• 29 اپریل, 2024

اے خدا مجھ کو تو دنیا میں مزا آتا نہیں

اے خدا مجھ کو تودنیا میں مزا آتا نہیں
اس جہاں کا کوئی بھی منظرمجھے بھاتا نہیں

کفرمنزل اوج کی طے کر رہا ہے رات دن
تجھ سے اسلام کیوں آگے بڑھا جاتا نہیں

گرمسلمانوں نے چھوڑا احمدی تیار ہے
خدمتِ دیں میں وہ مرنے سے بھی گبھراتا نہیں

عہد کرتے ہیں کہ ہم ہر چیز سے تیار ہیں
ظلم اب اسلام پر ہم سے سہا جاتا نہیں

جان و دل حاضر ہیں تیری راہ میں پر اے خدا
بے مدد ان نیم جانوں سے لڑا جاتا نہیں

اے مسلمانو! اٹھو غفلت کو اپنی چھوڑ دو
کیا تمہیں اسلام پر بھی رحم کچھ آتا نہیں

چاہتے ہو تم اگر اسلام پھر پھولے پھلے
چھوڑ دووہ راگ جس کو آسماں گاتا نہیں

(حضرت صاحبزادہ مرزا شریف احمد صاحبؓ، مطبوعہ (شعراء احمدیت مصنفہ سید سلیم شاہجہانپوری صفحہ 146)

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 8 جولائی 2020

اگلا پڑھیں

Covid-19 عالمی اپڈیٹ 9 جولائی 2020ء