حضرت جابرؓ بیان کرتے ہیں کہ ایک دفعہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے پاس تشریف لائے اور فرمایا ’’اے لوگو! جنت کے باغوں میں چرنے کی کوشش کرو۔‘‘ ہم نے عرض کیا۔ یارسول اللہؐ! جنت کے باغ سے کیا مراد ہے؟ آپؐ نے فرمایا ’’ذکر کی مجالس جنت کے باغ ہیں‘‘ آپؐ نے یہ بھی فرمایا کہ صبح اور شام کے وقت خصوصاً الله تعالیٰ کا ذکر کرو۔ جوشخص یہ چاہتا ہے کہ اسے اس قدر و منزلت کا علم ہو جو اللہ تعالیٰ کے ہاں اس کی ہے تو وہ یہ دیکھے کہ اللہ تعالیٰ کے متعلق اس کا کیا تصور ہے۔ کیونکہ الله تعالیٰ اپنے بندے کی ایسی ہی قدر کرتا ہے جیسی اس کے دل میں اللہ تعالیٰ کی ہے۔
(قشیریہ باب الذکر صفحہ111)