبُو سِنَان بن مِحْصَنؓ۔ محاصرہ بنو قریظہ کے وقت 5 ہجری میں وفات پائی۔
  • حضرت قَیْس بن السَّکَن انصاریؓ۔ انصار کے قبیلہ خزرج کی شاخ بنو عَدِی بن نجار سے تھے۔ آپ کی شہادت یوم جسر کے موقع پر ہوئی۔
  • حضرت اَبُوالْیَسَر کَعْب بن عَمْروؓ ۔ قبیلہ بنو سلَمہ سے تھے۔آپ کی وفات 55ہجری میں ہوئی۔

(خطبہ جمعہ 25 جنوری 2019ء)

  • حضرت ابوحُذَیْفَہ بن عُتْبہؓ۔بہت ابتدائی مسلمان تھے۔ بنی امیہ میں سے تھے۔جنگ یمامہ میں شہید ہوئے۔

(خطبہ جمعہ یکم فروری 2019ء)

  • حضرت اَبُو مُلَیْل بِن اَلْاَزْعَرؓ۔ انصار کے قبیلہ اوس سے تھے۔
  • حضرت اَنَس بن مُعَاذؓ انصاری۔ انصار کے قبیلہ خزرج کی شاخ بنو نجار سے تھے۔
  • حضرت اَبُو شَیْخ اُبَیْ بن ثابتؓ ۔ قبیلہ خزرج کی شاخ بنو عدی سے تھے۔ ان کی وفات واقعہ بئرِ معونہ کے روز ہوئی۔
  • حضرت اَبُو بُرْدَہ بِن نِیَارؓ ۔قبیلہ بَنُو قُضَاعَہ کے خاندان بَلِی سے تھے۔آپ کی وفات 41 ہجری میں ہوئی۔
  • حضرت اَسْعَد بن یزیدؓ ہیں۔ انصار کے قبیلہ خزرج کی شاخ بنو زُرَیْق سے تھے۔
  • حضرت تَمیم بن یَعَارؓ انصاری۔انصار کے قبیلہ خزرج کی شاخ بنو جدارۃ بن عوف بن الحارث سے تھے۔
  • حضرت اَوس بن ثابت بن مُنْذِرؓ انصاری۔ ان کی شہادت غزوہ احد میں ہوئی تھی۔
  • حضرت ثَابِت بن خَنْسَاء ۔قبیلہ بنو غَنْم بن عدِی بن نَجَّار سے تھے۔
  • حضرت اَوْس بن اَلصَّامِتؓ۔ ان کی وفات رَمْلَہ میں 34 ہجری میں ہوئی۔
  • حضرت ارقم بن ابی ارقمؓ۔ قبیلہ بنو مَخْزُوم سے تھے۔ وفات 53 ہجری میں ہوئی۔
  • حضرت بَسْبَسْ بن عَمْرو ؓ۔ انصار کے قبیلہ بنوسَاعِدَۃ بن کعب بن خزرج سے تھے۔
  • حضرت ثَعْلَبَہ بن عَمْروؓ انصاری۔ قبیلہ بنو نجار سے تھے۔ جنگ جِسر میں شہادت ہوئی۔
  • حضرت ثَعْلَبَہ بن غَنَمَہؓ۔انصارکے قبیلے بنوسَلَمہ سے تھے۔ آپ غزوہ خیبر میں شہید ہوئے۔
  • حضرت جابر بن خالدؓ۔انصار کے قبیلہ بنو دِیْنَار سے تھا۔
  • حضرت حارث بن نُعمانؓ بن اُمَیّہ انصاری۔ انصار کے قبیلہ اوس سے تھے۔
  • حضرت حارث بن انسؓ انصاری۔ قبیلہ اوس کی شاخ بنو عبدالاشْھَل سے تھے۔ غزوہ احد میں آپ کو شہادت نصیب ہوئی۔
  • حضرت حُرَیْث بن زیدؓ انصاری۔قبیلہ خزرج کی شاخ بنو زید بن حارث سے تھے۔
  • حضرت حَارِث بن اَصِمَّہ۔انصار کے قبیلہ بنونجار سے تھے اور بئرِ معونہ کے روز شہید ہوئے۔

(خطبہ جمعہ 8 فروری 2019ء)

