• 30 اپریل, 2024

Covid-19 عالمی اپڈیٹ 17 جولائی 2020ء

 نیلسن منڈیلا کی بیٹی کی ہلاکت ، کورونا کا انکشاف/براعظم افریقہ کے تمام ممالک میں کورونا/متحدہ عرب امارات میں روزانہ ٹیسٹنگ میں اضافہ/اقوام متحدہ کی جی 20 ممالک سے اپیل/ایران اور عرب امارات میں فلائٹ آپریشن بحال/کمبوڈیا میں 2 امریکی سفیر متأثر

اعدادو شمار

متاثرہ افراد :1 کروڑ 38لاکھ 32 ہزار                     اموات: 5لاکھ 90ہزار

براعظم صورتحال

(عالمی ادارہ صحت کے  ماتحت علاقے)

براعظم/ علاقے متأثرین
امریکہ 7154840
یورپ 2987256
مشرقی بحیرہ روم کے علاقے (مصر، لیبیا، شام، فلسطین، ترکی وغیرہ) 1346982
جنوب مشرقی ایشیا 1308441
افریقہ 523403
جزیرہ جات (نیوزی لینڈ، آسٹریلیاء، فجی، جاپان، ملائیشیاء وغیرہ ممالک) 253495

درجہ بندی ممالک بلحاظ متأثرین


  ملک کُل متأثرین کُل اموات متأثرین (24 گھنٹے) اموات (24 گھنٹے)
1 امریکہ 3472659 136753 67165 946
2 برازیل 1966748 75366 39924 1233
3 ہندوستان 1003832 25602 34956 687
  (who.int)
افریقہ

کل متأثرین: 6لاکھ 63ہزار

اموات: 14ہزار 3سو

ریکور ہونے والے: 3لاکھ 43ہزار

(African News)

درجہ بندی کُل متأثرین کُل اموات متأثرین (24 گھنٹے) اموات (24 گھنٹے)
1 جنوبی افریقہ 311049 4453 12757 107
2 مصر 85771 4120 928 53
3 نائجیریا 34259 760 643 6

دنیا بھر  میں 24 گھنٹوں میں اب تک اس وائرس سے RECOVER ہونے والوں کی تعدادمیں انتہائی خوش آ ئیند اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ چنانچہ یہ تعداد 95ہزار رہی جبکہ اب تک کی  کُل تعداد 77لاکھ 36ہزار ہے۔ جن میں برازیل میں سب سے زیادہ 13لاکھ 97ہزار لوگ Recover ہوئے، اس کے بعد امریکہ میں 10لاکھ 90ہزار جبکہ ہندوسان میں 6لاکھ 35ہزار Recover ہوئے ہیں۔

 (John Hopkins University)

گزشتہ 24 گھنٹوں میں  عالمی سطح پر  متأثرین کی  تعدادمیں تشویشناک1لاکھ 96ہزارکااضافہ ہوا۔اسی طرح  اموات میں4ہزار 8سوکااضافہ  ہوا ہے۔

https://covid19.who.int/

عالمی خبریں

  • جنوب افریقی سابق صدر نیلسن منڈیلا کی بیٹی Zindzi Mandela جو گزشتہ روز 60 برس کی عمر میں وفات پاگئی تھیں، خاندانی ذرائع  کے مطابق ان کا کورونا ٹیسٹ بھی مثبت آیاتھا۔زندزی منڈیلا ڈنمارک میں بطور سفیر بھی تعینات رہ چکی ہیں۔ (افریقن نیوز)
  • براعظم افریقہ کے تقریبا تمام ممالک میں کورونا کے  متأثرین  سامنے آچکے ہیں۔ مصر میں سب سے پہلے یہ کیسز سامنے آئے جبکہ Lesotho میں سب سے آخر پر  ان کا انکشاف ہوا تھا۔حکام کے مطابق  وسیع پیمانہ پر احتیاطی تدابیر پر عمل کرنے اور ٹیسٹنگ سے اس وبا کو قابو میں لیا جاسکتا ہے۔ (افریقن نیوز)
  • متحدہ عرب امارات میں کورونا وبا پر کافی حد تک کنٹرول پالیا گیا ہے۔چین کے بعد اب تک روزانہ سب سے زیادہ ٹیسٹ کرنے والوں میں ابوظہبی کا بھی نمبر ہے۔ اور اب تک تقریبا 4 ملین سے زائد ٹیسٹ کئے جاچکے ہیں۔ (افریقن نیوز)
  • اقوام متحدہ کے امدادی ادارے نے بڑے بڑے ممالک خاص طور پر جی20 ممالک سے اپیل کی ہے کہ  ضرورت مند اور غریب ممالک کی مدد کیلئے اب انہیں کوشش کرنی چاہئیے اور امداد کے ساتھ ساتھ  قرضوں میں آسانی پیدا کرنی چاہئیے۔ (الجزیرہ)
  • ایران اور متحدہ عرب امارات کے درمیان فلائٹ آپریشن بھی بحال کردیا گیا ہے۔ واضح رہے  یہ فلائٹ آپریشن فروری سے بند چلا آرہا ہے۔ (الجزیرہ)
  • کمبوڈیا میں  کورونا کے 5 نئے  کیسز کا انکشاف ہوا ہے۔ ان میں سے 2 کا تعلق امریکہ سے بتلایا جارہا ہے۔ یہ دونوں اعلی سفارتی حکام ہیں جو حال ہی میں امریکہ سے براستہ جنوبی کوریا کمبوڈیا پہنچے ہیں۔ (الجزیرہ)

(ابوحمدانؔ)

پچھلا پڑھیں

آج کی دعا

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 17 جولائی 2020