• 28 اپریل, 2024

Covid-19 اپ ڈیٹ16۔مئی2020ء

امریکہ میں 36 ملین بے روزگار  /روہنگیا مہاجرین میں کورونا کی تشخیص/نیویارک سٹاک ایکسچینج کھل گئی/امریکہ میں سکولوں کو 6 نکاتی ہدایت نامہ جاری/ بچوں میں کورونا کی شدت/Vatican میں عبادت کیلئے نئے  حفاظتی قوانین /اساتذہ اور حکومت افہام وتفہیم سے فیصلہ کریں/تربیت یافتہ کتوں سے مدد لی جائے گی/اٹلی میں  ٹرانسپورٹ کھول دی گئی/چینی لیبز کے سیمپل تلف کردئے گئے/نائجیریا میں  بچوں  میں کورونا کی تشخیص/Diamond Princess نامی جہاز دوبارہ رواں/ہندوستان متأثرین میں اضافہ/برازیلی وزیر صحت مستعفی/

متاثرہ افراد : 45لاکھ64ہزار                           اموات: 3 لاکھ8ہزار

درجہ بندی ملککل تعداد گزشتہ 24 گھنٹوں میں
متاثریناموات متاثرین اموات
1سعودی عرب4917629223079
2ہندوستان8197026493967100
3برطانیہ233155336143446428
4امریکہ1،382،36283819208401700
5روس262،843241810،598113

دنیا بھر سے اس وائرس سےRecoverہونے والوں کی تعداد16لاکھ50ہزار ہے۔ جن میں امریکہ میں سب سے زیادہ2 لاکھ51ہزار لوگ  شامل ہیں۔اس کے بعد جرمنی       1 لاکھ52 ہزار  اور سپین میں  1 لاکھ46ہزار ہے۔(John Hopkins University)

گزشتہ 24 گھنٹوں میں  عالمی سطح پر  متأثرین کی تعداد میں89ہزارکا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔اسی طرح  اموات میں 5ہزار کااضافہ  ہوا ہے۔

براعظم/ علاقے متأثرین
امریکہ 1,909,483
یورپ 1,826,295
مشرقی بحیرہ روم کے علاقے (مصر ، لیبیا،شام ، فلسطین،ترکی وغیرہ) 312,736
جزیرہ جات (نیوزی لینڈ،آسٹریلیاء ،فجی ، جاپان ، ملائیشیاء وغیرہ ممالک) 166,721
جنوب مشرقی ایشیا 123,984

