• 28 اپریل, 2024

آج کی دعا

وَ اِنۡ یَّمۡسَسۡکَ اللّٰہُ بِضُرٍّ فَلَا کَاشِفَ لَہٗۤ اِلَّا ہُوَ ۚ وَ اِنۡ یُّرِدۡکَ بِخَیۡرٍ فَلَا رَآدَّ لِفَضۡلِہٖ

(سورۃ یونس۔آیت108)

ترجمہ: اور اگر اللہ تجھے کوئی ضرر پہنچائے تو کوئی نہیں جو اسے دور کرنے والا ہو مگر وہی۔اور اگر وہ تیرے لئے کسی بھلائی کا ارادہ کرے تو اس کے فضل کو ٹالنے والا کوئی نہیں‘‘۔

یہ قرآانِ مجید کی خدا تعالیٰ کی کفایت اور توکّل علی اللہ کی بہت پیاری اور جامع دعا ہے۔ کیونکہ!
’’ہمارے لئے اللہ ہی کافی ہے اور وہ کیا ہی اچھا کارساز ہے‘‘۔

حضرت مسیحِ موعودؑفرماتے ہیں

تیرے آگے مَحوْ یااِثبات نا ممکن نہیں
جوڑنا یا توڑنا یہ کام تیرے اختیار

(درثمین صفحہ ۔138)

(مرسلہ: قدسیہ محمود سردار)

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 29 جون 2020

اگلا پڑھیں

Covid-19 عالمی اپڈیٹ 30 جون 2020ء