• 29 اپریل, 2024

Covid-19 عالمی اپڈیٹ 04 جون 2020ء

سوڈان میں  اعلی حکام میں کورونا  کی تشخیص/سینیگال میں لاک ڈاؤن کے خلاف شدید غصہ/عالمی ادارے کی افریقہ کی حالت پر تشویش/پارلیمنٹ کا اجلاس ملتوی/برازیل ملیریا کی دوا استعمال کرنے پر مصر/اٹلی کے بارڈر کھل گئے/سلوانیہ نے اٹلی کے ساتھ بارڈر کھولنے سے انکار کردیا/انٹی بائیوٹک دوائیوں کا استعمال مضر ہوسکتا/روس میں کورونا کی شدت/لاطینی امریکہ میں  کورونا سے اموات/ملیریا دوا کا استعمال فائدہ مند نہیں /چیک رپبلک  نے بارڈر کھول دئے/ سپین کے بارڈر کھل گئے/برطانوی وزیر تجارت علیل/فرانس میں کورونا ورکرز کو خراج  تحسین/پاکستان میں کورونا میں شدت ؛چین سے تعداد میں بڑھ گیا

اعدادو شمار

متاثرہ افراد :65لاکھ35ہزار                       اموات: 3 لاکھ87ہزار

براعظم صورتحال

(عالمی ادارہ صحت کے زیر علاقہ)

براعظم/ علاقے متأثرین
امریکہ 3,022,824
یورپ 2,191,614
مشرقی بحیرہ روم کے علاقے (مصر، لیبیا، شام، فلسطین، ترکی وغیرہ) 552,497
جنوب مشرقی ایشیا 296,620
جزیرہ جات (نیوزی لینڈ، آسٹریلیاء، فجی، جاپان، ملائیشیاء وغیرہ ممالک) 186,853
افریقہ 115,639

تفصیل ممالک بلحاظ براعظم

بّراعظم کل تعداد کل تعداد گزشتہ 24 گھنٹوں میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں
امریکہ متأثرین اموات متأثرین اموات
امریکہ 1823220 106051 24890 1043
برازیل 555383 31199 28936 1262
پیرو 174884 4767 4845 133
یورپ متأثرین اموات متأثرین اموات
برطانیہ 277989 39369 1653 324
سپین 240304 29858 294 0
اٹلی 233515 33530 318 55
مشرقی بحیرہ روم متأثرین اموات متأثرین اموات
ترکی 165555 4585 786 22
مصر 27536 1052 1152 47
اسرائیل 17429 291 52 1
ایشیا متأثرین اموات متأثرین اموات
ہندوستان 207615 5815 8909 217
ایران 157562 7942 3117 64
پاکستان 80463 1688 4065 67
جزیرہ جات متأثرین اموات متأثرین اموات
انڈونیشیا 27549 1663 609 22
جاپان 17018 903 32 3
ملائیشیا 7970 115 93 0
افریقہ
متأثرین: 81 ہزار 5 سو
افریقہ متأثرین اموات متأثرین اموات
جنوبی افریقہ 37525 792 1713 37
نائجیریا 10819 315 347 01
الجیریا 9733 673 107 6
گھانا 8548 38 251 0
مراکش 7866 206 33 1

دنیا بھر سے اس وائرس سے Recover ہونے والوں کی تعداد 28لاکھ20ہزار ہے۔ جن میں امریکہ میں سب سے زیادہ 4لاکھ80ہزار لوگ شامل ہیں۔اس کے بعد برازیل 2 لاکھ39ہزار جبکہ روس  میں2 لاکھ4ہزار ہے۔ (John Hopkins University)

گزشتہ 24 گھنٹوں میں  عالمی سطح پر  متأثرین کی  تعداد 93ہزار 2سو رہی۔ اسی طرح  اموات میں 3ہزار 6سو کا اضافہ  ہوا ہے۔

