• 30 اپریل, 2024

Covid-19 افریقہ ڈائری نمبر 45، 31 مئی 2020

  • خواتین  خطرہ کی زد میں 
  • سرحدی  تنازعہ ختم
  • شہری واپس جا سکیں گے
  • افریقہ میں کورونا وائرس  کی  موجودہ  صورت  حال
 کل مریض تندرست ہونے والے اموات
141,804 59,492 4,071

کیسز کی تعداد کے لحاظ سے پہلے پانچ ممالک

  ملک متاثرین
1 جنوبی افریقہ 30967
2 مصر 23449
3 الجیریا 9302
4 نائیجریا 9267
5 مراکش 7780

گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 6058  مریضوں  اور    140 اموات    کا اضافہ ۔

خواتین  خطرہ کی زد میں 

جنوبی سوڈان کے ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے ایک تھنک ٹینک کے ذریعہ جاری کردہ ایک  بیان میں  کہا گیا ہے کہ جنوبی سوڈان کی خواتین کو وائرس سے  متاثر ہونے کا سب سے زیادہ خطرہ ہے۔theeastafrican

شہری واپس جا سکیں گے

پیرس میں آئیوری کوسٹ کے سفارت خانے نے کہا ہے کہ   فلائٹس کی  بندش کی وجہ سے فرانس میں پھنسے ہوئے شہری واپس لوٹ سکیں گے ۔

ایئر فرانس4 اور 11 جون کو آبی جان کے لئے دو پروازوں کا انعقاد کر ے گی  ہے۔ متعلقہ افراد پیرس میں واقع سفارت خانے رابطہ کر کے اس سہولت سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں ۔ (RFI) 

 سرحدی  تنازعہ ختم

کینیا اور  تنزانیہ  سرحدوں پر کورونا ٹسٹ کرنے پر متفق  ہو گئے ہیں۔ دونوں ملکوں کے درمیان وائرس کی وجہ سے تجارتی معاملات میں تعلقات کشیدہ ہو گئے تھے ۔ ایک ہفتے کے بعد دونوں نے سرحدیں  دوبارہ کھولنے پر اتفاق کیا۔ theeastafrican

روانڈا میں کورونا سے پہلی موت

 مشرقی افریقہ کے  ملک روانڈا کی وزارت صحت نے  کورونا وائرس کی وجہ سے ہونے والی پہلی موت کی اطلاع دی۔ وزارت نے ایک بیان میں کہا ، متاثرہ شخص  ایک 65 سالہ ڈرائیور تھا  جو ہمسایہ ملک سے وطن واپس  آیا  جہاں وہ رہائش پذیر تھا۔ ( الجزیرہ

تنقید کی زد میں

 امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے ساتھ امریکی تعلقات ختم کرنے کے اعلان کے بعد اندرون اور بیرون ملک تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

یورپی یونین نے ان سے اس فیصلے پر غور کرنے کی اپیل کی ہے ، جبکہ جرمنی کے وزیر صحت نے اسے "بین الاقوامی صحت کے لئے مایوس کن دھچکا” قرار دیا ہے۔ (بی بی سی افریقہ)

پچاس ٹرک ڈرائیو ر کورونا پازیٹو

یوگنڈا  کے وزیر صحت  نے کہا ہے کہ جنوبی سوڈان سے یوگنڈا آنے والے 50 کے قریب ٹرک ڈرائیوروں  کا  کورونا وائرس  پازیٹو آیا ہے ۔ (بی بی سی افریقہ)

(چوہدری نعیم احمد باجوہ)

پچھلا پڑھیں

Covid-19 اپ ڈیٹ31۔مئی2020ء

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 30 مئی 2020