• 29 اپریل, 2024

سانحہ ارتحال

مکرم طاہر احمد بشیر لکھتےہیں۔
خاکسار کے نانا مکرم محمد ابراہیم ولد مکرم محمد اسمٰعیل ساکن ضلع خانیوال ایک لمبا عرصہ علیل رہنے کے بعد مورخہ 6 فروری 2020ء کو بقضائے الہٰی انتقال کر گئے۔ وفات کے وقت مرحوم کی عمر 93 سال تھی۔ مرحوم نیک ، ملنسار، مہمان نواز ، صوم و صلوٰة کے پابند اور بڑے محنتی انسان تھے۔ اپنوں اور غیروں سے ہمدردی کا جذبہ رکھنے والے انسان تھے۔ جماعتی لگاؤ بہت تھا۔ خاکسار جب کبھی ان سے ملنے جاتاتو بار بار جماعتی حالات کا پوچھتے ۔ واقف زندگی کی بہت عزت کرتے تھے۔ قیام پاکستان کے وقت ہندوستان کے ضلع فیروز پور تحصیل زیرہ کے گاوں چبّے والا سے سختیوں اور تکلیفوں کے بعد جرأت کر کے پاکستان آئے۔ مرحوم الله تعالیٰ کے فضل سے پیدائشی احمدی تھے۔ مرحوم کے دادا مکرم فتح دین نے 1907ء میں بذریعہ خط بیعت کی تھی۔ مرحوم کی نماز جنازہ مورخہ 6 فروری 2020ء کو مقامی قبرستان میں مکرم محمد صدیق مربی سلسلہ نے پڑھائی اور تدفین کے بعد مکرم منیر احمد معلم سلسلہ نے دعا کروائی۔ مرحوم مکرم رشید احمد سیکرٹری مال وقف جدید کے والد محترم تھے۔

دعا کی درخواست ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔ مغفرت کا سلوک کرے ، درجات بلند کرے اور سب لواحقین کو صبر و جمیل عطا کرے۔

پچھلا پڑھیں

Covid-19 اپ ڈیٹ15۔مئی2020ء

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 15 مئی 2020