درخواستِ دعا
مکرم وسیم احمد صاحب فضل (صدر جماعت جامعہ احمدیہ یوکے) اطلاع دیتے ہیں کہ جامعہ کے عزیز طالب علم جونئیرروف بن مقصود کی طبیعت بہت خراب ہے اور ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔
احبابِ جماعت سے درخواست ہے کہ دعا کریں کہ اللہ تعالی ان پر اپنا خاص فضل فرمائے اور معجزانہ رنگ میں کامل شفا عطا فرمائے اور صحت والی لمبی زندگی دے ۔آمین
تصحیح نوٹ فرما لیں
قارئین روزنامہ الفضل آن لائن کی خدمت میں ایک تصحیح کروانا مقصود ہے۔ روزنامہ الفضل آن لائن کی اشاعت 7جولائی 2020ء میں ایک مضمون ’’گھوڑے کے متعلق کچھ خصوصیات‘‘ کے عنوان سے شائع ہوا۔ اس میں حضرت خلیفۃ المسیح الثالثؒ کے گھوڑوں سے متعلق جس مجموعہ کا ذکر کیا گیا تھا اس کا درست نام ’’کتاب الخیل‘‘ ہے۔ درستگی نوٹ فرمالی جائے۔ (ادارہ)