رَبَّنَا لَا تُزِغۡ قُلُوۡبَنَا بَعۡدَ اِذۡ ہَدَیۡتَنَا وَ ہَبۡ لَنَا مِنۡ لَّدُنۡکَ رَحۡمَۃً ۚ اِنَّکَ اَنۡتَ الۡوَہَّابُ
(آل عمران:9)
ترجمہ:اے ہمارے رب!ہمارے دلوں کو ٹیڑھا نہ ہونے دے بعد اس کے کہ تو ہمیں ہدایت دے چکا ہو اور ہمیں اپنی طرف سے رحمت عطا کر۔یقیناًتو ہی ہے جو بہت عطا کرنے والا ہے۔
یہ ہدایت کے بعد گمراہی سے بچنے کی دعا ہے۔ حضرت ام سلمیٰؓ بیان کرتی ہیں کہ رسول کریم ﷺ اکثر یہ دعا کرتےتھے کہ اے دلوں کے پھیرنے والے! میرے دل کو اپنے دین پر قائم کر دے۔آپؓ فرماتی ہیں میں نے عرض کیا یارسول اللہؐ!کیا دل بدل بھی جاتے ہیں؟حضورؐ نے یہ قرآنی دعا پڑھ کر سنائی اور فرمایا کہ امکانی طورپر ہر انسان کے پھسلنے کا خطرہ ہوتا ہے۔ اس لئے یہ دعا کثرت سے پڑھنی چاہئے۔
(قدسیہ محمود سردار)