• 28 اپریل, 2024

Covid-19 اپ ڈیٹ15۔مئی2020ء

 ملین سرجیاں رک جائیں گی /Sloveniaنے کورونا پرقابو پالیا/یمن کی انتہائی بری حالت/آسٹریلیا میں لاک ڈاؤن ختم/امریکی پائلٹ گرفتار/برازیل کی نازک صورتحال ، عالمی برادری سے اپیل /تائیوان نے  کوورونا  پر قابو پالیا /یورپی ممالک سے تفریقی سلوک/ انڈین آرمی ہیڈ کوارٹر میں کورونا/میکسکو کے صدر نے حکومتی رپورٹ مسترد کردی /امریکی حجام نے سب کو خطرہ میں ڈال دیا/آن لائن شاپنگ میں اضافہ /Walesکا سکول کھولنے کا عندیہ/ منشیات کی قیمتیں بڑھنے  لگیں

متاثرہ افراد : 44لاکھ45ہزار                          اموات: 3 لاکھ3ہزار

درجہ بندی ملک کل تعداد گزشتہ 24 گھنٹوں میں
  متأثرین اموات متأثرین اموات
  سعودی عرب 46869 283 2039 10
  ہندوستان 78003 2549 3722 134
  برطانیہ 229709 33186 3242 494
  امریکہ 1361522 82119 21424 1424
  روس 252245 2305 9974 93

دنیا بھر سے اس وائرس سےRecoverہونے والوں کی تعداد15لاکھ89ہزار ہے۔ جن میں امریکہ میں سب سے زیادہ2 لاکھ47ہزار لوگ  شامل ہیں۔اس کے بعد جرمنی 1 لاکھ50 ہزار  اور سپین میں  1 لاکھ43ہزار ہے۔(John Hopkins University)

گزشتہ 24 گھنٹوں میں  عالمی سطح پر  متأثرین کی تعداد میں79ہزارکا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔اسی طرح  اموات میں 4ہزار7سوکا اضافہ  ہوا ہے۔

براعظموں میں  امریکہ  میں سب سے زیادہ متأثرین ہوچکے ہیں۔ باقی تفصیل کچھ یوں ہے۔

براعظم/ علاقے متأثرین
امریکہ 1,864,468
یورپ 1,801,668
مشرقی بحیرہ روم کے علاقے (مصر ، لیبیا،شام ، فلسطین،ترکی وغیرہ) 302,456
جزیرہ جات (نیوزی لینڈ،آسٹریلیاء ،فجی ، جاپان ، ملائیشیاء وغیرہ ممالک) 165,550
جنوب مشرقی ایشیا 118,243

