• 29 اپریل, 2024

آج کی دعا

16؍مئی 1902 کو بمقام گورداسپور مولوی نظیر حسین صاحب سخا دہلوی نے بذریعہ عریضہ حضرت مسیحِ موعودؑ سے نماز میں حصولِ حضور کا طریق دریافت فرمایا ۔ آپ نے اسکا طریق یہ بیان فرمایا کہ ’’نماز میں اپنے لئےدعا کرتے رہیں۔ اور سرسری اور بے خیال نماز سے خوش نہ ہوں جہاں تک ممکن ہو توجّہ سے نماز ادا کریں۔ توجّہ پیدا نہ ہوتو پنج وقت ہر ایک نماز میں خداتعالیٰ کے حضور میں بعد ہر رکعت کے کھڑے ہو کر یہ دعا کریں‘‘۔

اے خدا تعالیٰ قادر وذوالجلال !میں گناہ گار ہوں اور اس قدر گناہ کے زہر نے میرے دل اور رگ وریشہ میں اثر کیاہے کہ مجھے رقّت اور حضورِ نمازحاصل نہیں ہوسکتا۔ تو اپنے فضل وکرم سے میرے گناہ بخش اور میری تقصیرات معاف کر اور میرے دل کو نرم کردے اور میرے دل میں اپنی عظمت اور اپنا خوف اور اپنی محبت بٹھا دے تاکہ اس کے ذریعہ سے میری سخت دلی دور ہوکر حضورنماز میں میسر آوے»۔

(فتاوٰی حضرت مسیح موعودؑ صفحہ۔41)

(مرسلہ: قدسیہ محمود سردار)

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 1 جولائی 2020

اگلا پڑھیں

Covid-19 عالمی اپڈیٹ 2 جولائی 2020ء