رَبِّ اجْعَلْنِیْ مُبَارَکًا حَیْثُ مَا کُنْتُ
ترجمہ: ’’اے میرے رب ! مجھے ایسا مبارک کر کہ ہر جگہ کہ میں بودوباش کروں برکت میرے ساتھ رہے‘‘۔
(براہین احمدیہ روحانی خزائن جلد 1۔صفحہ 621)
یہ حضرت مسیحِ موعودؑ کی دائمی برکت کے حصول کی دعا ہے ۔قریبًا 1883ء میں حضرت مسیحِ موعودؑ کو اللہ تعالیٰ نے الہامی طور پر برکت کے حصول کے لئے یہ دعا سکھائی۔ ان حالات میں ہمارے پیارے امام حضرت خلیفۃ المسیحِ الخامس ایّدہ اللہ تعالی بنصرہ العزیز نے ہمیں صفائی کی طرف خاص توجّہ دلائی ہے۔ اس میں جسم کی صفائی،گھر کی صفائی،کپڑوں کی صفائی،مسجد کی صفائی، غرض پورے ماحول کی صفائی شامل ہے۔اس دعا کو بھی کثرت کے ساتھ پڑھیں۔
(مرسلہ: قدسیہ محمود سردار)