بہت سے قارئین کرام،اپنے مؤقر اور پسندیدہ اخبار روزنامہ الفضل لندن آن لائن کے لئے مضامین لکھنا چاہتے ہیں۔وہ ادارہ سے عناوین کا مطالبہ کرتے ہیں۔انفرادی طور پر ایسے قارئین کی رہنمائی کر دی جاتی ہے۔
یہاں حضرت مصلح موعودؓ کے درج ذیل ارشاد کی روشنی میں عناوین کی ایک فہرست بغرض رہنمائی دی جارہی ہے۔قارئین کرام ان عناوین پر مضامین اور شعرائے کرام منظوم کلام درج ذیل ای میل پربھیج سکتے ہیں۔
info@alfazlonline.org
اگر قارئین کرام کے پاس ان عناوین میں سے کسی پر پُرانا مضمون پڑا ہو اور وہ کسی اخبار یا جریدہ میں شائع نہ ہوا ہوتو وہ بھی اپنا مضمون بھجوا سکتے ہیں۔
حضرت مصلح موعودؓ فرماتےہیں۔
’’سارا اخبار ہی دینی مضامین سے نہیں بھرنا چاہئے مگر اس طرف بھی کوئی توجہ نہیںکی جاتی۔ اگر ہم سارا دن نمازیں نہیں پڑھتے رہتے بلکہ اور بھی بیسیوں کام کرتے ہیں تو سارے اخبار میں دینی مضامین ہی اگر ہوں تو وہ کب لوگوں کیلئے دلچسپی کا موجب بن سکتے ہیں۔ قرآن کریم کو بھی دیکھ لو اس میں صرف خدا اور اس کے رسولوں کا ہی ذکر نہیں بلکہ کہیں پانیوں کا ذکر ہے، کہیں بادلوں کا ذکر ہے، کہیں ہواؤں کا ذکر ہے، کہیں زمین کی حرکتوں کا ذکر ہے، کہیں حیوانات کا ذکر ہے، کہیں لڑائیوں کا ذکر ہے، کہیں سیاسیات کا ذکر ہے غرض مختلف قسم کے اذکار اس میں پائے جاتے ہیں مگر کیا الفضل قرآن سے بھی زیادہ پاکیزہ ہے کہ اگر وہ علمی اور تاریخی اور اقتصادی اور صنعتی مضامین لکھے تو اس کی زبان صاف نہیں رہے گی۔ میں نے بارہا توجہ دلائی ہے کہ مضامین میں تنوع پیدا کرو۔ علمی اور تاریخی مضامین لکھو، مختلف عنوانات پر مختصر نوٹ لکھو اس طرح تعلیمی، صنعتی، مذہبی اور اقتصادی مضامین لکھو، مختلف اقوام میں جو رسوم پائی جاتی ہیں ان پر وقتاً فوقتاً روشنی ڈالو، غیر مذاہب کے حالات لکھو، دلچسپ خبریں شائع کرو اور ان کے دَوران میں مذہبی مضامین بھی لکھو۔ اگر تم ایسا کرو گے تو تمہاری کونین شکر میں لپٹی ہوئی ہوگی اور ہر کوئی شوق سے اسے کھانے کیلئے تیار رہے گا۔‘‘
(بانی سلسلہ احمدیہ کوئی نیا دین نہیںلائے۔انوارا لعلوم جلد15صفحہ6،7)
فہرست عناوین برائے مضامین
روزنامہ الفضل لندن آن لائن
(1) اللہ تعالیٰ
- عبادالرحمٰن کی نشانیاں
- تقویٰ کی باریک راہیں
- ایمانیات
- دعا۔بندے کا اللہ تعالیٰ سےتعلق کاذریعہ
- صِبْغَۃَ اللّٰہِ وَ مَنْ اَحْسَنُ مِنَ اللّٰہِ صِبْغَۃً
- آؤ حُسنِ یار (اللہ تعالیٰ) کی باتیں کریں
