• 27 اپریل, 2024

Covid-19 عالمی اپڈیٹ 9 جون 2020ء

تمام ممالک احتیاطی تدابیر جاری رکھیں/قطر میں لاک ڈاؤن میں نرمی کا 4 نکاتی ایجنڈہ/یورپ نے لاک ڈاؤن کر کے 3 ملین جانیں بچائیں/ایران میں کورونا کی دوسری لہر کا خدشہ/عالمی  سطح پر مچھلی کی بہتات/پولینڈ میں کانیں بند کردی گئیں/اٹلی میں تدفین کیلئے جگہ کہ قلت/Tunisiaمیں لاک ڈاؤن کھول دیا گیا/چین ساری دنیا کو ویکسین دے گا/سوڈان میں لاک ڈاؤن میں نرمی/تنزانیہ میں لاک ڈاؤن کھولنے کے فیصلہ پر تحفظات/نائجیریا میں کورونا کی شدت/جنوبی افریقہ کے مئیر نے قرنطینہ کرلیا

اعدادو شمار

متاثرہ افراد :71لاکھ39ہزار                       اموات: 4لاکھ6ہزار

براعظم صورتحال

(عالمی ادارہ صحت کے زیر علاقہ)

براعظم/ علاقے متأثرین
امریکہ 3,366,251
یورپ 2,286,560
مشرقی بحیرہ روم کے علاقے (مصر، لیبیا، شام، فلسطین، ترکی وغیرہ) 658,614
جنوب مشرقی ایشیا 378,118
جزیرہ جات (نیوزی لینڈ، آسٹریلیاء، فجی، جاپان، ملائیشیاء وغیرہ ممالک) 192,335
افریقہ 140,498

تفصیل ممالک بلحاظ اموات

ملک کُل متأثرین کُل اموات متأثرین (24 گھنٹے) اموات (24 گھنٹے)
  امریکہ 1933560 110220 17848 474
  برطانیہ 286198 40542 1326 77
  برازیل 691,758 36455 18912 525
  ہندوستان 266598 7466 9987 331
  روس 476658 5971 8958 112
  ترکی 170132 4692 914 23
  پاکستان 108,317 2172 4646 105
  انڈونیشیا 32033 1883 847 32
  مصر 35444 1271 1365 34
افریقہ موجودہ متأثرین: 1لاکھ 96 ہزار (africanews)
  کُل متأثرین کُل اموات متأثرین (24 گھنٹے) اموات (24 گھنٹے)
  جنوبی افریقہ  50879 1080 2594 86
  الجیریا 10265 715 111 8
  نائجیریا 12801 361 315 7
  کینیا 2862 85 95 1

دنیا بھر سے اس وائرس سےRecoverہونے والوں کی تعداد33لاکھ 11ہزار ہے۔ جن میں امریکہ میں سب سے زیادہ5لاکھ19ہزار لوگ  شامل ہیں۔اس کے بعدبرازیل  میں3 لاکھ79ہزار ہے۔جبکہ  میں روس 2 لاکھ42ہزار ہے۔ (John Hopkins University)

گزشتہ 24 گھنٹوں میں  عالمی سطح پر  متأثرین کی  تعداد1لاکھ 32ہزاررہی۔اسی طرح  اموات میں3ہزار5سوکااضافہ  ہوا ہے۔

