حضرت عمررضی اللہ عنہ نے پوچھا کہ فتنہ کے متعلق نبی ﷺ کی حدیث کسی کو یاد ہے؟ حضرت حذیفہؓ نے کہا میں نے آنحضور ﷺ کو فرماتے ہوئے سنا تھا کہ آدمی کو جو فتنہ اُس کے بال بچوں اور اُس کے مال اور اُس کے ہمسایہ کی وجہ سے لاحق ہوتا ہے۔نماز، روزےاور صدقہ اُن کا کفارہ ہوجاتے ہیں۔
(بخاری، کتاب الصوم، بَابُ الصَّوْمُ كَفَّارَةٌ، روایت نمبر1895)