- اللہ تعالیٰ کی صفات
- اللہ تعالیٰ کی حمد وثناء اور شکر گزاری
- ذکرِ الہیٰ
- قُربِ خداوندی کےذرائع
- توحیدِ باری تعالیٰ
- ہستی باری تعالیٰ کے دلائل (دہریت کےخلاف)
- خدا کے قرب کی اہمیت
(2) قرآن
- قرآن اور سائنس
- قرآن کریم کی فصاحت وبلاغت
- قرآن کریم کے معجزے
- امثال القرآن اور ان کا اقوام پر اطلاق
- حفظِ قرآن کی اہمیت
- مختلف تراجمِ قرآن کا تعارف
- جماعتِ احمدیہ اورخدمتِ قرآن
- قرآن میں علوم کا ذکر
(3) اسلام
- اسلام ایک مکمل ضابطہ اخلاق ہے
- ذرائع ابلاغ اور تبلیغِ اسلام
- روحانی اور جسمانی ترقی کے ذرائع
- اعلیٰ روحانی مدارج حاصل کرنے کے ذرائع
- عرب جس پہ قرنوں سےتھا جہل چھایا
- رشتہ کرنے کے اصول
- انفاق فی سبیل اللہ
- یومِ آخرت پر ایمان
- معاشرتی آداب
- شوریٰ ایک اسلامی نظام
- قوتِ برداشت اوروسعتِ حوصلہ کی اہمیت
- عفوودرگزر
- شادی بیاہ اور اسلامی تعلیمات
- غیبت (چغلی)
- اسلامی پردہ
- زکوٰۃ کی افادیت
- مسابقت فی الخیرات
- اسلامی اصطلاحات کا استعمال
- الخلق عیال اللہ
- حُسنِ معاشرت
- اسلامی اخلاق (اخلاقِ حسنہ)
- اخلاقِ سیئۃ
- امر بالمعروف ونہی عن المنکر
- علم حاصل کرنےکی فضیلت
- احترامِ آدمیت
- میانہ روی اور متوازن زندگی
- تعاونوا علی البر (نیکی میں معاونت)
- ایفائے عہد
- امانت ودیانت کی فضیلت
- حسنِ کردار
- ارکانِ ایمان وارکانِ اسلام
- نماز (طریقہ، اہمیت، باجماعت)
- عید الاضحیٰ (قربانی کےمسائل)
- عیدالفطر
- بچہ کی پیدائش پراسلامی تعلیمات (اذان، عقیقہ، گڑتی)
- خوداحتسابی
- اَفْشُوالسَّلَامَ
- اصلاحِ نفس
- جہاد کا فلسفہ، قلمی جہاد
- درود شریف
- آدابِ مجلس
- باہمی لین دین اور اسلامی تعلیمات
- تعارف مجددین
(4) انبیاء علیہم السلام
- مختلف انبیاء کےسوانحِ حیات
- انبیاء کے مخالفین کا انجام
- انبیاء پر ایمان لانےوالوں پر خدا کے افضال
(5) سابقہ اقوام
- اقوامِ گزشتہ کا تعارف
- نافرمانی کرنے والی اقوام کا انجام
(6) سیرت النبیﷺ
- نُصِرْتُ بِالرُّعْبِ
- آنحضرت ﷺ کی سیرۃ کے مختلف پہلو (سربراہ،مبلغ، خاوند، باپ، میاں)
- میرا آقا عظیم تر ہے
- رسول کریم ﷺ کی عبادت وبندگی
- عَشِقَ مُحَمَّدٌ رَبَّہٗ
- آنحضور ﷺ کی سیرت کے مختلف پہلو۔ ہرپہلو کی تفصیل
(7) حدیث
- حدیث کی افادیت
- حدیث کا مقام
- جماعتِ احمدیہ میں سنت وحدیث کا تعارف
(8) خلفائے راشدین
- خلفاء کا تعارف وسیرۃ
- خلفاء کی قربانیاں
- ادوارِ خلافت
(9) احمدیت (حقیقی اسلام)
