• 27 اپریل, 2024

Covid-19 عالمی اپڈیٹ 4 جولائی 2020ء

برطانیہ ،یورپی یونین کی ویکسین پالیسی اپنانے کا خواہاں/برطانوی  محکمہ صحت نے کئیر ہومز میں ہلاکتوں کو رومی تماش بینوں کی طرح بیٹھ کر دیکھا/برطانیہ میں مزید نرمی/جنوبی افریقہ میں حکومت نے  قرنطینہ مہیا کردئے/برازیل میں ماسک پہننے کی پابندی بھی ختم/سپین میں بعض علاقوں میں پھر لاک ڈاؤن/عالمی ادارہ صحت کی گزارش/ایران میں نئی پابندیوں کا نفاذ

اعدادو شمار

متاثرہ افراد :1 کروڑ11لاکھ                        اموات: 5لاکھ25ہزار

براعظم صورتحال

(عالمی ادارہ صحت کے  ماتحت علاقے)

براعظم/ علاقے متأثرین
امریکہ 5575482
یورپ 2737869
مشرقی بحیرہ روم کے علاقے (مصر، لیبیا، شام، فلسطین، ترکی وغیرہ) 1135604
جنوب مشرقی ایشیا 888732
افریقہ 342415
جزیرہ جات (نیوزی لینڈ،آسٹریلیاء، فجی، جاپان، ملائیشیاء وغیرہ ممالک) 221794

درجہ بندی ممالک بلحاظ متأثرین

  ملک کُل متأثرین کُل اموات متأثرین (24 گھنٹے) اموات (24 گھنٹے)
1 امریکہ 2724433 128481 53213 623
2 برازیل 1496858 61884 48105 1252
3 روس 674515 10027 6632 168
افریقہ

کل متأثرین: 4لاکھ 32ہزار

اموات: 10ہزار 6سو

ریکور ہونے والے: 2 لاکھ7ہزار

(africanews)

درجہ بندی کُل متأثرین کُل اموات متأثرین (24 گھنٹے) اموات (24 گھنٹے)
1 جنوبی افریقہ 177124 2952 9063 108
2 مصر 72711 3201 1412 81
3 نائجیریا 27564 628 454 12

دنیا بھر میں 24 گھنٹوں میں اب تک اس وائرس سے Recover ہونے والوں کی تعدادمیں انتہائی خوش آئیند اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ چنانچہ یہ تعداد 3لاکھ 95ہزار رہی جبکہ اب تک کی کُل تعداد 58لاکھ 96ہزار ہے۔ جن میں برازیل میں سب سے زیادہ 9لاکھ 84ہزار لوگ Recover ہوئے، اس کے بعدامریکہ میں 7لاکھ 90ہزار جبکہ روس میں 4لاکھ 46ہزار Recover ہوئے ہیں۔

 (John Hopkins University)

گزشتہ 24 گھنٹوں میں عالمی سطح پر متأثرین کی تعداد میں تشویشناک 1لاکھ 92ہزار کا اضافہ ہوا۔ اسی طرح اموات میں 4ہزار 5سو کا اضافہ ہوا ہے۔

https://covid19.who.int/

عالمی خبریں

  • موجودہ عالمی وبا کے تناظر میں برطانیہ نے یورپی یونین کی ویکسین پالیسی اپنانے کا اعلان کیا ہے۔ جس کی بڑی وجہ  ادویات کا بآسانی دستیاب ہونا  اور باقی بجٹ کے معاملات میں آسانی ہے۔ (دی گارڈئین)
  • برطانوی Care Homes میں ہونے والی اموات کی کثرت پر تنقید کرتے ہوئے ایک ماہر امراض  نے کہا ہے کہ حکومت اور محکمہ صحت نے Care Homes کے متأثرین کو مرتے ہوئے اس طرح دیکھا ہے جیسے زمانہ قدیم میں رومی لوگ Gladiators کے ہاتھوں ہلاکتیں دیکھا کرتے تھے۔ (دی ٹائمز)
  • برطانیہ میں لاک ڈاؤن میں نرمی کے ساتھ  اب مختلف کیفے اور حجام کی دکانیں بھی کھول دی گئی ہیں۔ (دی گارڈئین)
  • جنوبی افریقہ میں  ایسے تمام متأثرہ افراد کیلئے حکومت نے قرنطینہ سینٹر مہیا کرنا شروع کردئے ہیں جنہیں اپنے اپنے گھروں میں قرنطینہ میسر نہیں۔  واضح رہے کہ جنوبی افریقہ پورے براعظم میں سب سے زیادہ  متأثر ہونے والا ملک ہے جہاں اب تک  متأثرین کی تعداد 1 لاکھ 70 ہزار سے تجاوز کرچکی ہے۔ (افریقن نیوز)
  • برازیل میں  متأثرین کی تعداد میں انتہائی اور مسلسل اضافے کے باوجود صدر مملکت نے حال ہی میں ملک میں جاری ماسک پہننے پر پابندی کا خاتمہ کردیا ہے۔ واضح رہے کہ امریکہ کے بعد برازیل میں سب سے زیادہ متأثرین  ہیں۔اور  پورے برازیل میں عوام صدر کے کورونا سے نمٹنے میں  ناکامی کی بابت  سراپا احتجاج  ہیں۔ بعض جگہوں پر ایسے بینرز بھی اٹھائے گئے ہیں  جن پر یہ تحریر درج ہے:

?57000 Covid Deaths? So what                        (الجزیرہ)

  • سپین  میں متأثرین کورونا میں ایک مرتبہ دوبارہ اضافہ ہونے سے حکام میں تشویش پائی جارہی ہے۔ چنانچہ حکومت نے Catalonia کے علاقہ میں تقریبا 2 لاکھ افراد پر کرفیو کا نفاذ کردیا ہے جس کا مقصد اس علاقہ میں کورونا کی روک تھام ہے۔ (الجزیرہ)
  • عالمی ادارہ صحت نے  تمام متأثرہ ممالک سے گزارش کی ہے کہ اس وبا کے خلاف پہلے سے بڑھ کر متحرک ہوا جائے اور  اس کے سدباب کی بھرپور کوشش کو یقینی بنایا جائے۔ (الجزیرہ)
  • ایران میں کورونا کی نئی وبا آنے کے بعد ملک گیر پابندیوں میں اضافہ کردیا گیا ہے۔ جس کے بعد ایسے تمام افراد جو پبلک مقامات پر ماسک  نہیں پہنتے اور دیگر حفاظتی اقدامات نہیں کررہے ان کے خلاف ایکشن لیا جائے گا۔ اس بات کا اعلان صدر حسن روحانی نے اپنے حالیہ بیان میں  کیا۔ (الجزیرہ)

(ابوحمدانؔ)

پچھلا پڑھیں

حضرت صاحبزادہ عبداللطیف صاحب شہید رضی اللہ تعالیٰ عنہ

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 4 جولائی 2020