https://covid19.who.int/

  • امریکہ میں گزشتہ ہفتہ  بے روزگار ہونے والے تقریباً 3 ملین  افراد نے حکومتی مراعات کیلئے درخواست دی ہے ، جس کے بعد اب تک کُل تعداد 36 ملین سے تجاوز کرچکی ہے۔(الجزیرہ)
  • بنگلہ دیش میں  پناہ لینے والے روہنگیا مسلمانوں میں   ایک شخص میں کورونا مثبت آگیا۔واضح رہے کہ بنگلہ دیش میں اس جگہ رہنے والے  روہنگیا  پناہ گزین  کی تعداد  ملین کے قریب ہے۔(الجزیرہ)
  • ایک طویل لاک ڈاؤن کے بعد نیویارک سٹاک ایکسچینج 26 مئی سے   دوبارہ کھلنے کا امکان۔ ذرائع کے مطابق  تمام حفاظتی تدابیر کو ملحوظ رکھ کر اسے کھولا جائے گا۔ اور تمام افراد کا گاہے گاہے درجہ حرارت بھی ماپا جاتا رہے گا۔ (الجزیرہ)
  • امریکہ میں US Centers for Disease Control and Prevention نے مختلف اسکولوں کیلئے حکومتی ہدایات پر مشتمل  6 نکاتی  ایک (ہاں / ناں کی طرز پر  )  ہدایت نامہ جاری کیا ہے جس کے بعد اسکول خود اس چیز کا جائزہ لے سکیں گے کہ آیا وہ مختلف حکومتی ہدایات  کی بنا پر اسکول کھولنے کے اہل ہیں یا نہیں۔ (الجزیرہ)
  • اٹلی اور فرانس میں بچوں میں مختلف سانس کی بیماریوں نے جنم لینا شروع کردیا ہے۔ جن  کو کورونا  کی طرف بھی منسوب کیا جارہا ہے۔اسی طرح بعض ماہرین کے نزدیک  یہ Kawasaki disease بھی  ہوسکتی ہے جس کی علامات میں  بخار ، خارش ، غدود کی سوزش اور بعض انتہائی معاملات میں دل کی سوزش بھی مشاہدہ میں آئی ہے۔(الجزیرہ)
  • امریکی  ماہر  نے اس بات کا انکشاف کیا ہے کہ ہمارا ملک قطعی طور پر ویکسین کی تیاری کے قابل نہیں ہے اور نہ  اس کی شفاف تقسیم کا متحمل ہوسکے گا۔ اس لئے بدقسمتی سے شائد ہمیں اس دفعہ بدترین  موسم سرما کا سامنا کرنا پڑے گا۔(الجزیرہ)
  • Vatican Cityمیں عبادات میں شریک ہونے والوں کیلئے نئی ہدایات جاری۔ جن کے تحت اب ان کا درجہ حرارت وغیرہ بھی ہر صورت میں چیک کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ  ویٹیکن کافی عرصہ سے مغلوق ہے اور ایسٹر  پر بھی عوام کیلئے نہیں کھولا گیا تھا۔(الجزیرہ)
  • حال ہی میں برطانوی حکومت کی طرف سے یکم جون سے سکولوں کے کھلنے کے عندیے پر ہونے والے  ردعمل  پر کمشنر برائے سکول نے حکومتی اراکین اور اساتذہ  دونوں کو    کہا ہے کہ شور مچا مچا کر اور چیخ وپکار کر کے سکول کھولنے نہ کھولنے کی بحث کی بجائے آپس میں مفامہت سے مسئلہ حل کیا جائے۔(بی بی سی)
  • برطانوی کونسلز نے لوگوں کو سیر وسیاحت اور  تفریح کے مقامات پر جانے سے متنبہ کیا ہے اور احتیاطی تدابیر ملحوظ رکھنے کی ہدایت کی ہے۔ (بی بی سی)
  •  تربیت یافتہ کتوں کے ذریعہ کورونا کے مریض  پہچاننے کیلئے اعلی سطح پر کوشش جاری ہے۔ یہ کتے  اب تک ملیریا ، کینسر  اور رعشہ کی بعض بیماریوں کو  سونگھ کر  بتادیتے تھے ، البتہ اب کوشش کی جارہی ہے کہ کورونا کی بابت بھی یہ ترکیب کارآمد ہوسکے۔ (بی بی سی)
  • اٹلی نے ایک طویل اور سخت ترین لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد 3 جون سے  تمام قسم کی ٹرانسپورٹ کھولنے کا عندیہ دے دیا ہے البتہ جن لوگوں کے قریبی رشتہ داروں میں کورونا کی تشخیص ہوچکی ہے ان پر 14 روزہ قرنطینہ لازم قرار دے دیا گیا ہے۔اسی طرح مذہبی رسومات اور عبادات بھی سوموار سے شروع کئے جانے کا امکان ہے۔ (بی بی سی)
  • چینی حکام نے کہا ہے کہ   چائنہ کی بعض  میڈیکل لیبز نے کورونا کے لئے گئے سیمپلز وغیرہ سب تلف کردئے ہیں۔ یہ امور   ماحولیاتی  حفاظت کیلئے اپنائے  گئے ہیں۔(بی بی سی)
  • نائجیرین گورنر نے  المجاری طریقہ ٔ تعلیم کو کورونا پھیلانے کا ایک  سبب قرار دیا ہے۔ المجاری طریق  سے مراد قرآن  کو یاد کرنا  ہے۔ بچے یہاں 10 سالہ تعلیم حاصل کرتے ہیں)۔ گورنر کا مزید کہنا تھا کہ  یہی بچے پھر سڑکوں پر بھیک مانگنے بھی لگ جاتے ہیں۔ یہی بچے آج کل وبا کے حالات میں ٹرکوں اور دیگر گاڑیوں میں بیٹھ کر بارڈر کے آر پار بھی جارہے ہیں جس سے کورونا کا شدید خطرہ لاحق ہے۔(نیویارک ٹائمز)
  • Diamond Princess cruise shipبالآخر  دوبارہ سے سفر پر رواں ہوگیا ہے۔ واضح رہے کہ  اس  جہاز میں  700 سے زائد مسافروں میں کورونا کی تشخیص ہونے کے بعد اسے یوکوہاما  جاپان میں  3 ماہ کیلئے  کھڑا کردیا گیا تھا۔(نیویارک ٹائمز )
  • ہندوستان میں کورونا سے متأثرین کی تعداد نے  لاک ڈاؤن کے باوجود چائنہ کی تعداد سے بھی تجاوز کرلیا ہے۔ (الجزیرہ)
  • برازیلی وزیر صحت نے   استعفی کا اعلان کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق 1 مہینہ پر لگائے گئے وزیر صحت نے صدر کی جانب سے سماجی فاصلے اور احتیاطی تدابیر کے خلاف رائے رکھنے پر  اپنی سیٹ سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا ہے۔(نیویارک ٹائمز)

(ابوحمدانؔ)

پچھلا پڑھیں

Covid-19 افریقہ ڈائری نمبر30 ، 16 ۔مئی 2020ء

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 16 مئی 2020