- احمدیت کےذریعہ پیداہونے والاروحانی انقلاب
- الفضل (تاریخ و مختلف مراحل، اہمیت وبرکات)
- احمدیت کی ترقی کا راز اطاعت امام میں مضمر ہے
- احمدیت محمدیت کا ہی عکس ہے
- احمدیت ہی حقیقی اسلام ہے
- اسلام اور احمدیت کی امتیازی شان
- اسلام کی نشأۃ ثانیہ احمدیت کے ساتھ وابستہ ہے
- اشاعت اسلام کا واحد ذریعہ احمدیت ہے
- ایک احمدی کی زندگی کا مقصد
- احمدی اور حج بیت اللہ
- جہاد فی الاسلام اور جماعت احمدیہ
- جماعت احمدیہ کی دینی خدمات
- جماعت احمدیہ اور جذبۂ ایثار و استقلال
- جماعت احمدیہ کا جہاد تبلیغ اور دعا ہے
- جماعت احمدیہ کے اخبارات و رسائل
- جماعت احمدیہ کے ذریعہ قرآن کریم کی وسیع اشاعت
- جماعت احمدیہ کے ذریعہ غلبۂ اسلام ایک عظیم الشان مہم
- سلسلہ احمدیہ منہاج نبوت پر قائم ہے
- فریضہ زکوٰۃ کی اہمیت اور جماعت احمدیہ
- موجودہ حالات میں ہماری اہم جماعتی ذمہ داریاں
- نشر و اشاعت اور ہماری ذمہ داریاں
- نظام کی اہمیت اور اس کی برکات
- خدام الاحمدیہ کے قیام کی غرض و غایت
- احمدی نوجوان اپنے اندر خدمت دین کی تڑپ پیدا کریں
- احمدی نوجوانوں کے فرائض اور ذمہ داریاں
- خدمتِ خلق کے سلسلہ میں خدام الاحمدیہ کی قابل قدر مساعی
- مختلف ممالک میں جماعتِ احمدیہ کا قیام اورتعارف
- مختلف ممالک کے جلسہ ہائے سالانہ
- مختلف ممالک میں احباب کی مالی قربانیاں،عبادات،اطاعت
- چندوں کا تعارف
- نظامِ وصیّت
- لوائے احمدیت
- ذیلی تنظیموں کا تعارف، نظام (ذمہ داریاں)
- بیعت اور احمدی کی ذمہ داریاں
- قیام مساجد اور احمدیت
(10) خلافتِ احمدیہ
- برکات خلافت
- خلافت روحانی ترقیات کا ایک عظیم الشان ذریعہ ہے
- احمدیت کی ترقی خلافت سے ہی وابستہ ہے
- اسلام کی نشأۃثانیہ اور خلافت کا قیام
- اسلام میں اطاعت خلافت کی اہمیت
- خلافت احمدیہ اور غیر مبائعیین
- خلافت وحدت قومی کی جان
- خلیفہ خدا بناتا ہے
- سلسلہ خلافت قیامت تک جاری رہے گا
- قدرتِ ثانیہ سے مراد خلفاء کا سلسلہ ہے
- مقامِ خلافت کی اہمیت
- منہاجِ نبوت پر خلافت قائم ہے
(11) خلفائے احمدیت
- سیرۃ وسوانح اور کارنامہ ہائے
- پیشگوئی مصلح موعودؓ کی تمام52 علامات کا تعارف
- پیشگوئی مصلح موعودؓ کے متعلق الٰہی بشارات
- مصلح موعودؓ سے پہلے بشیر کے آنے کی چار حکمتیں
- اولوالعزم محمود
- پیشگوئی المصلح الموعود کا پس منظر
- پیشگوئی المصلح الموعود اور جماعت احمدیہ کا مستقبل
- زمین کے کناروں تک شہرت پانے والا موعود
