• 29 اپریل, 2024

Covid-19 اپ ڈیٹ31۔مئی2020ء

جی7 سمٹ مؤخر/مسجد اقصی (یروشلم)دوبارہ کھول دی گئی/ایران میں متأثرین میں اضافہ/برطانیہ میں لاک ڈاؤن میں نرمی پر خدشات/مالٹا میں لاک ڈاؤن میں نرمی کا اعلان/فرانس میں  کھلی جگہوں کو ترجیح دی جانے لگی/انڈونیشیا میں مزید کیسز کا انکشاف/ہندوستانی وزیراعظم کی عوام سے احتیاط کرنے کی اپیل/روس میں متأثرین میں مسلسل اضافہ/نیویارک میں ہیلتھ ورکرز کیلئے امدادی پیکج کا اعلان/

متاثرہ افراد : 60لاکھ87ہزار               اموات: 3 لاکھ70ہزار

درجہ بندی ملک کل تعداد کل تعداد گزشتہ 24 گھنٹوں میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں
    متأثرین اموات متأثرین اموات
1. برازیل 465166 27878 26928 1124
2. امریکہ 1716078 101567 21214 1263
3. ہندوستان 173763 4971 7964 265
4. پاکستان 66457 1395 2429 78

دنیا بھر سے اس وائرس سے Recover ہونے والوں کی تعداد 25لاکھ 82ہزار ہے۔ جن میں امریکہ میں سب سے زیادہ4 لاکھ16ہزار لوگ شامل ہیں۔ اس کے بعد برازیل 2 لاکھ جبکہ روس میں 1لاکھ 72ہزار ہے۔ (John Hopkins University)

گزشتہ 24 گھنٹوں میں عالمی سطح پر متأثرین کی تعداد 1لاکھ 16ہزار رہی۔ اسی طرح اموات میں 5ہزار کا اضافہ  ہوا ہے۔

براعظم/ علاقے متأثرین
امریکہ 2,743,793
یورپ 2,122,350
مشرقی بحیرہ روم کے علاقے (مصر، لیبیا، شام، فلسطین، ترکی وغیرہ) 489,921
جنوب مشرقی ایشیا 252,102
جزیرہ جات (نیوزی لینڈ، آسٹریلیاء، فجی، جاپان، ملائیشیاء وغیرہ ممالک) 181,665

https://covid19.who.int/

  • امریکی صدر نے جون میں متوقع جی 7 سمٹ کو کچھ عرصہ کیلئے مؤخر کردیا ہے۔ واضح رہے کہ اس سمٹ کا مقصد کورونا کی بابت حکمت عملی طہ کرنا تھا ۔واشنگٹن میں  ہونے والے اس سمٹ میں مزید کچھ اور ممالک کو بھی شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔(الجزیرہ)
  • مسجد الاقصی کو  2 مہینے بعد زائرین اور نمازیوں کیلئے کھول دیا گیا ہے ۔ یروشلم میں   میں لاک ڈاؤن میں کمی کے بعد مسجد کو کھولنے کا فیصلہ تو کیاگیا ہے البتہ بعض ضروری حفاظتی تدابیر کے ساتھ اس کو مشروط کیا گیا ہے جن میں ماسک پہننا اور اپنا ذاتی جائے نماز استعمال کرنا شامل ہے۔(الجزیرہ)
  • لاطینی امریکہ میں کورونا سے ہونے والی اموات اور متأثرہ افراد میں شدید اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔  متأثرین کی تعداد  تقریباً 1 ملین سے تجاوز کرچکی ہے جبکہ ہلاک ہونے والوں کی تعداد 50 ہزار سے  زائد ہے۔متأثرہ ممالک میں  برازیل کے بعد چائل ، میکسکو اور پیرو شامل ہیں۔(الجزیرہ)
  • پیرو میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 7 ہزار سے زائد کیسز سامنے آچکے ہیں۔اسی طرح 141 اموات بھی سامنے آئی ہیں۔(الجزیرہ)
  • گزشتہ دنوں ایران میں کورونا سے متأثرین کی تعداد میں 416کا اضافہ ہوا ہے جبکہ   اموات میں 111 کا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ جس کے بعد کُل تعداد 33 ہزار سے زائد ہوچکی ہے۔ اسی طرح ایران نے جلد ہی  فلائٹ آپریشن بھی بحال کرنے کا اعلان کردیا ہے۔(الجزیرہ)
  • برطانوی محکمہ صحت کے ایک ماہر نے  اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے حکومت کو متنبہ کیا ہے کہ اس وقت اس حال میں  لاک ڈاؤن میں نرمی کرنا انتہائی مہلک ثابت ہوسکتا ہے۔(الجزیرہ)
  • مالٹا نے  یکم جولائی سے ملک گیر فلائٹ آپریشن بحال کرنے کا اعلان کردیا ہے(الجزیرہ)
  • فرانس میں لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد  اب جبکہ مختلف ریستوران اور کافی شاپس وغیرہ کھولنے لگ گئی ہیں تو  وہیں ساتھ ساتھ حکومتی ہدایت پر   کھلی فضاوں اور باہر لان وغیرہ میں کرسیاں وغیرہ لگانے کی طرف سوچ وبچار جاری ہے۔(الجزیرہ)
  • ·        انڈونیشیا میں مزید 7 سو نئے کیسز کا انکشاف ہوا ہے  جس کے بعد کُل تعداد  26 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔(الجزیرہ)
  • ہندوستان میں  کورونا سے متأثرین میں اضافہ کے باوجود  لاک ڈاؤن نرمی کے بعد وزیر اعظم  نے عوام سے اپیل کی ہے کہ اخلاقی فرض سمجھتے ہوئے  بھی عوام کو احتیاطی تدابیر پر عمل پیرا رہنا چاہئیے۔(الجزیرہ)
  • روس میں کورونا سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد میں  مسلسل اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے ، جو کہ اب تک  9 ہزار سے تجاوز کرچکی ہے۔ اسی طرح متأثرین کی تعداد بھی 4 لاکھ سے زیادہ ہوچکی ہے۔
  • سنگاپور میں مزید  518 نئے کیسز  سامنے آئے ہیں  جس کے بعدکل تعداد 35 ہزار ہوگئی ہے۔متأثرین کا زیادہ تر تعلق غیرملکی مہاجرین سے ہے۔(الجزیرہ)
  • برطانیہ میں   مریضوں کیلئے حفاظتی  تدابیر پر عمل پیرا ہوتے ہوئے  تازہ ہوا میں  چلنے پھرنے کی اجازت دے دی گئی ہے البتہ ماسک پہننا اور کسی فیملی ممبر کے ہمراہ ہونا ضروری ہے۔(سی این این)
  • نیویارک کے گورنر نے تمام ہیلتھ ورکرز کیلئے ایک امدادی پیکج کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی بھی ہیلتھ ورکر کی ہلاکت پر اس کی فیملی کو  مراعات دی جائیں گی۔(سی این این)

(ابوحمدانؔ)

پچھلا پڑھیں

Covid-19 افریقہ ڈائری نمبر44، 30مئی 2020

اگلا پڑھیں

Covid-19 افریقہ ڈائری نمبر 45، 31 مئی 2020