• 29 اپریل, 2024

Covid-19 عالمی اپڈیٹ 23 جون 2020ء

ChAdOx1 nCoV-19 نامی کورونا ویکسین کے تجربات/یوگینڈا کے صدر کی  عالمی ادارے پر تنقید/افریقہ کے تمام ممالک کورونا کی زدمیں/8 نکاتی حج پالیسی کا اعلان/نائجیریا میں 3 ہزار ٹیسٹ روزانہ/جرمنی میں ایک مرتبہ پھر لاک ڈاؤن/مصر میں پابندیاں ختم/ EU leaders summit  /جنوبی افریقہ میں ویکسین ٹیسٹ/برازیل میں 3 ہزار افراد کا ٹیسٹ ہوگا

اعدادو شمار

متاثرہ افراد :91لاکھ21ہزار                      اموات: 4لاکھ72ہزار

براعظم صورتحال

(عالمی ادارہ صحت کے  ماتحت علاقے)

براعظم/ علاقے متأثرین
امریکہ 4437946
یورپ 2543778
مشرقی بحیرہ روم کے علاقے (مصر، لیبیا، شام، فلسطین، ترکی وغیرہ) 933052
جنوب مشرقی ایشیا 620115
افریقہ 232215
جزیرہ جات (نیوزی لینڈ، آسٹریلیاء، فجی، جاپان، ملائیشیاء وغیرہ ممالک) 206948

درجہ بندی ممالک بلحاظ متأثرین

  ملک کُل متأثرین کُل اموات متأثرین (24 گھنٹے) اموات (24 گھنٹے)
1 امریکہ 2268753 119761 27575 308
2 برازیل 1085038 50617 17459 641
3 روس 592280 8206 7600 95
4 ہندوستان 440215 14011 14933 312
5 برطانیہ 304335 42632 1221 43
افریقہ

کل متأثرین: 3لاکھ 15ہزار

اموات: 8 ہزار 3 سو

ریکور ہونے والے: 1 لاکھ50ہزار

(africanews)

درجہ بندی کُل متأثرین کُل اموات متأثرین (24 گھنٹے) اموات (24 گھنٹے)
1 جنوبی افریقہ 101590 1991 4288 61
2 مصر 56809 2278 1576 85
3 نائجیریا 20919 525 675 07

دنیا بھر  میں 24 گھنٹوں میں اب تک اس وائرس سے Recover ہونے والوں کی تعداد 1 لاکھ4ہزار سے زائد رہی جبکہ اب تک کی  کُل تعداد 45لاکھ48ہزار ہے۔ جن میں امریکہ میں سب سے زیادہ 6لاکھ22ہزار لوگRecover ہوئے،اس کے بعدبرازیل میں 5 لاکھ88ہزار  جبکہ روس میں  3 لاکھ44ہزار Recover ہوئے ہیں۔

 (John Hopkins University)

گزشتہ 24 گھنٹوں میں  عالمی سطح پر  متأثرین کی  تعدادمیں تشویشناک 1لاکھ52ہزارکااضافہ ہوا۔اسی طرح  اموات میں 4ہزارکااضافہ  ہوا ہے۔

