- موبائل ایپلی کیشن کا اجراء
- ٹرکوں سے سامان آف لوڈ کرو
- قرضوں کی بھر مار
- مغربی افریقہ میں مساجد کھول دی گئی ہیں
افریقہ میں کورونا وائرس کی موجودہ صورت حال
کل مریض | تندرست ہونے والے | اموات |
81,821 | 31,120 | 2,708 |
کیسز کی تعداد کے لحاظ سے پہلے پانچ ممالک
ملک | متاثرین | |
1 | جنوبی افریقہ | 14355 |
2 | مصر | 11719 |
3 | الجیریا | 6821 |
4 | مراکش | 6741 |
5 | گھانا | 5735 |
گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 3384 مریضوں اور 73اموات کا اضافہ ۔
وائرس سے پاک ملک
15 مئی سے اریٹیریا باضابطہ طور پر وائرس سے سو فیصد ملک قرار دیا گیا ہے ۔ یہاں کورونا سے کوئی ہلاکت نہیں ہوئی۔ اریٹیریا نے اب وسیع پیمانے پر ٹسٹ شروع کر دئے ہیں ۔(aljazeera)
سرحدیں بند
کینیا نے وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے تنزانیہ اور صومالیہ کے ساتھ اپنی سرحدیں بند کر دیں ہیں ۔ کینیا کے صدر Uhuru Kenyatta نے کہا ہے
اگر ہم اضافی اقدامات نہیں کرتے ہیں اور اس کے ساتھ پہلے سے نافذ کردہ پابندیوں کا سنجیدگی سے احترام نہیں کرتے ہیں تو ، بیمار اور مرنے والے لوگوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہوگا۔( Rfi)
موبائل ایپلی کیشن کا اجراء
برکینا فاسو کی وزارت صحت نے کورونا وائرس کے خلاف جنگ کے ایک حصے کے طور پر ابھی ایک ایپلی کیشن لانچ کی ہے۔ یہ واٹس ایپ اور فیس بک کے ذریعہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے روک تھام ، تشخیص اور بروقت نگرانی کا ایک اطلاعاتی پلیٹ فارم ہے۔
اگر بیان کردہ علامات کورونا وائرس کے مرض کی طرح ہو ں گی تو خود بخود کیئر ٹیم کو ایک الرٹ چلا جائے گا ۔ا س کے زریعہ صارفین اپنے سوالات پوچھ سکیں گے اور اپنے فون پر جوابات حاصل کریں گے۔ RFI
بازار کھول دئے گئے
تیونس کے حکام نے کرفیو میں مزید کمی کے بعد ، پورے ملک میں بڑے بازاروں کو دوبارہ کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اتوار سے جمعرات تک ملک میں کوئی نیا کیس رجسٹرڈ نہیں ہوا۔RFI
ٹرکوں سے سامان آف لوڈ کرو
روانڈا نے سرحد پار سے ٹرک ڈرائیوروں اور ان کے معاونین کے زریعہ آنے والے کیسز کی روک تھام کے لئے سخت اقدامات اٹھائے ہیں ۔ سرحدوں پر ٹرک ڈرائیوروں کے ٹسٹ لازمی قرار دئے گئے ہیں ۔یہ بھی لازمی قرار دیا گیا ہے کہ تنزانیہ کی طرف سے آنے والے ٹرک سامان کو سرحد پر آف لوڈ کریں گے جسے دوسرے ٹرکوں پر دوبارہ لوڈ کیا جائے گا ۔ جسے مقامی ڈرائیورز سرزمین روانڈا کے اندر لے کر آئیں گے ۔ East africa
قرضوں کی بھر مار
مشرقی افریقین ممالک نے کورونا کے کیسز آنے کے بعد تین ماہ سے بھی کم عرصے میں تقریبا2 .3بلین ڈالرز کے نئے قرضے لئے ہیں۔ اس سے خطے میں ٹیکس کی آمدنی میں کمی قرضوں کی بھر مار ہو گئی ہے۔ East africa
اجتجاج کرنا نوجوان کی جان لے گیا
انگولامیں کورونا وائرس ماسک آپریشن کے دوران سپاہی کے ہاتھوں نوجوان ہلاک ہو گیا ۔فوجی نے 17 سالہ نوجوان کو ا س وقت گولی مار دی جب وہ مبینہ طور پر ماسک کے استعمال سے متعلق فوج کی زیرقیادت آگاہی مہم کے خلاف احتجاج کر رہا تھا۔ الجزیرہ)
انگولا میں ایسی ہلاکتیں پہلے بھی ہو چکی ہیں۔
لاک ڈاؤن توسیع
زمبابوے کے صدر Emmerson Mnangagwa نے وائرس کے پھیلاؤ پر قابو پانے کے لئے ملک گیر لاک ڈاؤن میں توسیع کر دی ہے ۔ان پابندیوں پر ہر دو ہفتوں کے بعد نظرثانی کی جائے گی۔(الجزیرہ)
سوڈان میں ایک دن میں سب سے زیادہ کیسز
سوڈان کی وزارت صحت نےوائرس سے متعلق کیسز کی اطلاع دیتے ہوئے کہا ہے ملک میں ایک دن میں سب سے زیادہ کیسز ریکارڈ ہوئےہیں ۔ 325 نئے ک کیسز سامنے آئے ہیں ۔ الجزیرہ)
مغربی افریقہ میں مساجد کھول دی گئی ہیں
گذشتہ ہفتے نائجر اور سینیگال نے نماز با جماعت کے لئے مساجد کو کھول دیا تھا ۔ اتوار سے لائبیریا نے بھی عبادت گاہوں کو دوبارہ کھول دینے کی اجازت دے دی ہے ۔East africa

برکینا فاسو میں مسلمان کمیونٹی نے دوہفتے قبل مساجد کھول دی تھیں جبکہ جماعت احمدیہ کی مساجد کل 18مئی سے کھولی جا رہی ہیں ۔
(چوہدری نعیم احمد باجوہ)