- قیام توحید اور حضرت مصلح موعودؓ
- وہ اسیروں کی رستگاری کا موجب ہو گا
- وہ سخت ذہین و فہیم ہو گا
- پیشگوئی کی 52 علامات میں سے ہر ایک کا تعارف
- کتب خلفاء کا تعارف
(12) رمضان
- ماہِ رمضان کی برکات
- رمضان میں احمدی کی ذمہ داریاں
- رمضان اور قرآن
- رمضان میں رسول کریم ﷺ کا اُسوہ
- ماہ رمضان کی برکات اور جماعت احمدیہ
- رمضان کے حوالہ سے مختلف مضامین
(13) تحریکِ جدید
- تحریک جدید کی غرض و غایت اور اس کی اہمیت
- تحریک جدید کےتمام مطالبات اور تعارف
- تحریک جدید کی برکات
- تحریک جدید اور خدام الاحمدیہ، انصاراللہ، لجنہ کی ذمہ داریاں
- تعلیم یافتہ مخلص نو جوان خدمت دین کے لئے اپنی زندگیاں وقف کریں
- دفاترتحریکِ جدیدکا تعارف
(14) وقفِ جدید
- وقفِ جدید کی غرض و غایت اور اس کی اہمیت
- وقفِ جدید کا ایک اہم مطالبہ۔ سادہ زندگی
- وقفِ جدید کی برکات
- وقفِ جدید اور خدا م الاحمدیہ، انصاراللہ،لجنہ کی ذمہ داریاں
- تعلیم یافتہ مخلص نو جوان خدمت دین کے لئے اپنی زندگیاں وقف کریں
- دفاتروقفِ جدیدکاتعارف
(15) حضرت مسیح موعودؑ
- بعثت سے قبل حضرت مسیح موعودؑ کا عشق الہٰی
- حضرت مسیح موعودؑ کی صداقت پر واقعات عالم کی گواہی
- حضرت مسیح موعودؑ کا علم کلام
- حضرت مسیح موعودؑ کا ایک عظیم کارنامہ۔ احیائے اسلام
- حضرت مسیح موعودؑ کے دنیا پر احسانات
- قرآن کریم میں مسیح موعودؑ کا ذکر
- مسیح موعودؑ اور کسر صلیب
- اسلام کی نشأۃ ثانیہ اور حضرت مسیح موعودؑ
- اِسْمُہٗ اَحْمَد کا مصداق
- انا المسیح الموعود مثیلہٗ و خلیفتہٗ
- انت الشیخ المسیح الذی لا یضاع وقتہٗ
- بانی احمدیت کی عظیم الشان علمی فتح (عربی زبان کے امّ الالسنہ کااعتراف)
- حضرت مسیح موعودؑ کا عشق رسولﷺ
- حضرت مسیح موعودؑ کی شانداراسلامی خدمات کا اعتراف
- صداقت حضرت مسیح موعودؑ
- جو مسیح موعودؑ آنا تھا وہ آچکا
- چودہویں صدیں کے مجدد کو ماننا کیوں ضروری ہے
- حضرت مسیح موعودؑ کی خدمتِِقرآن کریم
- حضرت مسیح موعودؑ کادوستوں اور دشمنوں سے سلوک
- حضرت مسیح موعودؑ کی صداقت پر اللہ تعالیٰ کی فعلی شہادت
- حضرت مسیح موعودؑ کے اخلاق فاضلہ
- حضرت مسیح موعودؑ اس زمانہ کے مصلح ہیں
- حضرت مسیح موعودؑ اور نصرت الہٰی
- حضرت مسیح موعودؑ کا ایک عظیم الشان معجزہ(فصاحت و بلاغت)
- حضرت مسیح موعودؑ کا عزم و استقلال
- حضرت مسیح موعودؑ کی تین مقدس انگوٹھیاں