  • حضرت خَالِد بن قَیْسؓ۔قبیلہ خزرج کی شاخ بَنُو بَیَاضَہ سے تھے۔
  • حضرت حَارِثْ بن خَزَمَہ۔ انصار کے قبیلہ خزرج سے تھے۔ ان کی وفات 40 ہجری میں مدینہ میں ہوئی۔
  • حضرت خُنَیْس بِن حُذَافَہؓ۔ قبیلہ بنی سَہْمِ بِن عَمْرو سے تھے۔ ان کی بیوہ حضرت حفصہ بنت عمرؓ سے آنحضرت ﷺ نے نکاح کیا۔ غزوہ بدر سے واپسی پر مدینہ میں وفات ہوئی۔
  • حضرت حَارِثَہ بن نُعْمَانؓ۔ قبیلہ خزرج کی شاخ بنو نَجَّار سے تھے۔ آپ کی وفات حضرت امیر معاویہ کے دور میں ہوئی تھی۔
  • حضرت بشیر بن سعدؓ۔ قبیلہ خزرج سے تھے۔ 12ہجری میں معرکہ عَیْنُ التَّمْر میں آپؓ کو شہادت نصیب ہوئی۔

(خطبہ جمعہ 15 فروری 2019ء)

  • حضرت خَوْلِیْ بِنْ اَبِیْ خَوْلِیْ۔آپ نے حضرت عمرؓ کے زمانہ خلافت میں وفات پائی۔
  • حضرت رَافِع بِن الْمُعَلّٰی۔قبیلہ خزرج کی شاخ بَنُوحَبِیْب سے تھے۔غزوہ بدر میں شہید ہوئے۔
  • حضرت ذُوالشِّمَالَیْنِ عُمَیْر بن عَبْدِ عَمْروؓ۔غزوہ بدر میں شہید ہوئے ۔
  • حضرت رَافِع بن یَزِیدؓ۔ قبیلہ اوس کی شاخ بَنُو زَعُوْرَاء بن عبدِالْاَشْہَل سے تھے ۔ آپؓ غزوہ اُحُد میں شہید ہوئے۔
  • حضرت ذَکْوَان بِن عَبْد قَیْسؓ ۔قبیلہ خزرج کی شاخ بنوزریق سے تھے۔غزوہ احد میں شہادت پائی۔
  • حضرت خَوَّاتُ بْنُ جُبَیْرؓ انصاری۔قبیلہ بنو ثَعْلَبَہ سے تھے۔ آپؓ نے 40ہجری میں مدینہ میں وفات پائی۔
  • حضرت رَبِیْعَہ بن اَکْثَم ۔ قبیلہ اَسَد بن خُزَیْمَہ سے تھے۔ غزوہ خیبر میں شہادت پائی۔
  • حضرت رِفَاعَہ بِن عَمْرو الْجُہَنِیؓ۔قبیلہ بنو نجار کے حلیف تھے۔
  • حضرت زَیْد بِن وَدِیْعَہ۔قبیلہ خزرج سے تھے۔ غزوہ احد میں ہی شہادت پائی۔
  • حضرت رِبْعِی بِن رَافِعؓ انصاری۔
  • حضرت زَیْد بِن مُزَیْن ۔خزرج قبیلہ سے تھے۔
  • حضرت عِیَاض بِن زُہَیْرؓ۔فِہْر قبیلہ سے تھے۔ 30ہجری میں آپؓ نے وفات پائی۔
  • حضرت رِفَاعَہ بن عَمْرو اَنْصاریؓ۔ قبیلہ بنو عوف بن خزرج سے تھے۔ غزوہ احد میں جام شہادت نوش کیا۔
  • حضرت زِیْاد بِن عَمْروؓ۔ قبیلہ بَنُو سَاعِدَہ بن کَعْب سے تھے۔
  • حضرت سَالِم بِن عُمَیْر بِن ثابت۔ قبیلہ بنو عمرو بن عوف سے تھا۔
  • حضرت سُرَاقَہ بِن کَعْبؓ۔ قبیلہ بنو نَجَّار سے تھے۔جنگ یمامہ میں شہید ہوئے۔
  • حضرت سَائِب بِن مَظْعُوْنؓ۔
  • حضرت عَاصِم بِن قَیْسؓ۔قبیلہ ثَعْلَبہ بن عمرو سے تھے۔
  • حضرت طُفَیْل بن مَالِک بن خَنْسَاءؓ۔ قبیلہ خزرج کی شاخ بنوعُبَید بن عَدِی سے تھے۔
  • حضرت طُفَیْل بن نُعْمَانؓ قبیلہ خزرج سے تھے۔غزوہ خندق میں شہادت پائی۔
  • حضرت ضَحَّاک بِن عَبْدِعَمْروؓ۔بنو دِیْنار بن نَجَّار سے تھے۔ غزوہ احد میں شہادت پائی۔
  • حضرت ضَحَّاک بن حَارِثَہؓ۔قبیلہ خزرج سے تعلق رکھتے تھے۔
  • حضرت خَلَّاد بن سُوَیْدانصاری۔خزرج کی شاخ بنو حارث سے تھے۔ غزوہ بنو قریظہ میں شہید ہوئے۔
  • حضرت اَوْس بن خَوْلِیؓ انصاری۔ قبیلہ خزرج کی شاخ بنو سالِم بن غَنَم بن عَوف سے تھے۔مدینہ میں حضرت عثمانؓ کے دور خلافت میں وفات پائی۔

