• 29 اپریل, 2024

آج کی دعا

یَا حَیُّ یَا قَیُّوْمُ بِرَحْمَتِکَ اَسْتَغِیْثُ

(ترمذی کتاب الدعوات)

ترجمہ: ’’اے زندہ اور قائم خدا !میں تیری رحمت کا واسطہ دے کر مدد کا طالب ہوں‘‘۔

یہ پیارے رسول حضرت محمد ﷺ کی بے قراری اور گھبراہٹ سے نجات کی جامع دعاہے۔ حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسولِ کریم ﷺ کو جب کوئی مصیبت اور بے چینی ہوتی تویہ دعا پڑھتے تھے۔

اللہ تعالیٰ پوری عالم انسانیت پر چھائی تمام مصیبتیں ،پریشانیاں ،وبائیں جلد دور فرمائے۔سب پر اپنا رحم فرمائے۔آمین

(مرسلہ: قدسیہ محمود سردار)

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 9 جولائی 2020

اگلا پڑھیں

Covid-19 عالمی اپڈیٹ 10 جولائی 2020ء