• 23 جون, 2025

آج کی دعا

اللّٰھُمَّ اَھِلَّہٗ عَلَیْنَا بِالْاَمْنِ وَالْاِیْمَانِ وَالسَّلَامَۃِ وَ الْاِسْلَامِ،رَبِّیْ وَرَبُّکَ اللّٰہُ ۔ھِلَالُ رُشْدٍ وَّ خَیْرٍ

(سنن الدارمی کتاب الصوم باب ما یقال عند رؤیۃ الھلال)

ترجمہ: ’’اے میرے خدا!یہ چاند امن وامان اور صحت وسلامتی کے ساتھ ہر روز نکلے۔ اے چاند! میرا رب اور تیرا رب اللہ تعالیٰ ہے تو خیر وبرکت اور رشد وبھلائی کا چاند بن‘‘۔

یہ پیارے رسول حضرت محمدﷺ کی نئے چاند دیکھنے کی دعا ہے۔ آپؐ کا انسانیت پر یہ بہت بڑا احسان ہے کہ آپؐ نے صبح اٹھنے کے وقت سے لے کر رات سونے کے وقت تک مختلف رنگوں میں دعاؤں کے خزائن ہمیں بتلائے ہیں۔یہ دعا بھی ان میں سے ایک ہے۔

ایک دفعہ حضرت مسیحِ موعودؑ نے ماہ ربیع الاول کا چاند دیکھ کر فرمایا:
’’ہر مہینہ اپنے اندر خیر اور شر کے لوازم رکھتا ہے ۔اس لئے دعا کرنی چاہئے‘‘۔

(ملفوظات جلد3 صفحہ323)

(مرسلہ: قدسیہ محمود سردار)

پچھلا پڑھیں

Covid-19 عالمی اپڈیٹ 27 جولائی 2020ء

اگلا پڑھیں

Covid-19 عالمی اپڈیٹ 28 جولائی 2020ء