(خطبہ جمعہ یکم مارچ 2019ء)

  • حضرت قَیْس بِن مِحْصَنؓ انصاری۔قبیلہ بنوزُرَیْق سے تھے۔
  • حضرت جُبَیْر بن اِیَاسؓ۔قبیلہ خزرج کی شاخ بَنُو زُرَیْق سے تھے۔

(خطبہ جمعہ 8مارچ 2019ء)

  • حضرت سَائبْ بن عثمانؓ ۔قبیلہ بَنُو جُمَحْ سے تھے۔جنگِ یمامہ میں تیر لگا بعد میں اسی سے وفات ہوئی۔
  • حضرت ضَمْرَہ بن عَمْرو جُہَنِیؓ۔ غزوہ احد میں شہید ہوئے۔
  • حضرت سَعْد بن سُہَیْلؓ انصاری۔
  • حضرت سَعْد بن عُبَیْدؓ۔جنگ قادسیہ میں شہید ہوئے۔
  • حضرت سَہْل بن عَتِیْقؓ۔
  • حضرت سُہَیل بن رافِعؓ۔ قبیلہ بنو نَجَّار سے تھے۔ حضرت عمرؓ کے دورِ خلافت میں آپؓ کی وفات ہوئی۔
  • حضرت سعد بن خَیْثَمَہ ؓ۔قبیلہ اوس سے تھے۔ جنگ بدر میں شہید ہوئے۔

(خطبہ جمعہ 15مارچ 2019ء)

  • حضرت طُلَیْب بن عُمَیْرؓ۔ آنحضور ﷺ کے پھوپھی زادتھے۔جنگ اَجْنَادَیْن جُمَادِی الاولیٰ 13ہجری میں جام شہادت نوش کیا۔
  • حضرت سَالِمؓ مولیٰ ابی حُذَیْفَہ۔ آزاد کردہ غلام تھے ۔ جنگ یمامہ میں شہید ہوئے۔
  • حضرت عِتْبَان بن مالِکؓ۔خزرج کی شاخ بنوسالِم بن عَوف سے تھے۔ آپؓ کی وفات حضرت معاویہؓ کے دورِ حکومت میں ہوئی۔

(خطبہ جمعہ 29مارچ 2019ء)

  • حضرت خراش بن صمہؓ۔خزرج کی شاخ بنوجشم سے تھے۔
  • حضرت عبید بن تیھانؓ انصاری۔غزوہ احد میں وفات پائی۔
  • حضرت ابوحنہ مالک بن عمروؓ۔
  • حضرت عبداللہ بن زیدؓبن ثعلبہ۔خزرج کی شاخ بنوجشم سے تھے۔32ہجری میں وفات پائی۔
  • حضرت معاذ بن عمروؓبن جموح۔خزرج کی شاخ بنوسلمہ سے تھے۔حضرت عثمان کے دور خلافت میں مدینہ میں وفات پائی۔

(خطبہ جمعہ 5۔اپریل 2019ء)