- حضرت مسیح موعودؑ کا جدید علم کلام اور اس کے وسیع اثرات
- حضرت مسیح موعودؑ اور تقسیم مال
- حضرت مسیح موعودؑ اور علم طب
- حضرت مسیح موعودؑ کے دعاوی پر ایمان لانا ضروری ہے
- حضرت مسیح موعودؑ کی بعثت کا مقصد
- حضرت مسیح موعودؑ کی تصانیف کا مطالعہ
- حضرت مسیح موعودؑ کی دعوت دنیا کے کناروں تک
- حضرت مسیح موعودؑ کی عربی تصانیف اور ان کی برکات
- حضرت مسیح موعودؑ کی قبولیتِ دعا
- حضرت مسیح موعودؑ اور اصلاح ِخلق
- حضرت مسیح موعودؑ کی تائید میں آسمانی نشانات
- تعارف روحانی خزائن
- حضرت مسیح موعودؑ کی عبادات
- حضرت مسیح موعودؑ کےکارنامے
(16) صحابہؓ حضرت مسیح موعودؑ
- سیرۃ وسوانح
- صحابہؓ کے اطاعت کے نمونے
(17) جدیدایجادات
- جدیدایجادات کا مثبت استعمال
- کمپیوٹر
- انٹرنیٹ کا صحیح استعمال ونقصانات
(18) تراجمِ قرآن
- مختلف زبانوں میں قرآن کےتراجم کا تعارف
(19) تربیتی اوراخلاقی مضامین
- احمدی نوجوان کی ذمہ داریاں
- اصلاحی پروگرامز
- تربیت اولاد کےمتعلق مضامین
- جماعتی اتحاد کی اہمیت
- رشتہ ناطہ کےبارہ میں جماعتی تعلیمات
- دورِ جدید میں دین کودنیاپرکیسےمقدم رکھیں
- دجال کےاثرات سے کیسےبچیں
- بیواؤں، یتامیٰ سےحسنِ سلوک
- مجالسِ علم وعرفان
- خلوصِ نیت اورحسنِ ارادہ
- نفس کو ماروکہ اس جیساکوئی دشمن نہیں
- انسانی اعضاء کابرمحل استعمال
- میں اقوال کی نسبت اعمال پسندکرتاہوں (حضرت خلیفہ المسیح الاوّل)
- کردار کا غازی
- صحبتِ صالحین
- سَیِّدُ القَومِ خادِمُهُم
- مجالس کےآداب
- حقوق العباد
- جماعتی اجلاسات میں شمولیت کی برکات (واقعات وغیرہ)
- تیمارداری، تعزیت
- صلہ رحمی، ماں باپ کی خدمت، بزرگوں کا ادب
- پردہ پوشی، چشم پوشی ،سچائی کی اہمیت و برکات
- لغوگوئی، زبان کی حفاظت
- جھوٹی گواہی
- افشائے راز کی مذمت
- اپریل فول، ویلنٹائن ڈے، مدرزڈے، فادرزڈے (دیگرعالمی دن)
- مساجد کے آداب، معاشرتی آداب، آدابِ زندگی
- تلقینِ عمل
- راستےکےحقوق
- جماعتی عہدیداران کے فرائض
- قومی ترقی میں اخلاقی تعمیر کی اہمیت
- قوموں کی اصلاح نوجوانوں کی اصلاح کے بغیر نہیں ہوسکتی
- سلسلہ کےکارکنان کی صفات
- گیاوقت پھرہاتھ آتا نہیں
- نرم زبان کا استعمال
- افواہ سازی
(20) واقفینِ زندگی
- حالات و واقعات، برکات
- اپنےخاندان کے واقفین کا تعارف
- واقفین کی قربانیاں
(21) علمی مضامین
- جنات کے متعلق اسلامی نظریہ
- روحانی تربیت کےلئے استقلال کی ضرورت
- ہمارانصب العین