https://covid19.who.int/

  • ہندوستان میں آرمی ہیڈ کوارٹر میں کورونا کی تشخیص کے بعد اس کے مخصوص حصہ کو سیل کردیا گیا ہے۔(business-standard)
  • دارلحکومت دہلی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 425 نئے افراد میں کورونا کی تشخیص(business-standard)
  • ایک تحقیق کے مطابق موجودہ عالمی وبا سے پوری دنیا میں دیگر بیماریوں میں مبتلا مریضوں کی  تقریباً 28 ملین سرجریاں   مؤخر ہونے کا اندیشہ ہے۔(business-standard)
  • مغربی یورپ کے ملکSlovenia نے  کورونا وبا پر قابو پانے کا اعلان کیا ہے۔  جبکہ مغربی  یورپ کے اکثر ممالک ابھی بھی لاک ڈاؤن میں ہیں۔البتہ وسطی اور شمالی یورپ کے کئی ممالک نے کورونا کے خلاف قابو پانے کا دعوی کیا ہے۔(Washington post)
  • سلوانیہ سمیت وسطی اور شمالی  یورپ کے بعض ممالک    جنہوں نے کورونا پر خاطر خواہ قابو پالیا ہے ،  ان کی  کاوشوں کو نیوزی لینڈ   یا تائیوان کی طرح   سراہا نہیں گیا اور عالمی میڈیا کی اس طرف  کمزوری کی بابت ان ممالک نے خدشات کا اظہار کیا ہے۔(Washington post)
  • جنگ سے متأثرہ   (مغربی ایشیاء کے )ملک یمن میں کورونا  کی علامات سے  ہلاک ہونے والوں کی تعداد میں تشویش ناک اضافہ ہونے لگا ہے۔ اطلاعات کے مطابق گزشتہ ہفتہ کے دوران عدن کے علاقہ مین تقریباً 385 افراد اس وبا کی علامات سے ہلاک ہوچکے ہیں۔(Washington post)
  • آسٹریلیا میں لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد لوگوں کا کھانے پینے کے مراکز کی طرف رجحان بڑھنے لگا۔ اسی طرح  کلبوں اور پبز میں بھی خاصی تعداد دیکھنے میں آئی ہے۔ حکام کے مطابق یہ خوش آئیند بات ہے اس سے نوکریاں بحال ہوئی ہیں۔البتہ وزیراعظم کا کہنا ہے کہ ابھی ہم مکمل طور پر اس  خطرہ سے باہر نہیں آئے اور شاید برے ترین حالات ابھی باقی ہیں۔اس لئے  مزید احتیاط کی بہت ضرورت ہے۔( Washington post)
  • امریکی کارگو پائلٹ کو سنگاپور کے لاک ڈاؤن قوانین کی خلاف ورزی پر 4 ہفتے قید کی سزا دے دی گئی۔ اطلاعات کے مطابق پائلٹ کو 17 اپریل سے پہلے  کمرے سے نہ نکلنے کی ہدایت کی گئی تھی ، البتہ  5 اپریل کو پائلٹ نے  کچھ سامان لینے کی غرض سے مرکزی شہر کا رخ کیا ، ٹرین میں سفر کیا اور تقریباً 3 گھنٹے باہر رہا۔(Washington post)
  • برازیل کی نازک صورتحال اور کورونا کے باعث ہونے والی شدید تباہی کی بابت  مختلف اعلی حکام نے عالمی برادری سے برازیل کی مدد کرنے کی اپیل کی ہے۔ واضح رہے کہ  Manaus شہر میں اپریل کے مہینہ میں 2 ہزار اموات واقع ہوچکی ہیں۔  یہ شہر جنگلات پر مشتمل ہے، یہاں کے باسیوں کا کہنا ہے کہ ہماری مدد کی جائے کیونکہ ہم ان جنگلات کی حفاظت کرتے ہیں جن سے کل عالم ہی فائدہ اٹھاتا ہے۔ واضح رہے کہ ملک بھر میں حفاظتی سامان  کی شدید قلت کا سامنا ہے۔اور ہسپتال میں بستروں کا بھی شدید فقدان نظر آرہا ہے۔(Washington post)
  • تائیوان نے کورونا پر کافی حد تک قابو پالیا ہے ، عالمی میڈیا خاص کر عالمی ادارہ صحت نے تائیوان کی خاصی پذیرائی کی ہے۔ اور آئیندہ  ہفتہ ہونے والی  World Health Assemblyمیں شرکت کی دعوت بھی دی ہے۔ Washington post)
  • میکسکو کے صدر نے  حکومت کی جانب سے دی گئی حالیہ رپورٹ کو مسترد کردیا ہے جس میں اس بات کا خدشہ ظاہر کیا گیا تھا کہ  غربت  وافلاس اور بھوکے رہنے سے ملک بھر میں  6 سے 10 ملین تک لوگ غریبی کی سظح سے نیچے آجائیں گے۔ صدر نے تردید میں کہا ہے کہ ’ یہ رپورٹ پرانے ڈیٹا اور پرانی حکمت عملی کو دیکھ کر دی گئی تھی ، اب حکمت عملی بالکل مختلف ہے‘Washington post)
  • امریکی ریاست نیویارک میں لاک ڈاؤن کی پابندی کے باوجود   کاروبار بند نہ کرنے والے حجام میں کورونا ٹیسٹ مثبت۔  تفصیلات کے مطابق لاک ڈاؤن کے بعد بھی حجام نے کئی دن سینکڑوں لوگوں کے بال کاٹے ، اور ان سب میں اب وبا کے ہونے کا بھرپور احتمال ہے۔  البتہ انتہائی تشویشناک امر یہ ہے کہ حجام کی تعیین ابھی تک نہیں ہوپائی جس کے بعد عمومی طور پر یہ ہدایت دی گئی ہے کہ جس کسی نے اس عرصہ میں بال کٹوائے ہیں وہ اپنا کورونا ٹیسٹ بھی کروائے۔Washington post)
  • ایک سروے کے مطابق آن لائن شاپنگ میں انتہائی اضافہ رکارڈ کیا گیا ہے جس کے بعد آرڈر کی جانے والی اشیاء جہاں پہلے ایک استعمال ہوتی تھی اب 4 ،4 استعمال کی جارہی ہے۔ Washington post)
  • برطانوی حکومت کے اعلانیہ کے  خلاف ، Walesانتظامیہ کی طرف سے یکم جون سے سکول کھولنے کا عندیہ دیا گیا تھا جس پر اکثریت میں کافی تشویش پائی جارہی ہے۔ Washington post)
  • ایک سروے  کے مطابق  منشیات  کی ترسیل میں کمی کی وجہ سے قیمتوں میں شدید اضافہ دیکھنے میں ملا ہے۔ (Mirror)

ابوحمدانؔ

پچھلا پڑھیں

Covid-19 افریقہ ڈائری نمبر29 ، 15 مئی 2020

اگلا پڑھیں

ارشاد باری تعالیٰ