  • حضرت حصین بن حارثؓ۔بنومطلب عبد مناف سے تھے۔ 32ہجری میں وفات پائی۔
  • حضرت صفوان بن وہب ؓبن ربیعہ۔قبیلہ حارث بن فہر سے تھے۔
  • حضرت مبشر بن عبدالمنذرؓ۔اوس کی شاخ عمرو بن عوف سے تھے۔غزوہ بدر میں شہادت پائی۔
  • حضرت ورقہ بن ایاسؓبن عمرو۔خزرج کی شاخ بنولوازن سے تھے۔جنگ یمامہ میں شہادت پائی۔
  • حضرت محرز بن نضلہؓ۔بنوغنم بن دودان سے تھے۔غزوہ ذی قرد میں شہادت پائی۔
  • حضرت سویبط بن سعدؓ۔قبیلہ بنوعبدالدار سے تھے۔

(خطبہ جمعہ 12۔اپریل 2019ء)

  • حضرت عثمان بن مظعونؓ۔قریش کے خاندان بنو جمح سے تھے۔ 2 ہجری میں مدینہ میں وفات پائی۔

(خطبہ جمعہ 19۔اپریل 2019ء)

  • حضرت وہب بن سعدؓابی سرح۔ قبیلہ بنوعامر بن لوئی سے تھے۔ جنگ موتہ میں شہادت پائی۔

(خطبہ جمعہ 26۔اپریل 2019ء)

  • حضرت عبید بن ابوعبیدؓ انصاری محصی۔ قبیلہ اوس کے خاندان بنوامیہ سے تھے۔
  • حضرت عبداللہ بن نعمانؓ بن بلدمہ۔ قبیلہ خزرج کے خاندان بنوخناس سے تھے۔
  • حضرت عبداللہ بن عمیرؓ۔ قبیلہ بنوجدارہ سے تھے۔
  • حضرت عمر بن حارثؓ۔ قبیلہ بنوحارث سے تھے۔
  • حضرت عبداللہ بن کعبؓ۔ قبیلہ بنومازن سے تھے۔ 33ہجری میں وفات پائی۔
  • حضرت عبداللہ بن قیسؓ۔ قبیلہ بنونجار سے تھے۔ غزوہ احد میں شہادت اور دور عثمانؓ میں وفات کی روایات ملتی ہیں۔
  • حضرت سلمہ بن اسلمؓ۔ قبیلہ بنوحارثہ بن حارث سے تھے۔جنگ جسر میں شہادت پائی۔
  • حضرت عقبی بن عثمانؓ۔ قبیلہ بنوزریق سے تھے۔
  • حضرت عبداللہ بن سہلؓ۔ قبیلہ بنی زعورۃ سے تھے۔غزوہ خندق میں شہید ہوئے۔
  • حضرت عتبہ بن ربیعہؓ۔ بنولوازن سے تھے۔

(خطبہ جمعہ 3مئی 2019ء)

  • حضرت عبداللہ بن طارقؓ بَلَوِی انصار کے قبیلہ بنو ظَفَر کے حلیف تھے۔ واقعہ رجیع کے دن شہادت نصیب ہوئی۔
  • حضرت عاقل بن بُکَیرؓ قبیلہ بنو سعد بن لیث سے تھے۔ دارِارقم میں اسلام قبول کیا۔ غزوۂ بدر میں 34سال کی عمر میں شہید ہوئے۔
  • حضرت زید بن حارثہؓ قبیلہ بنو قُضَاعَة سے تعلق رکھتے تھے۔ سریہ مُؤتَہ جمادی الاول سن 8 ہجری میں ہوا۔ جس میں حضرت زید نے شہادت پائی۔

(خطبات جمعہ 7،14،21،28جون 2019ء)

