• 29 اپریل, 2024

Covid-19 عالمی اپڈیٹ 16 جون 2020ء

تمام ممالک  احتیاط کا دامن نہ چھوڑیں/سپین نے برطانیہ کے قرنطینہ پالیسی کا جواب دے دیا/کورونا کا شکار 20 سال سے زائد عمر والے/ dexamethasone دوا  کے استعمال سے  کورونا کا علاج/سماجی  فاصلوں میں احتیاط/نائجیریا میں میوزیکل شو پر اعتراضات/تنزانیہ میں سکول کھلنے لگے/مڈغاسکر کی دوا  کی  ترسیل جاری/گیبرون میں تعلیمی ادرے کھلنے لگے/بورکینا فاسو میں بھوک اور غربت زوروں پر

اعدادو شمار

متاثرہ افراد :80لاکھ56ہزار                       اموات: 4لاکھ37ہزار

براعظم صورتحال

(عالمی ادارہ صحت کے  ماتحت علاقے)

براعظم/ علاقے متأثرین
امریکہ 3841609
یورپ 2416920
مشرقی بحیرہ روم کے علاقے (مصر، لیبیا، شام، فلسطین، ترکی وغیرہ) 796759
جنوب مشرقی ایشیا 486673
جزیرہ جات (نیوزی لینڈ، آسٹریلیاء، فجی، جاپان، ملائیشیاء وغیرہ ممالک) 199922
افریقہ 181903

درجہ بندی ممالک بلحاظ متأثرین

  ملک کُل متأثرین کُل اموات متأثرین (24 گھنٹے) اموات (24 گھنٹے)
1 امریکہ 2079592 115484 21754 372
2 برازیل 867624 43332 17110 612
3 روس 537210 7091 8246 143
4 ہندوستان 343091 9900 10667 380
5 برطانیہ 295893 41698 1514 36
افریقہ

کل متأثرین: 2لاکھ 51 ہزار

اموات: 6 ہزار8سو

ریکور ہونے والے : 1 لاکھ 14 ہزار

(africanews)

درجہ بندی کُل متأثرین کُل اموات متأثرین (24 گھنٹے) اموات (24 گھنٹے)
1 جنوبی افریقہ 73533 1568 3495 88
2 مصر 46289 1672 1618 97
3 نائجیریا 16658 424 573 4
4 الجیریا 11031 777 112 10

دنیا بھر  میں 24 گھنٹوں میں  اب تک اس وائرس سےRecoverہونے والوں کی تعداد1لاکھ 3 ہزار سے زائد جبکہ کل تعداد 38لاکھ93ہزار ہے۔ جن میں امریکہ میں سب سے زیادہ5لاکھ76ہزار لوگ  شامل ہیں۔اس کے بعدبرازیل  میں4 لاکھ78ہزار ہے۔جبکہ  میں روس 2 لاکھ94ہزار ہے۔

 (John Hopkins University)

گزشتہ 24 گھنٹوں میں  عالمی سطح پر  متأثرین کی  تعدادمیں تشویشناک 1لاکھ33ہزارکااضافہ ہوا۔اسی طرح  اموات میں 4ہزارکااضافہ  ہوا ہے۔

https://covid19.who.int/

عالمی خبریں

  • عالمی ادارہ صحت کے  نمائندے کا کہنا ہے کہ تمام ملکوں کو  احتیاطی تدابیر پر پہلے سے بڑھ کر زور دینا ہوگا کیونکہ یہ وبا اب دوسری لہر کے ساتھ دوبارہ وارد ہوگی جس کی شدت بھی پہلے سے بڑھ کر ہوگی(الجزیرہ)
  • سپین نے برطانیہ میں بیرونی ممالک سے آنے والے مسافروں کے لئے جاری  14 روزہ قرنطینہ کے جواب میں کہا ہے کہ سپین آنے والے برطانوی شہری بھی 14 روزہ قرنطینہ میں رہیں گے۔(الجزیرہ)
  • ایک تحقیق کے مطابق کورونا سے متأثرہ افراد کا زیادہ تر تعلق 20 سال سے زائد عمر والے گروپ سے ہے، جبکہ بچوں میں اس کی انتہائی کمی پائی گئی ہے۔ سب سے زیادہ متأثر ہونے والا گروپ 60 سال سے زائد افراد کا ہے۔(الجزیرہ)
  • برطانوی ماہرین  کے مطابقdexamethasone دوا  کے استعمال سے  کورونا کے  انتہائی  تشویشناک حالت میں مبتلا مریضوں میں  تقریبا 35 فی صد میں ریکوری محسوس کی گئی ہے، لہذا یہ علاج نہایت موثر رہا ہے جو سانس کی بحالی میں مدد فراہم کرتا ہے۔(الجزیرہ)
  • Amazon نے اپنے دفاتر میں سماجی فاصلوں کی پابندی کیلئے کمپیوٹر پروگراموں کی مدد سے عملے کو جانچنا شروع کردیا ہے جو کہ سبز اور سرخ لائٹ کی شکل میں آگاہی فراہم کرتا رہتا ہے۔(الجزیرہ)
  • نائجیریا میں   پابندیوں کے باوجود ہونے والے میزیکل شو کی بابت سوالات اٹھنے لگے۔  البتہ سوال یہ اٹھتا ہے کہ ملک گیر لاک ڈاؤن اور فلائٹ آپریشن کی معطلی کے باوجود  گلوکار  کس طرح جہاز پر سفر کر کے مقررہ جگہ پر پہنچے؟  چنانچہ اس ضمن میں ملکی تحقیقات کا آغاز ہوچکا ہے۔(افریقن نیوز)
  • تنزانیہ میں  مارچ سے بند کئے گئے تعلیمی ادارے اب جون کے آخر میں کھل سکیں گے۔ اس فیصلے کا اعلان صدر مملکت نے حال ہی میں کیا۔(افریقن نیوز)
  • مڈغاسکر میں دریافت شدہ جڑی بوٹیوں سے کورونا کے علاج کی  دوسری کھیپ چاڈ پہنچ گئی۔ جس میں  تقریبا 20 ہزار سے زائد Doses موجود ہیں۔ اس علاج کی بابت  جہاں بے شمار چہ مگوئیاں اور اعتراضات پائے جارہے ہیں وہیں  چاڈ کے  صدر کا کہنا ہے کہ یہی  علاج اگر کسی یورپی ملک نے دریافت  کیا ہوتا تو یہ سب اعتراضات ہر گز نہ اٹھنے تھے۔ (افریقن نیوز)
  • Gaborone  میں لاک ڈاؤن میں نرمی ، تعلیمی ادارے کھلنے لگے۔البتہ بعض شبہات کی بنا پر  16 نئے علاقوں کو ٹیسٹ کیا گیا ہے جہاں سے 10 منفی جبکہ 6  کیسز کا ابھی نتیجہ موصول نہیں ہوا۔(افریقن نیوز)
  • بورکینا فاسو میں کورونا کے ساتھ ساتھ   بھوک اور افلاس  کا بھی راج نظر آرہا ہے۔ جس پر عوام کافی پریشان ہے۔ کورونا سے اب تک  تقریبا 9 سو افراد متأثر ہوچکے ہیں۔(افریقن نیوز)

(ابوحمدانؔ)

پچھلا پڑھیں

سانحہ ارتحال

اگلا پڑھیں

ارشاد باری تعالیٰ