• 27 اپریل, 2024

Covid-19 عالمی اپڈیٹ 12 جون 2020ء

برازیل میں  صحتیاب ہونے والوں کی تعداد میں اضافہ/افریقہ میں اس سال میگا ایونٹ منعقد نہ ہوگا/مراکش میں پبلک ٹرانسپورٹ کو ماسک پہنایا گیا/افریقہ میں کورونا متأثرین کی تعداد انتہائی تشویشناک/جنوبی افریقہ میں کل اموات 1284/پاکستان میں کورونا کے مریضوں میں انتہائی اضافہ/امریکی دواساز کمپنی 30 ہزار لوگوں پر تجربہ کر ےگی/یوکرائن کے صدر کی اہلیہ کو کورونا/جرمن وزیر انتہائی پرامید/یورپ میں کورونا ابھی ختم نہیں ہوا ، یورپی یونین/قطر میں مزید کیسز/ہندوستان میں مریضوں سے جانوروں سے بدتر سلوک پر سپریم کورٹ کا ایکشن

اعدادو شمار

متاثرہ افراد :75لاکھ41ہزار                       اموات: 4لاکھ22ہزار

براعظم صورتحال

(عالمی ادارہ صحت کے زیر علاقہ)

براعظم/ علاقے متأثرین
امریکہ 3,560,591
یورپ 2,339,145
مشرقی بحیرہ روم کے علاقے (مصر، لیبیا، شام، فلسطین، ترکی وغیرہ) 716,151
جنوب مشرقی ایشیا 422,825
جزیرہ جات (نیوزی لینڈ، آسٹریلیاء، فجی، جاپان، ملائیشیاء وغیرہ ممالک) 195,487
افریقہ 155,762

تفصیل ممالک بلحاظ  اموات

ملک کُل متأثرین کُل اموات متأثرین (24 گھنٹے) اموات (24 گھنٹے)
  امریکہ 1988646 112810 20315 832
  برطانیہ 290147 41128 1003 245
  برازیل 772416 39680 32913 1274
  ہندوستان 297535 8498 10956 396
  روس 502436 6532 8779 134
  ترکی 173036 4746 922 17
  پاکستان 125521 2463 5985 107
  انڈونیشیا 35295 2000 979 41
افریقہ کل متأثرین: 2لاکھ 17 ہزار
اموات: 5 ہزار 8سو (africanews)
  کُل متأثرین کُل اموات متأثرین (24 گھنٹے) اموات (24 گھنٹے)
  مصر 39726 1395 1442 53
  جنوبی افریقہ 58568 1284 3147 74
  الجیریا 10589 741 105 9
  نائجیریا 14554 387 681 5

دنیا بھر سے اس وائرس سے Recover ہونے والوں کی تعداد35لاکھ 55ہزار ہے۔ جن میں امریکہ میں سب سے زیادہ5لاکھ40ہزار لوگ  شامل ہیں۔اس کے بعدبرازیل  میں4 لاکھ31ہزار ہے۔جبکہ  میں روس  2 لاکھ69ہزار ہے۔ (John Hopkins University)

گزشتہ 24 گھنٹوں میں  عالمی سطح پر  متأثرین کی  تعداد1لاکھ 28ہزاررہی۔اسی طرح  اموات میں5ہزار4سوکااضافہ  ہوا ہے۔

https://covid19.who.int/

عالمی خبریں

  • نیوزعالمی ادارہ صحت کے اعدادوشمار کے مطابق برازیل میں 24 گھنٹوں میں صحتیاب ہونے والوں کی تعداد  2 لاکھ سے زائد رہی جو کہ انتہائی مثبت اور قابل ستائش ہے۔(عالمی ادارہ صحت)
  • افریقہ میں ہر سال منعقد ہونے والے ادب اور تفریح کا میگا ایونٹ اس سال نہ ہوسکے گا ۔(افریقن نیوز)
  • مراکش میں  پبلک ٹرانسپورٹ کے  سامنے حصہ پر  ماسک  نما  پینٹ کر کے عوام کو کورونا سے بچاؤ کیلئے ماسک پہننے کی تلقین کی گئی ہے۔واضح رہے کہ حال ہی میں حکومت نے لاک ڈاؤن میں نرمی کا فیصلہ کیا تھا۔(افریقن نیوز)
  • عالمی ادارہ صحت نے افریقہ میں کورونا کی بڑھتی ہوئی تعداد کی بابت خدشات کا اظہار کرتےہوئے  کہا ہے کہ یہ وبا افریقہ میں بھی تیزی سے پھیل رہی ہے۔چنانچہ ادرے نے مزید بتایا کہ 1 لاکھ تعداد پہنچنے میں تقریبا 98 روز لگے تھے ، جبکہ یہی تعداد 2 لاکھ پہنچنے میں محض 18دن لگے ہیں۔ جو کہ انتہائی تشویشناک شرح ہے۔(افریقن نیوز)
  • جنوبی افریقہ میں بھی کورونا متأثرین کی تعداد میں اضافہ مسلسل جاری ، گزشتہ دنوں  ملک میں اموات کی  تعداد 74 رہی جس کے بعد کل تعداد 1284 ہوگئی ہے۔(en.as)
  • پاکستان میں کورونا متأثرین کی تعداد میں بھی مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ وزیر اعظم عمران خان نے عوام سے سماجی فاصلوں اور احتیاطی تدابیر پر عمل پیراہونے کی اپیل کی ہے اور اس خدشہ کا اظہار کیا ہے کہ مزید اموات کا سامنا کرنا پڑگےگا۔(الجزیرہ)
  • امریکی دواساز کمپنی Modernaنے کورونا ویکسین کی تیاری کے تیسرے  اور آخری مرحلہ میں  30 ہزار  مریضوں پر ٹیسٹ کرنے    کا عندیہ دیا ہے۔
  • یوکرائن  کے صدر کی اہلیہ میں کورونا مثبت آگیا۔ ذرائع کے مطابق باقی تمام فیملی ممبرز کے کورونا ٹیسٹ منفی آئے ہیں۔ جس کے بعد انہوں نے اپنے آپ کو الگ  قرنطینہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔(الجزیرہ)
  • یورپی یونین کے  چیف ہیلتھ آفیسر نے اہل یورپ کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ابھی کورونا ختم نہیں ہوا لہذا ہمیں انتہائی احتیاطی تدابیر اور حکمت عملی پر لازما عمل پیرا ہونا ہوگا۔(الجزیرہ)
  • قطر میں کورونا سے متأثرین کی تعداد میں  مزید 1517 کا اضافہ ہوا ہے ۔جبکہ ایک شخص کی وفات ہوئی ہے۔ جس کے بعد کل اموات کی تعداد  70 ہے۔(الجزیرہ)
  • جرمن وزیر نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ حفاظتی تدابیر اور حکومتی  جاری اقدامات سے ہم  کورونا کی پیش آئیند دوسری لہر پر بھی بھرپور قابو پاسکیں گے۔(الجزیرہ)
  • ہندوستانی سپریم کورٹ نے کورونا مریضوں کے علاج پر ایک تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں بعض  جگہوں پر مریضوں کے ساتھ جانوروں سے بھی بدتر سلوک کیاجارہا ہے۔ جو کہ انسانیت کی تذلیل ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ دنوں کوڑے کے ڈھیر سے ایک لاش ملی تھی جس کا ذکر بھی سپریم کورٹ میں کیا گیا۔(الجزیرہ)

(ابوحمدانؔ)

پچھلا پڑھیں

اُردو سیکھیں

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 12 جون 2020