  • حضرت عامر بن سلمہؓ بلوی کا تعلق قبیلہ قُضَاعہ کی ایک شاخ بلیّ سے تھا۔
  • حضرت عبداللہ بن سُراقَہؓ کا تعلق قریش کے قبیلہ بنو عدی سے تھا۔ حضرت عثمانؓ کے دورِ خلافت میں 35ہجری میں وفات پائی۔
  • حضرت مالک بن ابو خَوْلِیؓ کا تعلق قبیلہ بنو عِجل سے تھا۔حضرت عثمانؓ کے دورِ خلافت میں وفات ہوئی تھی۔
  • حضرت وَاقِد بن عبداللہؓ کا تعلق قبیلہ بنو تمیم سے تھا۔ حضرت واقدؓ نے نبی کریم ﷺ کے دارِارقم میں تشریف لے جانے سے پہلے اسلام قبول کر لیا تھا۔ حضرت عمرؓ کی خلافت کے آغاز میں وفات پائی۔
  • حضرت نَصر بن حارِثؓ انصار کے قبیلہ اوس کے خاندان بنوعَبد بن رَزَاخ میں سے تھے۔ جنگِ قادسیہ میں شہید ہوئے۔
  • حضرت مالک بن عمروؓ کا تعلق قبیلہ بنو سُلَیم کے خاندان بنو حَجَر سے تھا۔ 12ہجری میں جنگِ یَمامہ میں شہید ہوئے۔
  • حضرت نُعمان بن عَصَرؓ کا تعلق انصار کے قبیلہ بَلِیّ سے تھا۔ اِن کی شہادت جنگ یمامہ میں ہوئی۔
  • حضرت عُوَیم بن سَاعِدہؓ کا تعلق قبیلہ اَوس کی شاخ بنو عمرو بن عوف سے تھا۔ بیعت عَقَبہ اولیٰ اور ثانیہ میں شریک ہوئے۔ وفات کے متعلق اختلاف ہےکہ رسول اللہ ﷺ کی زندگی میں ہی فوت ہو گئے تھے یہ بھی کہا جاتا ہے کہ آپؓ کی وفات حضرت عمرؓ کے زمانہ خلافت میں 65 یا 66 سال کی عمر میں ہوئی تھی۔
  • حضرت نُعْمَان بِن سِنَانؓ کا تعلق انصار کے قبیلہ خزرج کے خاندان بنو نُعمان سے تھا۔
  • حضرت عَنْترہ مولیٰ سُلَیمؓ حضرت سُلَیْم بن عمروؓ کے آزاد کردہ غلام اور سُلَمِی ذَکوانِی تھے۔ غزوۂ احد کے روز شہید ہوئے۔ ایک روایت یہ بھی ہے کہ ان کی وفات جنگ صِفّین میں ہوئی۔
  • حضرت نُعمان بن عبد عَمروؓ کا تعلق انصار کے قبیلہ خَزرج کی شاخ بنو دِینَار بِن نَجَّارسے تھا۔ ان کو غزوۂ احد میں شہادت کا رتبہ نصیب ہوا۔

(خطبہ جمعہ 19جولائی 2019ء)

  • حضرت مُظَھِّر بن رَافِعؓ کا تعلق انصار کے قبیلہ اوس کے خاندان بنو حارثہ بن حارث سے تھا۔ حضرت عمرؓ کے دورِ خلافت میں خیبر کے یہودکی سازش کے نتیجہ میں 20ہجری میں شہید ہوئےتھے۔
  • حضرت مالک بن قُدَامَہؓ کا تعلق انصار کے قبیلہ اوس کے خاندان بنو غَنَم سے تھا۔
  • حضرت خُرَیْم بن فَاتِکؓ کا تعلق بنو اسد سے تھا۔ حضرت امیر معاویہؓ کے دور ِحکومت میں فوت ہوئے۔
  • حضرت مَعْمَر بن حارِثؓ کا تعلق قبیلہ قریش کے خاندان بنو جُمَحّ سے تھا۔ رسول اللہ ﷺ کے دارِ ارقم میں داخل ہونے سے قبل اسلام قبول کر چکے تھے۔ان کی وفات حضرت عمرؓ کے دورِ خلافت میں 23ہجری میں ہوئی تھی۔
  • حضرت ظُھَیر بن رَافِعؓ انصار کے قبیلہ اوس کے خاندان بنو حَارِثَہ بن حارِث سے تعلق رکھتے تھے۔
  • حضرت عَمْرو بن اِیَاسؓ یمن سے تعلق رکھتے تھے اور انصار کے قبیلہ بنو لَوْذَان کے حلیف تھے۔
  • حضرت مُدْلِجْ بن عَمْروؓ کا تعلق قبیلہ بَنُو سُلَیم کے خاندان بَنُو حُجْر سے تھا۔50ہجری میں وفات ہوئی۔
  • حضرت عبداللہ بن سُہَیْلؓ کا تعلق قبیلہ قریش کے خاندان بنو عَامِر بن لُؤَیّ سے تھا۔ جنگِ یمامہ میں12ہجری میں شہید ہوئے۔دوسری رائے کے مطابق بحرین کے علاقہ جُوَاثَاء میں شہید ہوئے تھے۔
  • حضرت یَزِیْد بن حارِثؓ کا تعلق انصار کے قبیلہ خزرج کے خاندان بنو اَحْمَر بن حَارِثَہ سے تھا۔ غزوۂ بدر میں شہادت کا رتبہ حاصل کیا۔
  • حضرت عُمَیر بِن حُمَامؓ کا تعلق انصار کے قبیلہ خزرج کی شاخ بَنُو سَلَمَہ کے خاندان بَنُو حَرَام بن کَعْب سے تھا۔ بدر کے دن شہید ہونے والوں میں شامل تھے۔
  • حضرت حُمَید انصاریؓ ۔
  • حضرت عَمرو بن مُعاذ بن نُعْمان اَوسیؓ۔ اَشْھَلِی قبیلہ اَوس کے سردار حضرت سعد بن معاذؓ کے بھائی ہیں۔ غزوۂ احُد میں شہید ہوئے۔
  • حضرت مسعود بن رَبیعہ بن عمروؓ کا تعلق قبیلہ قَارَہ سے تھا اور آپؓ قبیلہ بنوزُہرہ کے حلیف تھے۔ وفات 30ہجری میں ہوئی اور اس وقت آپؓ کی عمر 60سال سے زیادہ تھی۔

