• 27 اپریل, 2024

ایڈیٹر کی ڈاک

تاثرات۔ آراء۔ تجاویز

مکرمہ درثمین خان لکھتی ہیں۔
سب سے پہلے آپ کو اور آپ کے سب کارکنان کو بہت مبارک باد اور بہت دعائیں کہ اس آفت کی مشکل گھڑی میں آپ یہ روحانی مائدہ سب قارئین الفضل تک جو کہ تمام دنیا میں پھیلے ہوئے ہیں بہت محنت سے بلاناغہ پہنچا رہے ہیں الفضل وہ روحانی نہر ہے جو تمام دنیا کو سیراب کرتی ہے اور یہ دنیا کا واحد اردو اخبار ہے جو مختصر جبری تعطل کے سوا نہایت باقاعدگی اور آب وتاب کے ساتھ جاری ہے۔

الفضل میں خلفاء کے ذریعے جو آسمانی مائدہ تیار اور محفوظ کیا جارہا ہے۔ مختلف علوم ، حق و صداقت کے دلائل ، تاریخ و اشاعت اور احمدیت کے تمام پہلوؤں کا احاطہ کئے ہوئے ہے اور پھر شہادتوں کی داستانیں اس میں رقم ہیں ۔ گویا اس میں خوشیوں اور غموں کا ایک امتزاج نظر آتا ہے۔ الفضل جماعت احمدیہ کی عظمت و کردار کی داستان ہے اس کے ذریعہ ساری جماعت ایک جسد واحد کی طرح ہے ۔ خلافت کی راہنمائی اسے ہممیشہ حاصل رہی ہے اور ہوتی رہے گی۔ خدا کا خلیفہ اس کا باغبان اور خدا خود ہی اس کا نگہبان ہے۔ اس لیے اس کا جاری رہنا بھی ایک نشان ہے۔

الفضل کو پچپن سے اپنے گھر آتے دیکھا سب گھر والے اس روحانی مائدہ سے مستفید ہوتے تھے۔پڑھنے کے بعد میرے والد صاحب حلقے کے ان گھروں میں جا کر دے کر آتے جہاں کسی وجہ سے الفضل پہنچ نہیں سکتا تھا تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ اس روحانی مائدہ سے فائدہ اٹھا سکیں مگر ہمیں الفضل آن لائن ایڈیشن کی صورت میں خوبصورت تحفہ دیا۔

میرے اور میرے والد صاحب مرحوم کا تعلق علم وادب کے پیشےسے ہیں میں پی ایچ ڈی کی طالبہ ہونے کے ساتھ سنیئر لائبریرین کے عہدے پر کام کر رہی ہوں اور میرے والد صاحب مرحوم چیف لائبریرین کے عہدے پر کام کر رہے تھے میں نے اور پاپا نے مل کر جماعتی سطع پر معیاری 10 مقالے لکھے میِں نے اپنا پہلا مقالہ الفضل میں سو سال مکمل ہونے پر لکھا تھا ۔پہلی دس پوزیشن میں میرا نام بھی شامل تھا اس کے علاوہ انصار اللہ اور لجنہ کے لیے جو مقالے لکھے ان میں اول دوم پوزیشن حاصل کی مجھےیہ کہنے میں کوئی عار نہیں ان سب مقالہ جات کو معیاری انعام یافتہ بنانے میں الفضل نے بہت اہم بنیادی رول ادا کیا۔ابھی آپ کو ایک آرٹیکل اپنے والد صاحب مرحوم سے وابستہ سنہری یادوں پر ہےآپ کی ای میل پر بھیج رہی ہوں ۔

انشاء اللہ اپنے پیارے الفضل میں باری باری اپنے مقالہ جات میں سے آرٹیکل بنا کر شائع کرنے کے لیے بھیجوں گی کیونکہ علم کو اور اپنی اچھی بات کو شئیر کرنے کے لیے الفضل سے بہتر اور اچھا کوئی پلیٹ فارم نہیں

آخر میں آپ کو اور آپ کی ٹیم کو بہت مبارک اور دعائیں

مکرم اےآربھٹی لکھتےہیں۔
مؤرخہ8-5-2020 کا روزنامہ الفضل لندن آن لائن حسب سابق بہت قیمتی تحریرات پر مشتمل ہے جن میں روزہ رکھنےاور کھولنے کی دعا ،عبادت اللہ تعالی کا حق، روزہ کے فیوض و برکات اور دیگر اہم اور قیمتی مضامین شامل ہیں جو ہمیں پڑھنے کی طرف کھینچتے ہیں۔ ہماری روحانی پیاس روزنامہ الفضل لندن آن لائن سے پُر ہو گئی اور یہ میرے رب کی مہربانی اور پیارے حضور کے ارشادات اور آپ کی محنت اور کاوش سے ہی ممکن ہوا ۔اللہ تعالیٰ سب کو اس کا اجر عطا فرمائے۔ آمین

روزنامہ الفضل لندن آن لائن بٹن دباتے ہی ہمارے سامنے آجاتا ہے اور پھر ہم ہوتے ہیں اور ہمارا روزنامہ الفضل۔ خطبہ جمعہ بھی اسی الفضل کے اقتباس کو پڑھ کر دیتے ہیں ہمیں اس سے روحانی تسکین ملتی ہے۔ خداتعالیٰ آپ کو اسے کامیابی سے جاری رکھنے کی توفیق دے آمین ۔ پیارے حضور کی خدمت میں ہمارا محبت بھرا سلام پہنچائیے گا۔ اللہ تعالیٰ انہیں صحت و تندرستی والی لمبی عمر عطا فرمائےآمین۔

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 13 مئی 2020

اگلا پڑھیں

Covid-19 اپ ڈیٹ14۔مئی2020ء