https://covid19.who.int/

عالمی خبریں

  • سوڈان  میں اعلی حکام کے کورو نا میں مبتلا ہونے کے بعد عوام میں خاصی تشویش پائی جارہی ہے۔تفصیلات کے مطابق  حال ہی میں ایک حکومتی وزیر کی کورونا سے ہلاکت بھی ہوچکی ہے۔ اسی طرح بعض دیگر حکام بھی کورونا کا شکار ہوئے ہیں جن میں سابق  صدر  بھی شامل ہیں۔(RFI)
  • سینیگال میں لاک ڈاؤن کے خلاف عوامی احتجاج اور غیض وغصہ میں شدید اضافہ۔ صبح سے رات تک لگائے جانے والے اس کرفیو کو اب 3 ماہ سے زائد عرصہ ہونے والا ہے۔ اور عوام معاشی تنگی کی وجہ سے احتجاج پر مجبور ہے۔حالیہ احتجاج میں جلوس نے ایک ایمولنس کو بھی نذر آتش کردیا ہے۔(الجزیرہ)
  • International Committee of the Red Crossنے مطالبہ کیا ہے کہ دیگر ادارے بھی افریقہ میں اس وبا کی صورتحال پر غور کریں  کیونکہ خدشہ ہے کہ ان ممالک میں شدید نقصان ہوگا جس کیلئے ہمیں تیار رہنا چاہئیے۔نائجریا میں خاص طور پر اس وبا سے کئی افراد کا روزگار ختم ہوچکا ہے جو بھوک کے ہاتھوں اب شدید مجبور ہوتے دکھائی دے رہے ہیں۔(الجزیرہ)
  • اسرائیل میں پارلیمنٹ کا اجلاس  ایک ممبر کے کورونا  میں مبتلا ہونے کے باعث ملتوی کردیا گیا(الجزیرہ)
  • برازیل میں کورونا کی شدت میں اضافہ کے باعث حکومت کافی مشکلات میں نظر آرہی ہے۔ حال ہی میں حکومتی سطح پر ملیریا کے خلاف استعمال کی جانے والی کلوروکوین دوائی کی بابت حکومت احکامات  صادر کئے گئے کہ اسے ملٹری کے زیرانتظام تیار کروایا جائے۔اسی طرح گزشتہ دنوں امریکہ نے بھی برازیل کو  2 ملین Doses بھجوا دی ہیں۔(RFI)
  • اٹلی میں کورونا کے باعث شدید حالات کے بعد  تمام اردگرد ممالک نے اپنے بارڈرز بند کردئے تھے ، البتہ حالیہ دنوں میں حالات بہتر ہونے پر یہ پابندیاں ختم کردی گئی تھیں ،ا لبتہ اٹلی اور سلوانیہ کے درمیان عین شہر بیچ سے گزرنے والا بارڈر ابھی تک بند ہے۔ اس بارڈر  کو مارچ میں باڑ لگا کر مکمل بند کردیا گیا تھا اور تاحال یہ باڑ قائم ہے۔جس کی وجہ حکام کا اس بات کا خدشہ ہے کہ کہیں سلوانیہ میں اٹلے سے کورونا نہ منتقل ہوجائے۔(RFI)
  • اٹلی نے اپنے تمام بارڈرز یورپی یونین کیلئے کھول دئے ہیں۔اسی طرح برطانیہ کیلئے بھی یہ پابندیاں ختم کردی گئی ہیں۔ البتہ بعض ممالک جن میں آسٹریا ،سویٹزرلینڈ اور سلوانیہ شامل ہیں نے اپنے  اٹلی کے ساتھ منسلک بارڈرز کھولنے سے انکار کردیا ہے۔
  • عالمی ادارہ صحت نے خبردار کیا ہے کہ کورونا سے بچنے کیلئے کثیر تعداد میں انٹی بائوٹیک دوائیوں کا استعمال جسم میں جراثیم کو  ان دواؤں کا عادی بنانے کا باعث ہوسکتا ہے نتیجةً صورتحال کافی خراب ہوسکتی ہے اور کورونا اور اس کے بعد بھی دیگر بیماریوں کے مریضوں میں اضافہ ہوسکتا ہے۔(RFI)
  • روس میں کورونا کیسز میں مزید اضافہ ، تعداد 4 لاکھ 40 ہزار سے تجاوز کرگئی۔(الجزیرہ)
  • لاطینی امریکہ میں کورونا سے متأثرہ افراد میں روزانہ کی بنیاد پر ریکارڈ اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔ برازیل ،پیرو اور میکسکو میں   کورونا  سے کافی تباہی آئی ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں  میں برازیل میں  1350 جبکہ میکسکو میں 1092 مزید اموات ہوئی ہیں۔(الجزیرہ)
  • امریکی سینیٹ کے 2 اراکین نے حال ہی چین کو ایک مرتبہ پھر الزامات کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ چین نے جان بوجھ کر کورونا سے نمٹنے کیلئے عالمی ادارہ کو بروقت معلومات فراہم نہ کیں جس وجہ سے عالمی سطح پر کافی نقصان اٹھانا پڑا ہے۔(الجزیرہ)
  • New England Journal of Medicineکی حالیہ تحقیق کے مطابق ملیریا دوا کا کورونا کے علاج میں مستفید ہونے کی بابت کسی قسم کے کوئی شواہد سامنے نہیں آئے اور نہ ہی اس قسم کا علاج کوئی مصدقہ ہے۔(الجزیرہ)
  • چیک رپبلک نے لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد جرمنی ،آسٹریا اور ہنگری کیلئے بارڈرز کھولنے کا اعلان کردیا ہے(الجزیرہ)
  • برطانوی  وزیر برائے  تجارتی امور الوک شرما کی طبیعت ناساز۔ حال ہی میں وزیراعظم کے ساتھ ان کی 45 منٹ میٹنگ جاری رہی۔  بعدازاں طبیعت ناساز ہونے پر ان کادیگر ٹیسٹوں کے ساتھ کورونا ٹیسٹ  بھی لیا گیا ۔ حکام کے مطابق یہ میٹنگ سماجی فاصہ کی پابندی کرتے ہوئے کی گئی تھی البتہ وزیر کے کورونا ٹیسٹ کے مثبت آنے کی صورت میں وزیراعظم کو پہلے سے زیادہ احتیاط کرنی ہوگی۔(الجزیرہ)
  • فرانس میں Bastille Day  کی جگہ کورونا کے خلاف ملٹری اور عوامی نمائندوں کے مل کر کوشش کرنے کو سراہے جائے گا جس میں جہازوں کے ذریعہ خراج تحسین بھی پیش کیا جائے گا۔(الجزیرہ)
  • سپین نے پرتگال اور فرانس کے ساتھ 22 جون سے اپنے بارڈر کھولنے کا عندیہ دے دیا ہے (الجزیرہ)
  • پاکستان میں ایک دن میں کورونا سے متأثرین کی تعداد  میں 4800 کا اضافہ جو کہ اب تک ریکارڈ کیا گیا سب سے زیادہ اضافہ ہے۔جس کے بعد اب یہ تعداد چین میں متأثرین کی تعداد سے بھی تجاوز کرگئی ہے۔(الجزیرہ)

(ابوحمدانؔ)

پچھلا پڑھیں

محترم ڈاکٹر عبد المنان صدیقی کا ذکر خیر

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 4 جون 2020