تاثرات ۔ آراء ۔ تجاویز
مکرم حافظ مظہراحمد لکھتے ہیں۔
19مئی 2020ء الفضل میں قمر اجنالوی صاحب کے بارہ مکرم محمد محمود طاہر صاحب کا ایک نہایت علمی اور ادبی مضمون نظر سے گزرا جو آنمحترم کی شخصیت کی بڑےعمدہ رنگ میں عکاسی کرتا ہے خاکسارنے اگرچہ بچپن سے موصوف کا کئی مرتبہ ذکر سنا مگر اس تفصیل سے نہیں گویا ایک تشنگی تھی جو باقی تھی جس کی اس مضمون نے کافی حد تک تلافی کردی ہے ۔خاکسار کی رائے میں نئی نسل کے لئے جو ان بزرگوں سے نا آشنا محض ہیں بالخصوص اس طرح کے تعارفی مضامین بہت اہمیت کے حامل ہیں۔ جزاکم اللہ احسن الجزاء