(خطبہ جمعہ 26جولائی 2019ء)

  • حضرت قتادہ بن نعمان انصاریؓ کا تعلق انصار کے قبیلہ خزرج کے خاندان بنوظفر سے تھا۔ بیعتِ عقبہ میں شمولیت کی توفیق ملی۔ 65سال کی عمر میں 23ہجری میں وفات پائی۔
  • حضرت عبداللہ بن مظعونؓ کا تعلق قریش کے قبیلہ بنو جُمَحْ سے تھا۔ رسول اللہ ﷺ کے دار ارقم میں جانے سے قبل ہی اسلام قبول کر لیا تھا۔ 30ہجری میں بعمر 60سال وفات پائی تھی۔

(خطبہ جمعہ 16۔اگست 2019ء)

  • حضرت عاصم بن عدیؓ کا تعلق قبیلہ بنو عجلان بن حارثہ سے تھا جو قبیلہ بنو زید بن مالک کا حلیف تھا۔ 45ہجری میں مدینے میں وفات پائی۔ اس وقت ان کی عمر115 سال تھی۔
  • حضرت عمرو بن عوفؓ ۔ان کو قریش کے قبیلہ بنو عامر بن لوئی کے حلیف اور قریش کے خاندان بنو عامر بن لوئی سے قرار دیا گیاہے۔ وفات حضرت عمرؓ کے دورِ خلافت میں پائی اور ان کی نمازِ جنازہ حضرت عمرؓ نے پڑھائی۔
  • حضرت معن بن عدیؓ انصار کے قبیلہ بنو عمرو بن عوف کے حلیف تھے۔70 انصار کے ساتھ بیعتِ عقبہ میں شامل ہوئے۔ جنگِ یمامہ میں 12 ہجری میں شہادت پائی تھی۔

(خطبہ جمعہ 23۔اگست 2019ء)

  • حضرت عُتْبہ بن مسعود ھُذَلِّیؓ قبیلہ بنو ھُذیل سے تھے۔ اصحابِ صُفّہ میں سے تھے۔ 23 ہجری میں مدینے میں وفات ہوئی۔
  • حضرت عُبادہ بن صَامِتؓ انصاری تھے۔ بیعتِ عَقَبَہ اولیٰ اور ثانیہ میں یہ شریک تھے۔ انصار کے قبیلہ خزرج کے خاندان بنو عوف بن خزرج کے سردار تھے۔ 34ہجری میں رَمْلہ فلسطین میں فوت ہوئے۔

(خطبہ جمعہ 30۔اگست و6ستمبر 2019ء)

  • حضرت نُعَیْمَان بن عَمروؓبن رِفاعہ بیعت عقبہ ثانیہ میں 70انصار کے ہمراہ شامل ہوئے تھے۔ 60ہجری میں وفات ہوئی تھی۔
  • حضرت خُبَیب بن اِسَافؓ کا تعلق انصار کے قبیلہ خزرج کی شاخ بنو جُشَم سے تھا۔ وفات حضرت عمرؓ یا حضرت عثمانؓ کے دور ِخلافت میں ہوئی تھی۔