https://covid19.who.int/

عالمی خبریں

  • عالمی ادارہ صحت نے تمام ممالک سے اپیل کی ہے کہ کورونا کے خلاف جاری احتیاطی تدابیر اور دیگر مساعی میں ذرہ بھر بھی کوتاہی نہ برتی جائے اور انہیں جاری رکھا جائے(الجزیرہ)
  • قطری حکومت نے  لاک ڈاؤن میں نرمی کیلئے 4 نکاتی ایجنڈے کا اعلان کردیا۔ جس کے تحت  سب سے پہلے 15 جون سے مساجد کو کھولا جائے گا، اس کے بعد یکم جولائی سے ریستوران اور ہوٹلز۔اس کے بعد یکم اگست تک  نسبتا کم متأثرہ ممالک سے فلائٹ آپریشن کی بحالی اور  شاپنگ مالز وغیرہ کھل سکیں گے۔جبکہ یکم ستمبر کے بعد شادی بیاہ اور دیگر نمائش اور تقریبات منعقد کی جاسکیں گی۔(الجزیرہ)
  • ایک سروے کے مطابق یورپی ممالک خاص کر 11 بڑے ممالک میں لاک ڈاؤن اور دیگر پابندیاں لگانے سے تقریباً 3 ملین انسانوں  کی جان بچائی گئی ہے جو کہ دوسری صورت میں شاید جان کی بازی ہار جاتے ۔اس بات کا اندازہ مختلف ممالک میں متأثرین اور اموات کی شرح کو سامنے رکھ کر کیا گیا(الجزیرہ)
  • ایران میں حکومت نے عوام کو احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل پیرا ہونے اور ماسک پہننے کی طرف  متوجہ  کیا ہے۔ایران میں کورونا کی دوسری لہر کے ابھرنے کا شدید امکان موجود ہے(الجزیرہ)
  • United Nations Food and Agriculture Organizationکے مطابق   کورونا وبا اور احتیاطی تدابیر کی سختی کی وجہ سے اب دنیا بھر میں مچھلی کی تعداد انتہائی حد پار کرچکی ہے جس کی وجہ سے تمام فارمز اوور لوڈ ہوچکے ہیں لہذا فوری طور پر اس کا حل نکالنا ہوگا وگرنہ ترق پذیر ممالک کو خاصہ نقصان اٹھانا پڑے گا۔(الجزیرہ)
  • پولینڈ نے  کانوں میں 20 سے زائد کیسز کے بعد  کئی ملک گیر  درجن کانیں بند کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ جس کا اطلاق منگل سے شروع ہوجائے گا۔(الجزیرہ)
  • اٹلی میں کورونا سے ہونے والی انتہائی اموات کے بعد اب تمام مذاہب خاص کر مسلمانوں کو اپنے  وفات یافتوں کی تدفین کیلئے جگہ کی قلت کا سامنا ہے۔ اس لئے مساجد کے آئمہ نے اب نئی جگہیں لینے کی طرف تلقین شروع کی ہے۔ واضح رہے کہ اٹلی میں گزشتہ 4 مہینوں میں کورونا سے 34 ہزار سے زائد اموات ہوچکی ہیں۔(الجزیرہ)
  • Tunisia میں جاری لاک ڈاؤن  کورونا متأثرین کی تعداد میں متواتر کمی کے بعد اب کھول دیا گیا ہے۔(الجزیرہ)
  • چینی  وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے کہا ہے کہ چائنہ حسب وعدہ وائریس کی ویکسین دریافت ہوجانے کے بعد اسے تمام دنیا کیلئے ہی سپلائی کرے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ عالمی ادارہ صحت کے 73ویں کنوینشن سے کئے گئے وعدے کے مطابق صدر مملکت بھرپور کوشش میں ہیں۔(افریقن نیوز)
  • سوڈان میں جاری لاک ڈاؤن اور دیگر پابندیوں کی بابت شہری اب انتہائی تنگ دکھائی دے رہے ہیں۔ گزشتہ دنوں شہریوں نے اس کےخلاف احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ کورونا سے زیادہ بھوک  کا مسئلہ درپیش ہے۔ اس لئے حکومت کو اب لاک ڈاؤن میں نرمی کردینی چاہئیے۔(الجزیرہ)
  • تنزانیہ میں صدر کے لاک ڈاؤن میں نرمی اور تعلیمی ادارے کھولنے کے اعلان کے بعد اپوزیشن لیڈر نے صدر کے اس فیصلہ پر تحفظات کا اظہار کیا ہےاور کہا ہے کہ ایسا کوئی بھی اقدام اٹھانے سے پہلے تمام تر  حقائق اور تعداد متأثرین اور صحتیاب ہونے والوں کی پبلک کی جائے اور پھر سائنسی بنیاد پر ہی کوئی فیصلہ کیا جائے۔ بدقسمتی سے ہمارے پاس ابھی اتنی تحقیق نہیں کی گئی اور صدر مملکت انتہائی جلدی میں ادارے کھولنے کی باتیں کررہے ہیں۔(افریقن نیوز)
  • الجیریا میں  کورونا  متأثرین میں کمی اور حفاظتی انتظامات مکمل ہونے کے بعد اب حکومت نے آہستہ آہستہ لاک ڈاؤن میں نرمی برتنے کا اعلان کردیا ہے۔(افریقن نیوز)
  • گھانا میں کورونا متأثرین میں اضافہ جاری ، البتہ حکام کے مطابق اب آہستہ آہستہ نرمی کی طرف جایا جائے گا۔ جبکہ ملک میں موجود کیفے اور مشروبات   وغیرہ سے منسلک تاجران نے حکومت سے احتیاطی تدابیر کے ساتھ ان کے بزنس کھولنے کی اجازت بھی مانگ لی ہے۔(افریقن نیوز)
  • تنزانیہ  کے صدر نے ملک گیر کورونا فری ہونے کا اعلان کیا ہے اور ساتھ ہی خدا کا شکر ادا کیا کہ اس آفت سے ملک کو نجات مل گئی ہے۔ البتہ عوام سے انہوں نے بھرپور احتیاط جاری رکھنے کی اپیل کی ہے۔(افریقن نیوز)
  • نائجیریا میں   کورونا  متأثرین میں مسلسل اضافہ ، افریقہ میں متأثرہ ممالک کی فہرست میں تیسرے نمبر پر ہے۔جہاں تعداد اب 10 ہزار سے تجاوز کرچکی ہے۔(افریقن نیوز)
  • جنوبی افریقہ کےشہر جوہانسبرگ کے مئیر کے سٹاف  ممبرز میں کورونا مثبت آنے کے بعد   میئر نے اپنے آپ کو بھی قرنطینہ کرلیا ہے۔(بی بی سی)

(ابوحمدانؔ)

پچھلا پڑھیں

آسٹریلیا کا منفرد جانور۔کینگرو

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 9 جون 2020