https://covid19.who.int/

عالمی خبریں

  • یوگینڈا کے صدر نے عالمی ادارہ صحت کو  تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ وہ کوئی خدا نہیں ہیں جو اتنے بلند وبالا دعوی کررہے ہیں اس لئے اس ادارہ کو متوسط طور پر کام کرنا چاہئے۔ ۔صدرنے مزید کہا کہ جس ملک کے باشندوں میں کورونا مثبت آرہا ہے اسے اس ملک  کی متأثرین کی تعداد میں شامل کرنا چاہئے نہ کہ جس ملک میں متأثرہ افراد سفر کر کے گئے ہوں۔ چنانچہ اس ضمن میں انہوں نے ملکی اداروں کو ہدایت کی ہے کہ  167  ٹرک ڈرائیورز کو  واپس اپنے اپنے ملکوں میں بھیج دیا جائے جن میں کورونا مثبت آیا ہے۔(افریقن نیوز)
  • افریقہ کے تقریبا تمام ممالک میں کورونا پھیل چکا ہے۔  مصر میں سب سے پہلے  فروری 2020ء  میں جبکہ  Lesothoمیں حالیہ چند ہفتے پہلے کیسز کا انکشاف ہوا۔(افریقن نیوز)
  • سعودی حکومت نے حج پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ صرف سعودی عرب میں مقیم افراد ہی اس سال حج کرسکیں گے۔حکام کے مطابق یہ اقدامات  موجودہ وبا کے تناظر میں کئے گئے ہیں تاکہ سب کی حفاظت یقینی بنائی جاسکے۔ مکمل احکامات درج ذیل ہیں:
  • صرف سعودی عرب میں  مقیم افراد حج ادا کرسکیں گے۔
  • حاجیوں کی تعداد 10 ہزار سے تجاوز نہ کرسکے گی
  • 65 سال سے زائد عمر افراد کا داخلہ منع ہوگا
  • کسی بھی  قدیمی بیماری میں مبتلا افراد بھی منع ہوں گے
  • تمام افراد کا مکمل ٹیسٹ کیا جائے گا۔
  • سماجی فاصلوں کا خاص خیال رکھا جائے گا۔
  • تمام حجاج کا Health Status روزانہ کی بنیاد پر چیک کیا جائے گا
  • حج کی ادائیگی کے بعد تمام افراد قرنطینہ   میں داخل کردئے جائیں گے۔ (افریقن نیوز)
  • نائجیریا میں کیسز کی تعداد 21 ہزار کے قریب پہنچ چکی ہے۔ حکام کے مطابق  روزانہ تقریبا 3 ہزار ٹیسٹ کرنے کیلئے مشین بھی مہیا ہوچکی ہے۔فی الحال یہ مشین صرف  نائیجرین شہرلاگوس  کی Central Public Health Laboratory میں مہیا ہوئی ہے۔(افریقن نیوز)
  • جرمنی میں   حالیہ چند دنوں میں کورونا کیسز میں انتہائی اضافہ کے بعد ایک ضلع  میں مکمل لاک ڈاؤن کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ یہ فیصلہ گزشتہ دنوں  ایک مقامی  مذبح خانہ میں تقریبا 1500 افراد  کے کورونا مثبت آنے پر کیا گیا ہے۔(الجزیرہ)
  • مصر نے  اگلے ہفتے سے  ملک گیر کورونا کی بابت لگائی جانے والی تمام پابندیاں ہٹانے کا اعلان کیا ہے۔ جس کے بعد ریستوران ، کیفے اور تمام عبادت خانے بھی کھل سکیں گے۔(الجزیرہ)-
  • کورونا  سے متأثرہ یورپی اکانومی پر بات چیت کیلئے  EU leaders summit  برسلزمیں 17،18  جولائی کو منعقد ہوگا۔ کورونا حالات کے بعد پہلی دفعہ Physical Meeting کا اہتمام کیا جائے گا۔(الجزیرہ)
  • آکسفورڈ یونیورسٹی نے  ویکسین کی تیاری کیلئے برازیل میں  تقریبا 3 ہزار افراد کے clinical trial کرنے کا عندیہ دیا ہے۔
  • براعظم افریقہ میں  کورونا وبا کے وسیع پھیلاو کے بعد اب آکسفورڈ کی تیار کردہ ویکسین کے تجربہ کیلئے جنوبی افریقہ نے حامی بھری ہے۔ ChAdOx1 nCoV-19 نامی یہ ویکسین  2 ہزار افراد کو لگائی جائے گی۔

(ابوحمدانؔ)

پچھلا پڑھیں

کمیونیکیشن سائنس از روئے قرآن

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 23 جون 2020