• 29 اپریل, 2024

عالمی اپڈیٹ Covid -19

17جون2020ء

چین میں  کیسز میں مزید اضافہ / گھانا میں  مرکزصحت کی سربراہ کورونا میں مبتلا/کینیا کو ملنے امداد میں کرپشن/نائجیریا میں حکومت کا میڈیا کا شکریہ/نائجیریا میں  نئے کیسز کے بعد عبادت خانہ پھر بند/تونیسیا میں اکانومی میں 7 فیصد تک کمی/کینیا میں عوام فٹبال دیکھنے کی شوقین/ہندوستان میں 2 ہزار ہلاکتیں/عالمی ادارہ صحت کا برطانوی ادارے کی جانب سے دوا کے کامیاب تجربہ پر مبارکباد/سویڈن میں 5 ہزار ہلاکتیں/ جرمن حکومت نے پر قسم کے بڑے اجتماع پر پابندی عائد کردی

اعدادو شمار

متاثرہ افراد :91لاکھ97ہزار                   اموات: 4لاکھ44ہزار

براعظم صورتحال

(عالمی ادارہ صحت کے  ماتحت علاقے)


براعظم/ علاقے
متأثرین
امریکہ 3900000
یورپ 2434184
مشرقی بحیرہ روم کے علاقے (مصر ، لیبیا،شام ، فلسطین،ترکی وغیرہ) 817458
جنوب مشرقی ایشیا 503034
جزیرہ جات (نیوزی لینڈ،آسٹریلیاء ،فجی ، جاپان ، ملائیشیاء وغیرہ ممالک) 200586
افریقہ 187625

درجہ بندی ممالک بلحاظ متأثرین

درجہ ملک کُل متأثرین کُل اموات متأثرین (24 گھنٹے)
1 امریکہ 2098106 115980 18514
2 برازیل 888271 43959 20647
3 روس 545458 7284 8248
4 ہندوستان 354065 11903 10974
5 برطانیہ 296861 41736 968
افریقہ کل متأثرین:                             2لاکھ 59 ہزار
اموات: 7 ہزار
ریکور ہونے والے : 1 لاکھ18 ہزار
(africanews)
درجہ بندی کُل متأثرین کُل اموات متأثرین (24 گھنٹے) اموات (24 گھنٹے)
1 جنوبی افریقہ 76334 1625 2801 57
2 مصر 47856 1766 1567 94
3 نائجیریا 17148 424 490 0
4 الجیریا 11147 788 116 11

دنیا بھر  میں 24 گھنٹوں میں  اب تک اس وائرس سےRecoverہونے والوں کی تعداد83 ہزار سے زائد جبکہ کل تعداد 39لاکھ76ہزار ہے۔ جن میں امریکہ میں سب سے زیادہ5لاکھ83ہزار لوگ  شامل ہیں۔اس کے بعدبرازیل  میں4 لاکھ90ہزار ہے۔جبکہ  میں روس 3 لاکھ3ہزار ہے۔

 (John Hopkins University)

گزشتہ 24 گھنٹوں میں  عالمی سطح پر  متأثرین کی  تعدادمیں تشویشناک 1لاکھ18ہزارکااضافہ ہوا۔اسی طرح  اموات میں 3ہزار2سوکااضافہ  ہوا ہے۔

https://covid19.who.int/

عالمی خبریں

  • بیجنگ چین میں کورونا کیسز میں ایک مرتبہ پھر اضافہ کے بعد   حکومت نے 1200 سے زائد فلائٹس روک دی ہیں ، اسی طرح  شہر بھر میں موجود سکولوں کو بھی بند کردیا گیا ہے اور عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ بیجنگ شہر سے باہر نہ نکلیں۔(افریقن نیوز)
  • گھانا میں  کورونا  متأثرین کی تعداد میں  مزید اضافہ ، جس کے بعد  کُل تعداد  12 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔ گزشتہ دنوں  گھانا کی مرکز صحت کی سربراہ میں بھی کورونا کی تشخیص ہوئی تھی ۔(افریقن نیوز)
  • کینیا میں  کورونا مریضوں کی تعداد 3800 ہوگئی ہے۔ ذرائع کے مطابق کینیا کو ملنے والی امدادی رقوم میں انتہائی بے ضابطگی اور کرپشن کا انکشاف ہوا ہے۔اسی طرح  چینی بزنس مین Jack Ma کی جانب سے عطیہ کی جانے والی اشیاء میں بھی   خرد برد کی خبریں گردش میں ہیں۔(افریقن نیوز)
  • نائجیریا میں کورونا کیسز میں اضافہ ، حکام نے میڈیا مالکان کا شکریہ ادا کیا ہے کہ میڈیا نے اس مشکل وقت میں ہر ایک امر پر کڑ ی نگرانی کرتے ہوئے مناسب اقدامات میں اپنا فرض ادا کیا ہے۔(افریقن نیوز)
  • نائجیریا میں کیسز میں اضافہ کے بعد حکومت نے چرچوں اور مساجد کے دوبارہ کھلنے  کے فیصلہ کو فی الحال  مؤخر کردیا ہے اور عوام کو مزید احتیاط کی ترغیب دلائی ہے۔(افریقن نیوز)
  • تونیسیا کے حکام کے مطابق ملکی معیشت کو کورونا کی وجہ سے کافی نقصان اٹھانا پڑا ہے۔  اور اس میں 7 فی صد تک کمی کی توقع کی جارہی ہے۔(en.as)
  • کینیا ئی حکومت کے نمائندہ نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ فٹبال میچ دیکھنے کیلئے بے تاب شائقین فی الحال گھروں میں رہیں ،  زندگی سے بڑھ کر کوئی اور چیز اتنی ضروری نہیں ہے۔(en.as)
  • ہندوستان میں ایک روز میں سب سے زیادہ کورونا سے ہونے والی اموات کی تعداد 2 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔(الجزیرہ)
  • عالمی ادارہ صحت نے برطانوی ادارے کی جانب سے کورونا کے علاج میں مفید  دوا Dexamethasone, کی دریافت پر انتہائی مسرت کا اظہار کیاہے اور کہا ہے کہ اس سے کئی ہزار اموات بچائی جاسکیں گی۔(الجزیرہ)
  • کورونا سے متأثر ہونے والی عالمی معیشت    کی وجہ سے کئی ممالک میں اس کا انتہائی اثر دیکھنے میں آرہا ہے ۔ رپبلک آف کانگو  نے ملک گیر متأثر ہونے والی سب سے زیادہ کان کنی  کے شعبہ کو امداد دے کر پھر سے پیروں پر کھڑا کرنے کا ارادہ کیا ہے۔(الجزیرہ)
  • سویڈن میں کورونا سے ہونے والی اموات کی تعداد  5 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔سویڈن میں ہونے والی اموات کا تخمینہ دیگر یورپی ممالک کی نسبت انتہائی زیادہ رہا  ہے۔(الجزیرہ)
  • جرمن حکومت نے تمام احتیاطی تدابیر کے ساتھ کورونا کو کافی حد تک کنٹرول تو کرلیا ہے البتہ جرمن چانسلر نے حال ہی میں اکتوبر تک ہونے والے تمام بڑے ایونٹس کو معطل کرنے کا حکم بھی دے دیا ہے۔(الجزیرہ)

(ابوحمدانؔ)

پچھلا پڑھیں

صدقہ سے علاج

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 17 جون 2020