(خطبہ جمعہ 13ستمبر 2019ء)

  • حضرت یزید بن رُقَیشؓ کا تعلق قبیلہ قریش کے خاندان بنو اسدبن خزیمہ سے تھا اور حضرت یزیدؓ بنو عبد شمس کے حلیف تھے۔جنگِ یمامہ میں 12 ہجری میں شہید ہوئے تھے۔
  • حضرت عبداللہ بن مَخْرَمہؓ کا تعلق قبیلہ بنو عامر بن لُؤیّ سے تھا۔ ابتدائی اسلام لانے والے صحابہ میں سے تھے۔ دو ہجرتیں کرنے کی سعادت نصیب ہوئی۔ جنگِ یمامہ میں شہید ہوئے تو اس وقت ان کی عمر 41سال تھی۔
  • حضرت عَمْرو بن مَعْبَدؓ کا تعلق انصار کے قبیلہ اوس کی شاخ بنو ضُبَیْعہ سے تھا۔ غزوۂ حنین کے روز سو بہادری کے ساتھ ڈٹ کر مقابلہ کرنے والے صحابہ میں سے تھے۔
  • حضرت نعمان بن مالکؓ کا تعلق انصار کے قبیلہ خزرج کی شاخ بنو غَنَم ْسے تھا۔ یہ قبیلہ قوقل کے نام سے مشہور تھا۔ غزوۂ احد میں شہید ہوئے۔
  • حضرت خُبَیْب بن عدی انصاریؓ قبیلہ اوس کے خاندان بنو جَحْجَبٰی بن عوف سے تعلق رکھتے تھے۔4ہجری میں واقعۂ رجیع میں قید ہوئے اور مکہ میں شہید کر دیئے گئے۔

(خطبہ جمعہ 20ستمبر 2019ء)

  • حضرت خبیب بن عدیؓ ۔
  • حضرت عبداللہؓ بن عبداللہ بن اُبی بن سلول کا تعلق انصار کے قبیلہ خزرج کی شاخ بنو عوف سے تھا۔ 12ہجری میں جنگ یمامہ میں شہید ہوئےتھے۔

(خطبہ جمعہ 18۔اکتوبر 2019ء)

  • حضرت عبداللہؓ بن عبداللہ بن ابی بن سلول۔

(خطبہ جمعہ 15نومبر 2019ء)

  • حضرت مقداد بن عمروؓ۔ حضرت مقداد کو اسود بن یغوث کی طرف منسوب کیا جاتا ہے کیونکہ اس نے انہیں بچپن میں اپنا متبنیٰ بنا لیا تھا۔ اس لئے مقداد بن اسودؓ کے نام سے معروف ہو گئے۔ قبیلہ بَھْرَاء سے تعلق رکھتے تھے جو یمن کے علاقے میں قُضَاعَہ کا ایک قبیلہ تھا۔ 33ہجری میں وفات ہوئی۔

(خطبہ جمعہ 22نومبر 2019ء)

  • حضرت یزید بن ثابتؓ کا تعلق انصار کے قبیلہ خزرج کے خاندان بنو مالک بن نَجَّار سے تھا۔ 12ہجری میں جنگِ یمامہ میں ایک تیر لگا اور واپسی پر راستے میں ان کی وفات ہوئی تھی۔
  • حضرت مُعَوِّذبن عَمْرو بن جَمُوحؓ کا تعلق انصار کے قبیلہ خزرج کے خاندان بنو جُشَمْ سے تھا۔
  • حضرت بِشربن بَراء بن مَعْرُورؓ کا تعلق انصار کے قبیلہ خزرج کے خاندان بنو عبید بن عدی سے تھا۔ بیعتِ عقبہ ثانیہ میں شامل ہوئے۔ حضرت بِشرؓ نے غزوہ خیبر کے دن رسول اللہ ﷺ کے ہمراہ اس زہر آلود گوشت کھایا اوران کی وفات ہو گئی۔

(خطبہ جمعہ 29نومبر 2019ء)

  • حضرت ھِلَال بن امیہ واقفیؓ انصار کے قبیلہ اوس کے خاندان بنو واقف سے تعلق رکھتے تھے۔قدیمی اسلام قبول کرنے والے تھے۔ امیر معاویہ کے دَور ِحکومت میں فوت ہوئے۔

