• 28 اپریل, 2024

حضرت خلیفۃ المسیح ایّدہ اللہ تعالیٰ کی ہدایت کی روشنی میں دعوت الیٰ اللہ

ہمارے پیارے خلیفہ وقت ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرالعزیز نے اپنے خطبے9۔ اپریل2010ء میں فرمايا کہ جماعت احمدیہ کے بہت سے افراد پاکستان سے باہر ممالک میں اپنے مذہب کی بنا پر آباد ہیں جہاں دنیاوی زندگی کی سہولتیں مل رہی ہیں اب ان کو چاہئے کہ ہفتہ میں ایک دن تبلیغ کے لیے وقف کریں۔ خلیفہ وقت کی اس نصیحت پر عمل کرتے ہوئے Brampton west region نے یہ فیصلہ کیا کہ ہر اتوار کو ہم مختلف مقامات میں کھڑے ہوکر حضرت اقدس مسیح موعود ؑ کی تصویر لے کر کھڑے ہوں گے الحمدللہ مختلف ٹاؤنز کے ساتھ ساتھ خاص طور پر ڈاؤن ٹاؤن بریمپٹن میں ہم کھڑے ہوئے۔ہم نے گفٹ بیگز بنائے اوران گفٹ بیگز کے اوپر یہ لکھا ہوا تھا کہ Love for all hatred for none اور alislam.org۔ ان گفٹ بیگز میں درج ذیل کتابیں تھیں۔

i۔ ‏Life of Muhammad (peace be upon him) جو کہ حضرت مصلح موعودؓ کی لکھی ہوئی ہے۔
ii۔ World crisis and pathway to peace
iii۔ Jesus in India
اور کچھ مختلف flyers

الحمدللہ لوگ ہمارے پاس آئے حضرت اقدس مسیح موعودؑ کی تصویر کے بارے میں سوال کرتے اور گفٹ بیگز لےکر جاتے بعض لوگ گاڑی روکتے اور اشارہ کرتے کہ گفٹ بیگ دے دو اور بہت سے لوگ اپنے سیل فون سے حضرت اقدس مسیح موعودؑ کیpicture کی تصویر لیتے تھے۔

بعض عیسائی آکر بحث بھی کرتے کہ عیسیٰ علیہ السلام زندہ ہیں اور وہ واپس آئیں گے ہم ان کو محبت، پیار اور حکمت سے بتاتے ہیں کہ وہ وفات پا چکے ہیں اب وہ نہیں آئیں گے اور Jesus is in India پڑھنے کی درخواست کرتے تھے۔

الحمدللہ اس طرح خلیفہ وقت کی نصیحت کو مدنظر رکھتے ہوئے ہم ہفتہ میں ایک دن تبلیغ کے لیے وقف کرتے ہیں۔ آجکل corona virus کی وجہ سے حکومت کی پابندی کی وجہ سے نہیں جا رہے ان شاءاللہ جیسے ہی حالات اچھے ہوں گے ہم پھر کھڑے ہوں گے ان شاء اللہ۔ آج کل ہم تبلیغ سوشل میڈیاکے ذریعے کر رہے ہیں۔

اللہ تعالیٰ سے دعا ہے جہاں غیر احمدی اور غیر مسلم کو خدا حقیقی اسلام احمدیت میں داخل کرے اورمخلص احمدی بنائے۔ (آمین)

(مظفر احمد منصور۔کینیڈا)

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 11 جون 2020

اگلا پڑھیں

Covid-19 عالمی اپڈیٹ 12 جون 2020ء