- ہمیں عمل کے میدان میں بھی امتیازی شان پیداکرنی چاہئے
- تصوف، علم الکلام
- ٹیکسٹائل انڈسٹری، مختلف ممالک کا تعارف
- دورِ آخر کی ایجادات (بحری جہاز، ہوائی جہاز، کار، موٹرسائیکل)
- تیزترین ذرائع کاتعارف
- شہدکی مکھی
- وحی والہام
- فیضانِ ختمِ نبوت، مختلف فقہی مسائل
- دعوت الی اللہ
- بیت الخلاء جانےکے متعلق ہدایات
- نیٹ پراخبارات پڑھنےکی اہمیت
- آخری زمانے کے فتنے اور ان کا حل
- اختلافی مسائل (کسوف وخسوف حیاتِ مسیح، وفاتِ مسیح، ختمِ نبوت وغیرہ)
- امتِ محمدیہ اورامتی نبی
- کتب احادیث
- کتب فقہ
- کتب تاریخ
- محمد ہست برہانِ محمد
- مختلف زبانوں کا تعارف
- قرض بارہ تعلیمات
- تاریخی ومقدس مقامات کا تعارف
- طلبہ کو کن علوم کی طرف راغب ہونا چاہئے
(22) سائنسی مضامین
- مختلف علوم کا تعارف، فزکس، بیالوجی، کیمسٹری وغیرہ (مسلمانوں کی خدمات)
- انجینئرنگ (شعبوں کا تعارف)، نقشہ نویسی
(23) صحابہؓ
- امہات المؤمنین کاتعارف
- تعارف صحابہؓ وصحابیاتؓ
- مناقبِ صحابہؓ وصحابیاتؓ (شجاعت، مالی خدمات، قربانیاں، سخاوت،دینی غیرت، عشقِ رسولﷺ، عشق خدا، عبادات)
(24) جلسہ سالانہ
- جلسہ سالانہ کی اہمیت (اقوال حضرت مسیح موعودؑ اور خلفاء)
- مختلف ممالک کےجلسہ ہائے سالانہ
(25) ذکرِ خیر
- جماعت کے بزرگان کا تعارف،شہداء احمدیت،اہم ملکی و عالمی خدمات بجالانے والے احمدی احباب
- یادِرفتگان
- خاندان کے قابلِ ذکرخدمات کرنےوالے احباب
- خاندان میں صحابہ کا تعارف
- اسیرانِ راہِ مولیٰ کاتعارف، قربانیاں، واقعات، خدا کے فضل (خاندان)
(26) دعا
- قبولیتِ دعا کےواقعات (خلفاء اور دیگر احبابِ جماعت، ذاتی)
(27) ایم۔ٹی۔اے
- تعارف، اجراء، برکات، اہمیت
- پروگرامز
(28) تاریخ
- lunar مہینوں کا تعارف
- قمری، شمسی مہینوں کا تعارف
- کیلنڈر کی تاریخ اوردنیا کے کیلنڈروں کا تعارف
- اسلامی مہینوں کی روشنی میں دَورنبویؐ میں ہونے والے واقعات
(29) طب
- طبی مضامین، (نسخے، ٹوٹکے پرہیز وغیرہ)
- الشفاء للناس
- صحت کےحوالہ سے مضامین
- آنحضرت ﷺ کے طبی نسخے
- خلفاء اور حکماء کے نسخے
- ہومیوپیتھی
- انسانی اعضاء کا تعارف
(30) کائنات
- گلیکسیز کا تعارف
- پانی کے بچاؤ کے طریق
- روحانی ومادی پانی اور اس سے زندگی
- حواسِ خمسہ کی ضرورت
(انجینئرنگ)
- انجینئرنگ کے شعبوں کاتعارف
- کس طرح چھوٹےچھوٹے شعبوں کا اپنایا جاسکتا ہے
- مکانات کے نقشے
- چھوٹا کاروبار شروع کرتے وقت کن امور کو مدّنظر رکھا جائے۔