(خطبہ جمعہ 6دسمبر 2019ء)

  • حضرت ھِلَال بن امیہؓ ۔
  • حضرت عُتْبَہ بن غَزْوَانؓ قبیلہ بَنُو نَوفَل بن عَبْدِ مَنَاف کے حلیف تھے۔ یہ ابتدائی اسلام قبول کرنے والوں میں سے تھے۔

(خطبہ جمعہ 13دسمبر 2019ء)

  • حضرت عُتْبہ بن غزوانؓ۔ 17ہجری میں وفات پائی تھی۔
  • حضرت سعد بن عُبَادہؓ کا تعلق انصار کے قبیلہ خزرج کی شاخ بنو ساعدہ سے تھا۔سردار تھے۔بیعتِ عقبہ ثانیہ کے موقع پر اسلام قبول کیا۔

(خطبہ جمعہ 20دسمبر 2019ء)

  • حضرت سعد بن عُبادہؓ کی وفات حضرت عمرؓ کے دَورِ خلافت میں ہوئی۔ ان کی وفات کے سال میں اختلاف ہے۔ بعض روایات کے مطابق 14ہجری، بعض کے مطابق 15ہجری اور بعض کے مطابق 16ہجری میں ہوئی۔

(خطبات جمعہ 27دسمبر 2019ء، 10 اور17جنوری 2020ء)

  • حضرت عبداللہ بن رواحہؓ بیعتِ عقبہ میں شریک تھے اور بنو حارث بن خزرج کے سردار تھے۔ غزوۂ موتہ میں شہید ہوئے۔ غزوۂ موتہ کے سرداروں میں سے ایک سردار آپؓ بھی تھے۔

(خطبہ جمعہ 24جنوری 2020ء)

  • حضرت ابوطلحہؓ کا تعلق انصار کے قبیلہ خزرج سے تھا اور یہ قبیلے کےنقیب تھے۔ بیعتِ عقبہ ثانیہ میں آنحضرت ﷺ کے ہاتھ پر بیعت کی توفیق پائی۔حضرت ابوطلحہؓ 34 ہجری میں مدینے میں فوت ہوئے اور حضرت عثمانؓ نے آپؓ کی نمازِ جنازہ پڑھائی۔

(خطبہ جمعہ 31جنوری 2020ء)

  • حضرت محمد بن مسلمہ انصاریؓ کا تعلق انصار کے قبیلہ اوس سے تھا اور قبیلہ عبد اشھل کے حلیف تھے۔ قدیم اسلام لانے والوں میں سے تھے۔ آپؓ حضرت مُصْعَب بن عُمیرؓ کے ہاتھ پر حضرت سعد بن معاذؓ سے پہلے اسلام لائے۔ مختلف روایات کے مطابق 43، 46 یا 47ہجری میں مدینے میں آپؓ کی وفات ہوئی اور اس وقت آپؓ کی عمر 77 سال تھی۔

(خطبات جمعہ7و 14فروری 2020ء)

  • حضرت مُصعب بن عمیرؓ کا تعلق قریش کے قبیلہ بنو عبدالدار سے تھا۔ ابتدا میں ہی اسلام قبول کرنے والے سابقین میں شامل تھے۔بیعتِ عقبہ اولیٰ کے موقع پر نبی کریم ﷺ نے حضرت مصعب بن عمیرؓ کو ان کے ساتھ بھجوایا تا کہ وہ انہیں قرآن پڑھائیں اور اسلام کی تعلیم دیں۔ اسلام کے پہلے مبلغ تھے۔ غزوۂ احد میں رسول اللہ ﷺ کے آگے لڑتے لڑتے شہید ہو گئے۔

(خطبہ جمعہ 28فروری و 6مارچ 2020ء)

  • حضرت طلحہ بن عبیداللہؓ کا تعلق قبیلہ بنو تَیْم بن مُرّہ سے تھا۔جنگِ جمل کے دن 10جمادی الثانی 36ہجری میں شہید ہوئے۔

(خطبہ جمعہ 13مارچ و 3۔اپریل 2020ء)


(مرتبہ:محمد رئیس طاہر)

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 8 مئی 2020

اگلا پڑھیں

Covid-19 اپ ڈیٹ 09۔مئی2020ء